Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2013

اكستان

46 - 64
عورتیں اَکثر مہتر انیوں نائنوں کے آنے جانے میں اِس کی اِحتیاط نہیں کرتی ہیں۔ 
مسئلہ  :  بعض لوگ جوان لڑکیوں کو اَندھے  یا  نابینا مرد سے پڑھاتے ہیں۔ یہ مسئلہ بالکل خلاف ِ شریعت ہے۔ 
مسئلہ  :  نامحرم مرد عورت کا آپس میں بلا ضرورت گفتگو کرنا بھی سخت ممنوع ہے۔ اَور ضرورت میں بھی فضول باتیں نہ کرے، نہ ہنسے ،نہ مذاق کی کوئی بات کرے ،نہ اَپنے لہجہ کو کم کر کے گفتگو کرے۔ 
مسئلہ  :  گانے کی آواز مرد کی عورت کو  یا  عورت کی مرد کو سننا دونوں ممنوع ہیں۔ اِس سے معلوم ہوا کہ بعض جگہ جو یہ عادت ہے کہ رسمی واعظ مناجات یا قصیدہ آواز بنا کر عورتوں کو سناتے ہیں ،یہ     بہت برا ہے۔ 
مسئلہ  :  فقہاء نے نامحرم جوان عورتوں کو سلام کرنے  یا  سلام لینے سے منع کیا ہے۔ 
مسئلہ  :  ایسا باریک کپڑا پہننا جس میں بدن جھلکتا ہو، ننگا ہونے کی طرح ہے۔ حدیث میں ایسے کپڑے کی مذمت آئی ہے۔ 
مسئلہ  :  مرد کو غیر عورت سے بدن دَبوانا جائز نہیں۔ 
مسئلہ  :  بجتا ہوا زیور جس کی آواز نامحرم کے کان میں جائے  یا  ایسی خوشبو جس کی مہک غیرمحرم تک پہنچے اِستعمال کرنا عورتوں کو جائز نہیں، یہ بھی بے پردگی میں داخل ہے۔ 
اَور جو زیور خود نہ بجتا ہو مگر دُوسری چیز سے لگ کر آواز دیتا ہو ایسے زیور میں یہ اِحتیاط واجب ہے کہ پاؤں زمین پر آہستہ رکھے تا کہ اِظہار نہ ہو۔ 
مسئلہ  :  چھوٹی لڑکی کو بھی بجتا زیور نہ پہنائے۔ 
مسئلہ  :  پیر بھی اگر نامحرم ہو تو دُوسرے نامحرموں کی طرح ہے اُس کے سامنے بھی بغیر پردہ  کے آجانا برا ہے۔ اَلبتہ اگر وہ بہت بوڑھا ہو اَور مریدنی بہت بڑھیا ہو تو صرف چہرہ اَور دونوں ہتھیلیاں اَور دونوں پاؤں ٹخنوں سے نیچے کھول دینا جائز ہے مگر باقی اَعضاء دِکھلانا  یا  تنہائی میں اُس کے پاس بیٹھنا جائز نہیں۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 9 1
4 بین الاقوامی معاہدے اَور اِسلامی اُصول : 10 3
5 کلمہ گو دو قسم کے ہیں : 11 3
6 کامل مومن کی علامت : 11 3
7 اَوّل دَرجہ میدانِ جہاد : 12 3
8 دو طرح کے ''مجاہد'' : 12 3
9 دو طرح کے ''مہاجر'' : 13 3
10 اللہ کے لیے محبت اَور نفرت کی وضاحت : 13 3
11 چند عملیات اَ ور وظائف جو ہر آدمی کو کرتے رہنا چاہیے 14 1
12 مسائلِ زکٰوة 17 1
13 صدقۂ فطر 23 12
14 رمضان المبارک کی فضیلت اَور تاریخی واقعات 25 1
15 ماہِ رمضان کی فضیلت و عظمت : 25 14
16 نزولِ قرآن : 26 14
17 جنگ ِ بدر : 26 14
18 فتح مکہ : 27 14
19 روزے کے فائدے : 27 14
20 روزہ دار پر اِنعامات ِ خداوندی : 28 14
21 روزہ نہ رکھنے پر وعید : 29 14
22 شب ِقدر کی دُعائ 30 14
23 رمضان المبارک ............ نیکیوں کا موسم 31 1
24 مسلمان کا اِمتیاز : 32 23
25 اِنسانیت کامعیار : 32 23
26 دینی سیزن : 33 23
27 ہر عبادت کے لیے سیزن : 36 23
28 سیزن دَر سیزن میں سیزن : 36 23
29 وفیات 37 1
30 عید کس کی ہے ؟ 38 1
31 قسط : ٢٣پردہ کے اَحکام 40 1
32 پردہ کس عمر سے ہونا مناسب ہے ؟ 40 31
33 بیاہی لڑکی کی بھی حفاظت بہت ضروری ہے : 40 31
34 پردہ کی حقیقت و صورت اَور پردہ کی رُوح : 41 31
35 آنکھوں کے زِنا کرنے اَور بدنگاہی کی حقیقت : 42 31
36 پردہ سے متعلق چند ضروری اَحکام و مسائل : 43 31
37 قسط : ١٩سیرت خُلفَا ئے راشد ین 48 1
38 عبادات : 48 37
39 گلدستۂ اَحادیث 54 1
40 تین قسم کے لوگوں کی آنکھیں جہنم کو نہیں دیکھیں گی : 54 39
41 تین شخصوں کی توہین کرنا منافق کا کام ہے : 54 39
42 چار چیزیں چار چیزوں سے سیر نہیں ہوتیں : 57 39
43 حضور علیہ السلام نے چار عمرے کیے تھے : 57 39
44 اَخبار الجامعہ 58 1
45 شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کی کوئٹہ آمد : 61 44
Flag Counter