Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2013

اكستان

19 - 64
سوال  :  زکٰوة سے اَورکس قسم کی کیا کیا چیزیں مستثنیٰ ہیں   ؟
جواب  :  جائیداد کے علاوہ مشینری کے اَوزار ، فرنیچر ، برتن ، کپڑے خواہ وہ کسی تعداد میں ہوں زکٰوة سے مستثنیٰ ہیں ۔
سوال  :  زکٰوة کس کس کودی جاسکتی ہے   ؟
جواب  :  یہ سوال بڑا مفید ہے، اِس کاجواب سمجھ کریاد رکھنا چاہیے کہ زکٰوة اُس کو دی جائے گی (جونصابِ زکٰوةکا مالک نہ ہو ، اَور)جس کے پاس اِستعمالی ضرورت سے زیادہ سامان بھی نہ ہو۔لہٰذا اگر کسی کے پاس گھر میں قیمتی فالتو سامان پڑاہو مثلاًتانبے کے برتن اَورقالین وغیرہ جو وہ اِستعمال میں نہیں لاتا (یاریڈیو ، ٹیپ ریکارڈر، ٹیلیویژن اَورزائد اَز ضرورت فرنیچروغیرہ )تو اُس سامان کی قیمت کا اَندازہ کیا جائے گا،اگر اُس سامان کی قیمت بقدرِ نصاب بن جاتی ہے یعنی ساڑھے باون تولے چاندی  یا  ساڑھے سات تولے سونے کی قیمت کے برابر تو یہ شخص زکٰوة لینے کا مستحق نہیں ہوگا۔اگر اپنے آپ کو غریب کہہ کر زکٰوة لے گا توسخت گنہگار ہوگا ۔ایسا شخص نہ زکٰوة لے سکتا ہے نہ صدقہ فطر، بلکہ ایسے آدمی پرتوخود صدقہ فطردینا واجب ہوتا ہے اَورقربانی بھی۔
اَوریہ بھی سمجھ لیجیے کہ زکٰوة اپنی اُصول یعنی ماں باپ یا اُن کے ماں باپ ، دادا، دادی ، نانا، نانی کو نہیں دی جاسکتی ۔ایسے ہی فروع یعنی بیٹا ،بیٹی، پوتا، پوتی ،نواسہ ،نواسی کوبھی نہیں دی جاسکتی ۔شوہر بیوی کو  اَور  بیوی شوہر کو نہیں دے سکتی ۔
سیّدوں کو وہ حسنی ہوں یاحسینی اَورحضرت علی کرم اللہ وجہہ کی دُوسری اَولاد کو جنہیں علوی کہتے ہیں حضرت عقیل  ،حضرت جعفرطیّارکی اَولاد کو بھی جو جعفری کہلاتے ہیں اَورحضرت عبّاس بن عبدالمطلب کی اَولاد کوبھی جو عبّاسی کہلاتے ہیں اَوراگر کوئی حضرت حارث بن عبدالمطلب کی اَولاد میں ہوں تو اُنہیں بھی ، غرض اِن سب خاندانوں کو زکٰوة دینی اَوراِنہیں لینی منع ہے ۔ 
سوال   :  مدارسِ اِسلامیہ میں زکٰوة کا مال دینا جائز ہے  یا  نہیں   ؟
جواب  :  ہاں طالب علموں کو زکٰوة کامال دینا جائز ہے اَور مدارس کے مہتمموں کو اِس کے لیے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 9 1
4 بین الاقوامی معاہدے اَور اِسلامی اُصول : 10 3
5 کلمہ گو دو قسم کے ہیں : 11 3
6 کامل مومن کی علامت : 11 3
7 اَوّل دَرجہ میدانِ جہاد : 12 3
8 دو طرح کے ''مجاہد'' : 12 3
9 دو طرح کے ''مہاجر'' : 13 3
10 اللہ کے لیے محبت اَور نفرت کی وضاحت : 13 3
11 چند عملیات اَ ور وظائف جو ہر آدمی کو کرتے رہنا چاہیے 14 1
12 مسائلِ زکٰوة 17 1
13 صدقۂ فطر 23 12
14 رمضان المبارک کی فضیلت اَور تاریخی واقعات 25 1
15 ماہِ رمضان کی فضیلت و عظمت : 25 14
16 نزولِ قرآن : 26 14
17 جنگ ِ بدر : 26 14
18 فتح مکہ : 27 14
19 روزے کے فائدے : 27 14
20 روزہ دار پر اِنعامات ِ خداوندی : 28 14
21 روزہ نہ رکھنے پر وعید : 29 14
22 شب ِقدر کی دُعائ 30 14
23 رمضان المبارک ............ نیکیوں کا موسم 31 1
24 مسلمان کا اِمتیاز : 32 23
25 اِنسانیت کامعیار : 32 23
26 دینی سیزن : 33 23
27 ہر عبادت کے لیے سیزن : 36 23
28 سیزن دَر سیزن میں سیزن : 36 23
29 وفیات 37 1
30 عید کس کی ہے ؟ 38 1
31 قسط : ٢٣پردہ کے اَحکام 40 1
32 پردہ کس عمر سے ہونا مناسب ہے ؟ 40 31
33 بیاہی لڑکی کی بھی حفاظت بہت ضروری ہے : 40 31
34 پردہ کی حقیقت و صورت اَور پردہ کی رُوح : 41 31
35 آنکھوں کے زِنا کرنے اَور بدنگاہی کی حقیقت : 42 31
36 پردہ سے متعلق چند ضروری اَحکام و مسائل : 43 31
37 قسط : ١٩سیرت خُلفَا ئے راشد ین 48 1
38 عبادات : 48 37
39 گلدستۂ اَحادیث 54 1
40 تین قسم کے لوگوں کی آنکھیں جہنم کو نہیں دیکھیں گی : 54 39
41 تین شخصوں کی توہین کرنا منافق کا کام ہے : 54 39
42 چار چیزیں چار چیزوں سے سیر نہیں ہوتیں : 57 39
43 حضور علیہ السلام نے چار عمرے کیے تھے : 57 39
44 اَخبار الجامعہ 58 1
45 شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کی کوئٹہ آمد : 61 44
Flag Counter