Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2013

اكستان

18 - 64
ڈھائی روپے زکٰوة اَدا کرنی ہوگی۔
سوال   :  زکٰوة کس سرمایہ پر اَدا کرنا ہوگی   ؟
جواب  :  نقد ، زیور(چاہے اِستعمال میں آتا ہو یا رکھ رکھا ہو)سونا چاندی اَورکاروبار ی سرمایہ خواہ وہ نقد ہو  یا  مال کی اِتنی قیمت  ١   اَور مالیت ہو اَورجو مال قرض میں دیا ہوا ہو سب سرمایہ پر سال گزرنے پر زکٰوة اَدا کرنی ہو گی ۔
سوال   :  نصاب ِزکٰوة کیا ہے   ؟
جواب : ساڑھے باون تولے چاندی(٣٥ء ٦١٢گرام چاندی)،ساڑھے سات تولے سونا (٤٧٩ئ٨٧گرام سونا) اِتنی قیمت کا مالِ تجارت  یا  نقد موجو د ہو تو زکٰوة دی جائے گی۔
سوال   :  ' 'صاحب ِنصاب'' سے کیا مراد ہے   ؟
جواب  :  جن مالوں میں زکٰوة فرض ہے شریعت نے اُن کی خاص خاص مقدار مقرر کردی ہے،اُس مقررہ مقدار کو ''نصاب''کہتے ہیں اَور اِتنی مقدار جس کے پاس ہو اُسے ''صاحب ِنصاب'' کہتے ہیں ۔
سوال   :  کیا جائیداد وعمارات پرزکٰوة ہوگی   ؟
جواب  :  جائیداد اَورعمارتوں پر خواہ رہائشی ہوں  یا  کرایہ پردی ہوئی ہوں اُن پر زکٰوة نہیں  جو اُن سے آمدنی ہوگی  ٢  وہ سال کے ختم پر دیکھی جائے گی اَوراُس پر حساب لگا کر زکٰوة دی جائے گی ۔
  ١   بعض لوگوں کا خیال ہے کہ زکٰوة صرف تجارتی مال سے حاصل شُدہ رقم پر ہوتی ہے جو نقد کی صورت میں موجود ہو، تجارتی مال پر نہیں ہوتی، یہ خیال بالکل غلط ہے زکٰوة تجارتی مال اَوراُس سے کمائی ہوئی رقم دونوں پر ہوتی ہے کتب ِفقہ میں اِس کی تصریح موجود ہے۔  ٢   یعنی جو عمارتیں کرایہ پر دی ہوئی ہیں اُن سے حاصل شُدہ کرایہ اَگر اِتنی مقدار میں ہے کہ وہ تنہاساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کو پہنچ جاتا ہے تو اُس پر سال کے بعد زکٰوة دینی ہوگی اَوراگر تنہا کرایہ تو اِتنا نہیں ہے لیکن کرایہ سے حاصل شدہ رقم اَوردُوسری اَشیاء (سونا چاندی، مالِ تجارت ، کیش رقم ) مل کر ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کو پہنچ جاتی ہیں تو پھر سب کومِلا کر حساب کرکے زکٰوة دینی ہوگی۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 9 1
4 بین الاقوامی معاہدے اَور اِسلامی اُصول : 10 3
5 کلمہ گو دو قسم کے ہیں : 11 3
6 کامل مومن کی علامت : 11 3
7 اَوّل دَرجہ میدانِ جہاد : 12 3
8 دو طرح کے ''مجاہد'' : 12 3
9 دو طرح کے ''مہاجر'' : 13 3
10 اللہ کے لیے محبت اَور نفرت کی وضاحت : 13 3
11 چند عملیات اَ ور وظائف جو ہر آدمی کو کرتے رہنا چاہیے 14 1
12 مسائلِ زکٰوة 17 1
13 صدقۂ فطر 23 12
14 رمضان المبارک کی فضیلت اَور تاریخی واقعات 25 1
15 ماہِ رمضان کی فضیلت و عظمت : 25 14
16 نزولِ قرآن : 26 14
17 جنگ ِ بدر : 26 14
18 فتح مکہ : 27 14
19 روزے کے فائدے : 27 14
20 روزہ دار پر اِنعامات ِ خداوندی : 28 14
21 روزہ نہ رکھنے پر وعید : 29 14
22 شب ِقدر کی دُعائ 30 14
23 رمضان المبارک ............ نیکیوں کا موسم 31 1
24 مسلمان کا اِمتیاز : 32 23
25 اِنسانیت کامعیار : 32 23
26 دینی سیزن : 33 23
27 ہر عبادت کے لیے سیزن : 36 23
28 سیزن دَر سیزن میں سیزن : 36 23
29 وفیات 37 1
30 عید کس کی ہے ؟ 38 1
31 قسط : ٢٣پردہ کے اَحکام 40 1
32 پردہ کس عمر سے ہونا مناسب ہے ؟ 40 31
33 بیاہی لڑکی کی بھی حفاظت بہت ضروری ہے : 40 31
34 پردہ کی حقیقت و صورت اَور پردہ کی رُوح : 41 31
35 آنکھوں کے زِنا کرنے اَور بدنگاہی کی حقیقت : 42 31
36 پردہ سے متعلق چند ضروری اَحکام و مسائل : 43 31
37 قسط : ١٩سیرت خُلفَا ئے راشد ین 48 1
38 عبادات : 48 37
39 گلدستۂ اَحادیث 54 1
40 تین قسم کے لوگوں کی آنکھیں جہنم کو نہیں دیکھیں گی : 54 39
41 تین شخصوں کی توہین کرنا منافق کا کام ہے : 54 39
42 چار چیزیں چار چیزوں سے سیر نہیں ہوتیں : 57 39
43 حضور علیہ السلام نے چار عمرے کیے تھے : 57 39
44 اَخبار الجامعہ 58 1
45 شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کی کوئٹہ آمد : 61 44
Flag Counter