Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2013

اكستان

59 - 63
کو9.7 کھرب ڈالر کی اَدائیگی کر کے 42 عدد بوئنگ 777 مسافر طیارے خریدے۔
 نیز اِس خرید کے ساتھ ہی45 عدد ائیر بس ،380 طیارے خریدنے کا معاہدہ بھی کر لیا گیا جن کی لاگت 12 کھرب ڈالر سے زائد بنتی ہے، پھر اِتنے جہازوں کو سنبھالنے اَور اہل ِ دُنیا پر اَپنی برتری  جتانے کے لیے دُبئی میں دُنیا کے سب سے بڑے ہوائی اَڈے کی تعمیر بھی شروع کر دی گئی جس میں  ایک اَرب چار کروڑ پچاس لاکھ مسافر سالانہ سنبھالنے کی گنجائش رکھی گئی ، حالانکہ دُنیا کا بڑے سے بڑا ہوائی اَڈا بھی ایک اَرب مسافر سالانہ سے زائد بوجھ اُٹھانے کا تصور نہیں کر سکتا۔ 
دُوسری طرف سر براہ ِ دُبئی کے بھتیجے ٣٩ سالہ مکتوم ہاشم المکتوم نے اَپنے پسندیدہ مشغلے یعنی گاڑیوں کی دَوڑ میں شریک ہونے کو ایک کاروبار کی شکل دینے کا فیصلہ کیا، اُس نے دُبئی میں دُنیا کا پہلا ''گاڑیوں کی دَوڑ کا ورلڈکپ'' (Grand Prix Motor Sport Series) منعقد کروایا جس میں دُنیا کے ٢٥ ممالک کے ٢٥ ڈرائیور شریک ہوئے، اِس مقابلے کے اِنعقاد پر اُمت کے اَموال میں چار کھرب ڈالر کی لاگت آئی، مکتوم ہاشم نے محض اَپنی ذاتی گاڑیوں کو کھڑا کرنے کے لیے دُنیا کی مہنگی زمین پر ایک عالیشان گھر تعمیر کروایا جو دو سال کے عرصہ میں مکمل ہوا۔ 
متحدہ عرب اَمارات ہی کی ایک اَور ریاست اَبو ظہبی کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے حماد بن النہیان کے پاس بھی مسلمانوں کی وافر دولت اَور اَنوکھے شوق ہیں، اِس کے خاندان کی کل دولت20 کھرب ڈالر کے قریب پہنچتی ہے۔ یہ شخص عوام میں (Rainbow)(رنگین شیخ) کے طور پر مانا جاتا ہے کیونکہ اِس نے 1984ء میں اَپنی شادی کے موقع پر خصوصی فرمائش سے ہفتے کے سات دنوں کے لیے سات مختلف رنگوں کی گاڑیاں بنوائیں، گاڑیوں کے شوق میں یہ بھی کسی سے پیچھے نہیں، اِس نے دو سو کے قریب نادرو نایاب، قدیم و جدید گاڑیاں اکٹھی کر رکھی ہیں اَور اُنہیں کھڑا کرنے کے لیے اَبو ظہبی کے صحرا میں اہرامِ مصر کے طرز پر دُنیا کا مہنگا ترین گیراج بنایا ہے لیکن اِس کی پسند یدہ ترین گاڑی مشہور اَمریکی فوجی گاڑی ''ہیومر'' (Hummer) کا ''Alka'' ماڈل ہے جو کل تین سو بنائی  گئی تھیں اَور اُن میں سے صرف دو اَمریکہ سے باہر نکلی ہیں جن میں سے ایک اِس کے اِستعمال میں ہے،
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ادرايه 3 1
3 چین کے بادشاہ کو دعوت : 6 47
4 بے جگری اَور اللہ پر بھروسہ : 8 47
5 ورنہ تو جہنم وجہ ؟ : 9 47
6 اِسلام پر اہل ِیورپ کا بے جا اِعتراض : 11 47
7 حضرت صہیب کا واقعہ : 11 47
8 ''نسب '' بدلنا گناہ ہے ،اِس میں ترقی کیسے آتی ہے : 12 47
9 غلامی کا عالمی رواج اِسلام کے آنے سے صدیوں پہلے کا ہے : 12 47
10 حضرت زید کو بھی غلام بنا لیا گیا ،نبی علیہ السلام نے آزاد کیا اَور اَپنا بیٹا بنا لیا : 12 47
11 اِس عالمی رواج کی وجہ ؟ : 13 47
12 بڑے قابل لوگ بھی غلام بن جاتے تھے : 14 47
13 اِسلام میں اَخلاقی قدروں کی اہمیت : 14 47
14 تاریخ سے جہالت کی وجہ سے اِسلام پر اِعتراض : 14 47
15 اِسلام نے غلام اَورباندیاں آزاد کرنے کو رواج دیا : 15 47
16 حضرت عمر نے حکماً غلام آزاد کرایا : 15 47
17 غلاموں کو آزاد کرنا عبادت کا درجہ : 16 47
18 حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا کو بادشاہ نے ہدیةً دیا : 17 47
19 حضرت اَبوذر اَور غلام : 17 47
20 ایک پتہ کی بات ! کفار غلام کیوں بنتے رہے : 17 47
21 موسم کے اِعتبار سے علاقوں کی تقسیم : 18 47
22 اہل ِیورپ کا رہن سہن ،سر اَور بازو ننگے ہونے کی وجہ : 18 47
23 حمد ِباری تعالیٰ 19 1
24 علمی مضامین سلسلہ نمبر٥٩ 21 1
25 محنت اَور کسب ِ حلال کی اہمیت 21 1
26 حدیث پاک میں اِرشاد ہے : 23 25
27 ایک دفعہ اِرشاد فرمایا : 25 25
28 قسط : ٣٢اَنفَاسِ قدسیہ 32 1
29 خلاصۂ سیرت : 32 28
30 سیاسی ملفوظات : 33 28
31 قسط : ١٨ پردہ کے اَحکام 36 1
32 مرد کے دیکھنے کے اِعتبار سے اَحکام کی تفصیل 36 31
33 نابالغ لڑکے تین قسم کے ہیں : 37 31
34 گھر میں کام کاج کرنے والے بوڑھے یا جوان نوکروں سے پردہ : 37 31
35 مزدُور عورتیں اَور نوکرانیاں جو گھروں میں کام کرتی ہیں اُن سے پردہ ہے یا نہیں : 38 31
36 گھر میں کام کرنے والی نوکرانیوں سے پردہ : 38 31
37 ہندوستانی لونڈیوں کا شرعی حکم : 39 31
38 کالی کلوٹی بدصورت عورت جس سے فتنہ کاخطرہ نہ ہو، اُس کے پردہ کا حکم : 39 31
39 قسط : ١٤ سیرت خلفائے راشدین 40 1
40 حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کے کلمات ِ طیبات : 40 39
41 قرآنیا ت سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ 44 1
42 مکاتب ِ دینیہ کی اہمیت 45 1
43 بچے کو بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھانے کی برکت سے باپ کی مغفرت 54 42
45 تنزل و اِنحطاط اَور اِدبار کی نشانی 56 1
46 وفیات 61 1
47 ايك عنوان 63 1
Flag Counter