Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2013

اكستان

15 - 63
دُنیا میں یہی تھا کافروں میں بھی یہی تھا اَور وہ تو غلام کو آزاد کرنا  یا  اِس طرح سے اَپنا حصہ بنا لینا، خاندان کا جز بنالینا یہ مسائل جانتے ہی نہیں تھے، یہ تواِسلام نے بتائے ہیں اَور اِسلام نے عبادت قرار دیا۔ 
اِسلام نے غلام اَورباندیاں آزاد کرنے کو رواج دیا  :
 حضرت علی زین العابدین یعنی علی اِبن حسین رحمة اللہ علیہ تابعین میں ہیں وہ اَور آپ کومعلوم ہے وہ بہت بڑے عبادت گزار تھے ،صاحب ِ معرفت تھے اَولیاء ِکرام میں تھے حضرت علی زین العابدین اُن کو ایک حدیث پہنچی اُس حدیث شریف میں یہ تھا کہ'' کوئی آدمی اَگر غلام آزاد کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ  اُس غلام کے اَعضاء کے بدلے میں اِس آزاد کر نیوالے کے اَعضاء کو جہنم کی آگ سے آزاد کر دیں گے ۔''  یہ حدیث اُنہوں نے سنی اُن کے پاس ایک قیمتی غلام تھا اُس کی بہت قیمت بڑھ رہی تھی۔حضرت عبداللہ اِبن جعفر طیّار رضی اللہ عنہ غالباًاُس کی قیمت دے رہے تھے بہت زیادہ یہ بخاری شریف میں ہے توبجائے اِس کے کہ وہ اُس کو بیچتے اُنہوں نے یہ حدیث سن کر اُس بہترین قیمتی غلام کو آزاد کردیا۔  ١ 
اِسی طرح سے(قرآنِ پاک میں فرمایا)  (  کَا تِبُوْہُمْ  اِنْ عَلِمْتُمْ فِیْھِمْ خَیْرًا )   
اَگر دیکھتے ہو تم کہ یہ کما سکتے ہیں اِن میں اہلیت ہے تواِنہیں آزاد کردو قیمت اِن سے لے لو۔
حضرت عمر  نے حکماً غلام آزاد کرایا  :
یہ محمد اِبن سیرین جو بڑے تابعی تھے اِمام معروف ہیں محمد اِبن سیرین اِن کے والد جو تھے  حضرت خالد اِبن الولید رضی اللہ عنہ نے جب اِدھر حملہ کیا تھا عراق کی طرف تو اُس میں گرفتار ہو کر گئے تھے غلام تھے مگر بڑی دماغی اہلیت تھی اُن میں، کما سکتے تھے حضرت اَنس رضی اللہ عنہ کے وہ غلام ہو گئے اُن کی مِلکیت ہوگئے تو اَنس رضی اللہ عنہ کے پاس بھی رسول اللہ  ۖ  کی دُعا کی برکت سے بہت زیادہ مال بھی تھا اَولادبھی تھی اَور مال میں برکت نمایاں تھی، ایک دفعہ پھل ہوتا ہے کسی کے یہاں باغ 
  ١   بخاری شریف کتاب العتق رقم الحدیث ٢٥١٧

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ادرايه 3 1
3 چین کے بادشاہ کو دعوت : 6 47
4 بے جگری اَور اللہ پر بھروسہ : 8 47
5 ورنہ تو جہنم وجہ ؟ : 9 47
6 اِسلام پر اہل ِیورپ کا بے جا اِعتراض : 11 47
7 حضرت صہیب کا واقعہ : 11 47
8 ''نسب '' بدلنا گناہ ہے ،اِس میں ترقی کیسے آتی ہے : 12 47
9 غلامی کا عالمی رواج اِسلام کے آنے سے صدیوں پہلے کا ہے : 12 47
10 حضرت زید کو بھی غلام بنا لیا گیا ،نبی علیہ السلام نے آزاد کیا اَور اَپنا بیٹا بنا لیا : 12 47
11 اِس عالمی رواج کی وجہ ؟ : 13 47
12 بڑے قابل لوگ بھی غلام بن جاتے تھے : 14 47
13 اِسلام میں اَخلاقی قدروں کی اہمیت : 14 47
14 تاریخ سے جہالت کی وجہ سے اِسلام پر اِعتراض : 14 47
15 اِسلام نے غلام اَورباندیاں آزاد کرنے کو رواج دیا : 15 47
16 حضرت عمر نے حکماً غلام آزاد کرایا : 15 47
17 غلاموں کو آزاد کرنا عبادت کا درجہ : 16 47
18 حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا کو بادشاہ نے ہدیةً دیا : 17 47
19 حضرت اَبوذر اَور غلام : 17 47
20 ایک پتہ کی بات ! کفار غلام کیوں بنتے رہے : 17 47
21 موسم کے اِعتبار سے علاقوں کی تقسیم : 18 47
22 اہل ِیورپ کا رہن سہن ،سر اَور بازو ننگے ہونے کی وجہ : 18 47
23 حمد ِباری تعالیٰ 19 1
24 علمی مضامین سلسلہ نمبر٥٩ 21 1
25 محنت اَور کسب ِ حلال کی اہمیت 21 1
26 حدیث پاک میں اِرشاد ہے : 23 25
27 ایک دفعہ اِرشاد فرمایا : 25 25
28 قسط : ٣٢اَنفَاسِ قدسیہ 32 1
29 خلاصۂ سیرت : 32 28
30 سیاسی ملفوظات : 33 28
31 قسط : ١٨ پردہ کے اَحکام 36 1
32 مرد کے دیکھنے کے اِعتبار سے اَحکام کی تفصیل 36 31
33 نابالغ لڑکے تین قسم کے ہیں : 37 31
34 گھر میں کام کاج کرنے والے بوڑھے یا جوان نوکروں سے پردہ : 37 31
35 مزدُور عورتیں اَور نوکرانیاں جو گھروں میں کام کرتی ہیں اُن سے پردہ ہے یا نہیں : 38 31
36 گھر میں کام کرنے والی نوکرانیوں سے پردہ : 38 31
37 ہندوستانی لونڈیوں کا شرعی حکم : 39 31
38 کالی کلوٹی بدصورت عورت جس سے فتنہ کاخطرہ نہ ہو، اُس کے پردہ کا حکم : 39 31
39 قسط : ١٤ سیرت خلفائے راشدین 40 1
40 حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کے کلمات ِ طیبات : 40 39
41 قرآنیا ت سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ 44 1
42 مکاتب ِ دینیہ کی اہمیت 45 1
43 بچے کو بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھانے کی برکت سے باپ کی مغفرت 54 42
45 تنزل و اِنحطاط اَور اِدبار کی نشانی 56 1
46 وفیات 61 1
47 ايك عنوان 63 1
Flag Counter