Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2013

اكستان

58 - 63
پھر سربراہِ دُبئی کو نیا شوق سوجھا، اُس نے دُبئی میں دُنیا کی سب سے اُونچی عمارت بنانے کا فیصلہ کیا چنانچہ چند سال قبل ''برج دُبئی'' پر کام شروع کیا گیا جو160منزلوں پر مشتمل 700 میٹر بلند عمارت ہے اَور اِس کی تعمیر پر دو سو کھرب ڈالر سے زائد لاگت آئی ہے، نیز اِس کی خاص بات یہ ہے کہ اِس کی تعمیر اِس اَنداز سے کی گئی ہے کہ ضرورت پڑنے پر اِس میں مزید منزلوں کا اِضافہ کیا جاسکے تاکہ اگردُوسرا ملک اِس سے اُونچی عمارت بنالے تو پھر بھی اُسے پیچھے چھوڑنا ممکن ہو، ذرائع اَبلاغ کے مطابق دُوسرے عرب حکمرانوں سے یہ برداشت نہیں ہوا کہ دُبئی کو آگے نکلتا دیکھیں، چنانچہ وہ برج دُبئی سے بھی اُونچی عمارت بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ 
دُبئی کے سر براہ کا ایک اَور ذاتی منصوبہ ''دُبئی شاپنگ مال'' ہے،12 ملین مربع فٹ پر محیط ایک بازار اَور تجارتی مرکزجس نے دُبئی میں پہلے سے موجود 30 سے زائد وسیع و عریض بازاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اِسی طرح سیاحوں کی تفریح کے اِنتظام کے لیے دُنیا کی سب بڑی برف کی مصنوعی پہاڑی بنانے کا منصوبہ بھی شروع ہو چکا ہے جس کا درجہ حرارت ہر وقت منفی دو دَرجہ سینٹی گریڈ سے کم رہے گا چاہے باہر کی دُنیا میں ساٹھ درجہ سینٹی گرید گرمی ہو، اِن ہی دیوہیکل تعمیراتی منصوبوں کے سبب دُبئی جیسے چھوٹے جزیرے میں دُنیا بھر کی تعمیراتی مشینوں کا پانچواں حصہ مصروفِ عمل ہے۔ 
پھر سیاحوں کو دُبئی کی طرف کھینچنے کی خاطر دُبئی میں گھڑ دوڑ کے عالمی مقابلے (World Cup) کا اِنعقاد کیا گیا ہے، یہ مقابلے جیتنے والے کو ساٹھ لاکھ ڈالر اِنعام دیا گیا اَور یہ جیتنے والا بھی محمد بن راشد المکتوم کا سگابھائی نکلا، دُبئی کے سر براہ کا گھوڑے پالنے کا شوق تو ویسے بھی معروف ہے اِس کے پاس 200 ذاتی گھوڑے ہیں اَور اِس مقابلے کے اِنعقاد سے قبل اُس نے اَمریکہ سے چار کھرب ڈالر کے ستائیس اعلیٰ نسل کے گھوڑے خریدے۔ 
متحدہ عرب اَمارات کی معروف ہوائی جہاز کمپنی ''یو اے ای ائیر لائنز '' بھی مکتوم خاندان کی ذاتی ملکیت ہے، یہ کمپنی حاکم دُبئی کے چچا اَحمد بن سعید المکتوم کی زیرِ سر پرستی چلتی ہے، چند سال قبل سیاحت  کو مزید فروغ دینے اَور دُبئی آمدو رفت آسان بنانے کی نیت سے اِس کمپنی نے بوئنگ طیارہ ساز کمپنی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ادرايه 3 1
3 چین کے بادشاہ کو دعوت : 6 47
4 بے جگری اَور اللہ پر بھروسہ : 8 47
5 ورنہ تو جہنم وجہ ؟ : 9 47
6 اِسلام پر اہل ِیورپ کا بے جا اِعتراض : 11 47
7 حضرت صہیب کا واقعہ : 11 47
8 ''نسب '' بدلنا گناہ ہے ،اِس میں ترقی کیسے آتی ہے : 12 47
9 غلامی کا عالمی رواج اِسلام کے آنے سے صدیوں پہلے کا ہے : 12 47
10 حضرت زید کو بھی غلام بنا لیا گیا ،نبی علیہ السلام نے آزاد کیا اَور اَپنا بیٹا بنا لیا : 12 47
11 اِس عالمی رواج کی وجہ ؟ : 13 47
12 بڑے قابل لوگ بھی غلام بن جاتے تھے : 14 47
13 اِسلام میں اَخلاقی قدروں کی اہمیت : 14 47
14 تاریخ سے جہالت کی وجہ سے اِسلام پر اِعتراض : 14 47
15 اِسلام نے غلام اَورباندیاں آزاد کرنے کو رواج دیا : 15 47
16 حضرت عمر نے حکماً غلام آزاد کرایا : 15 47
17 غلاموں کو آزاد کرنا عبادت کا درجہ : 16 47
18 حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا کو بادشاہ نے ہدیةً دیا : 17 47
19 حضرت اَبوذر اَور غلام : 17 47
20 ایک پتہ کی بات ! کفار غلام کیوں بنتے رہے : 17 47
21 موسم کے اِعتبار سے علاقوں کی تقسیم : 18 47
22 اہل ِیورپ کا رہن سہن ،سر اَور بازو ننگے ہونے کی وجہ : 18 47
23 حمد ِباری تعالیٰ 19 1
24 علمی مضامین سلسلہ نمبر٥٩ 21 1
25 محنت اَور کسب ِ حلال کی اہمیت 21 1
26 حدیث پاک میں اِرشاد ہے : 23 25
27 ایک دفعہ اِرشاد فرمایا : 25 25
28 قسط : ٣٢اَنفَاسِ قدسیہ 32 1
29 خلاصۂ سیرت : 32 28
30 سیاسی ملفوظات : 33 28
31 قسط : ١٨ پردہ کے اَحکام 36 1
32 مرد کے دیکھنے کے اِعتبار سے اَحکام کی تفصیل 36 31
33 نابالغ لڑکے تین قسم کے ہیں : 37 31
34 گھر میں کام کاج کرنے والے بوڑھے یا جوان نوکروں سے پردہ : 37 31
35 مزدُور عورتیں اَور نوکرانیاں جو گھروں میں کام کرتی ہیں اُن سے پردہ ہے یا نہیں : 38 31
36 گھر میں کام کرنے والی نوکرانیوں سے پردہ : 38 31
37 ہندوستانی لونڈیوں کا شرعی حکم : 39 31
38 کالی کلوٹی بدصورت عورت جس سے فتنہ کاخطرہ نہ ہو، اُس کے پردہ کا حکم : 39 31
39 قسط : ١٤ سیرت خلفائے راشدین 40 1
40 حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کے کلمات ِ طیبات : 40 39
41 قرآنیا ت سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ 44 1
42 مکاتب ِ دینیہ کی اہمیت 45 1
43 بچے کو بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھانے کی برکت سے باپ کی مغفرت 54 42
45 تنزل و اِنحطاط اَور اِدبار کی نشانی 56 1
46 وفیات 61 1
47 ايك عنوان 63 1
Flag Counter