Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2013

اكستان

8 - 63
حجاج کی سی آئی ڈی اَور آپ پر ایک جرنیل کی فریفتگی  :
وہاں(بخارا کی طرف) ایک جرنیل تھااُس کو ایک قصّہ پیش آیا مسئلہ پیش آگیا اَور یہ بہت ہی مشکل بات ہوتی ہے یہ بغیر علم کے حل نہیں ہوتا علم بھی چاہیے ذہن بھی چاہیے دونوں باتیں ضروری چاہیئیں ،ضرورت پڑی مسئلہ کے لیے، حل کوئی کر نہ سکا ،اِنہوں نے اُس کا جواب دے دیا وہ جو اِن کا کمانڈر تھا جنرل تھا بہت خوش ہوا اِن کو بلایا اِن سے باتیں کیں اِس کا پتہ سی آئی ڈی کے ذریعے چل گیا حجاج کو اُس نے کہااِنہیں فورًا بھیجو میرے پاس۔ 
اِس جنرل نے اُن سے کہا کہ آپ جیسا آدمی بہت قیمتی ہے ،عالم ایک دو دِن میں تو نہیں ہوجاتا ہے ایک عرصہ لگتا ہے پڑھنے میں پڑھنے کے بعد پھر پڑھانے میں وہ بہت لمبی ٹریننگ ہے اَور اِس ذہن کا آدمی کہ جو ذہنی اِعتبار سے بہت ہی کامل ہو تو اَیسوںکی تعداد اَور بھی کم ہوتی ہے تو اُس نے کہا کہ آپ کسی بھی جگہ چلے جائیں میری طرف سے اِجازت ہے رُوپوش ہوجائیں کچھ کر لیں۔
بے جگری  اَور  اللہ پر بھروسہ  :
 یہ بھی بڑے بہادر آدمی تھے اِنہوں نے کہا کہ اَگر رُوپوش بھی ہوجاؤں تو میرے جیسا آدمی چھپے گا تو نہیں جہاں بھی جاؤں گا کوئی بات پیش آجائے کوئی جاننے والا مِل جائے کچھ ہوجائے پتہ تو چل ہی جائے گا تو کیا فائدہ اُس نے بلایا ہے میں جاتا ہوں، ہونا تو وہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے لکھا ہے، زندگی ہے تو بچ جاؤںگا ،نہیں تو وہ مار دے گا خیرچلے آئے یہ، گفتگو کی حجاج اِبن ِیوسف سے اُس کے بعد پھر اِن کو چھوڑدیا ، یہ بات جو ہے ٧٥ھ کے لگ بھگ کی ہے۔
 اُس کے بعد پھر اِمام اَعظم رحمة اللہ علیہ کا زمانہ بھی آیا ،اِمام اَعظم رحمة اللہ علیہ اِن کے شاگردوں میں ہیں اِنہوں نے اِن سے حدیثیں سیکھی ہیں اَور سن ٨٠ ہجری میں پیدا ہوئے ہیں اِمام اَعظم  رحمة اللہ علیہ ،سن ٦٠ھ سے لے کر ٨٠ھ تک کا عرصہ مختلف قول ہیں اِن کی پیدا ئش کے بارے میں،
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ادرايه 3 1
3 چین کے بادشاہ کو دعوت : 6 47
4 بے جگری اَور اللہ پر بھروسہ : 8 47
5 ورنہ تو جہنم وجہ ؟ : 9 47
6 اِسلام پر اہل ِیورپ کا بے جا اِعتراض : 11 47
7 حضرت صہیب کا واقعہ : 11 47
8 ''نسب '' بدلنا گناہ ہے ،اِس میں ترقی کیسے آتی ہے : 12 47
9 غلامی کا عالمی رواج اِسلام کے آنے سے صدیوں پہلے کا ہے : 12 47
10 حضرت زید کو بھی غلام بنا لیا گیا ،نبی علیہ السلام نے آزاد کیا اَور اَپنا بیٹا بنا لیا : 12 47
11 اِس عالمی رواج کی وجہ ؟ : 13 47
12 بڑے قابل لوگ بھی غلام بن جاتے تھے : 14 47
13 اِسلام میں اَخلاقی قدروں کی اہمیت : 14 47
14 تاریخ سے جہالت کی وجہ سے اِسلام پر اِعتراض : 14 47
15 اِسلام نے غلام اَورباندیاں آزاد کرنے کو رواج دیا : 15 47
16 حضرت عمر نے حکماً غلام آزاد کرایا : 15 47
17 غلاموں کو آزاد کرنا عبادت کا درجہ : 16 47
18 حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا کو بادشاہ نے ہدیةً دیا : 17 47
19 حضرت اَبوذر اَور غلام : 17 47
20 ایک پتہ کی بات ! کفار غلام کیوں بنتے رہے : 17 47
21 موسم کے اِعتبار سے علاقوں کی تقسیم : 18 47
22 اہل ِیورپ کا رہن سہن ،سر اَور بازو ننگے ہونے کی وجہ : 18 47
23 حمد ِباری تعالیٰ 19 1
24 علمی مضامین سلسلہ نمبر٥٩ 21 1
25 محنت اَور کسب ِ حلال کی اہمیت 21 1
26 حدیث پاک میں اِرشاد ہے : 23 25
27 ایک دفعہ اِرشاد فرمایا : 25 25
28 قسط : ٣٢اَنفَاسِ قدسیہ 32 1
29 خلاصۂ سیرت : 32 28
30 سیاسی ملفوظات : 33 28
31 قسط : ١٨ پردہ کے اَحکام 36 1
32 مرد کے دیکھنے کے اِعتبار سے اَحکام کی تفصیل 36 31
33 نابالغ لڑکے تین قسم کے ہیں : 37 31
34 گھر میں کام کاج کرنے والے بوڑھے یا جوان نوکروں سے پردہ : 37 31
35 مزدُور عورتیں اَور نوکرانیاں جو گھروں میں کام کرتی ہیں اُن سے پردہ ہے یا نہیں : 38 31
36 گھر میں کام کرنے والی نوکرانیوں سے پردہ : 38 31
37 ہندوستانی لونڈیوں کا شرعی حکم : 39 31
38 کالی کلوٹی بدصورت عورت جس سے فتنہ کاخطرہ نہ ہو، اُس کے پردہ کا حکم : 39 31
39 قسط : ١٤ سیرت خلفائے راشدین 40 1
40 حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کے کلمات ِ طیبات : 40 39
41 قرآنیا ت سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ 44 1
42 مکاتب ِ دینیہ کی اہمیت 45 1
43 بچے کو بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھانے کی برکت سے باپ کی مغفرت 54 42
45 تنزل و اِنحطاط اَور اِدبار کی نشانی 56 1
46 وفیات 61 1
47 ايك عنوان 63 1
Flag Counter