Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2013

اكستان

6 - 63
آپس میں نہیں لڑیں گے، معاملات گفتگو سے طے کریں گے اَور جو دوست قبائل ہیں مسلمانوں کے  یا کفارِ مکہ کے اَگر اُن میں جھگڑا ہو گا تو ہم تصفیہ کرائیں گے، یہ نہیں ہے کہ اَپنے دوست قبیلے کی لڑائی میں مدد شروع کردیں ،اِس طرح کا معاہدہ ایک طے ہو گیا۔ بہت عرصے سے قریش کے تجارتی سفر بند تھے  وہ کھل گئے ،جانے آنے لگے وہ۔
اِدھر اِس عرصہ میں رسولِ کریم علیہ الصلوة والتسلیم نے بھی اِسلام کے لیے(دیگر سلطنتوں کو) دعوت دینے کا کام کیا اَور چاہا کہ والا نامہ تحریر فرمائیں، دُنیا میں جہاں جہاں حکومتیں تھیں وہاں آپ نے والا نامے تحریر فرمائے۔ لوگوں نے بتایا کہ بادشاہ جو ہیں وہ تو اَگر کوئی خط مہر لگا ہوا ہو تو پڑھتے ہیں مہر نہ ہو تو نہیں پڑھتے تو رسولِ کریم علیہ الصلوة التسلیم نے مہر بنوائی، مہر پر جو نقش تھا وہ نقش بادشاہ کے نام کا نہیں تھا بلکہ اُس پر نقش تھا
''  محمد رسول اللّٰہ  ''
یعنی خدا کے پیغامبر کی حیثیت سے اَپنے آپ کو آپ نے ظاہر فرمایا، یہ نہیں فرمایا کہ اَپنی اَپنی حکومتیں میرے حوالے کردو، نہیں کوئی تعلق نہیں حکومت سے اَلبتہ بندے اَور خدا کے دَرمیان تعلق کا صحیح ہونا یہ آقائے نامدار  ۖ  نے اَپنی دعوت میں رکھا ہے جگہ جگہ ۔
چین کے بادشاہ کو دعوت  :
حتی کہ میں نے پڑھا ہے کہ چین میں بھی آپ نے والا نامہ بھیجا ہے، یہ نہیں ہے کہ بڑی معروف سلطنتیں جو تھیں وہیں تک بات رہی ہو''کسریٰ ''اِیران( فارس  ١   ) کابادشاہ، ''قیصر ''یورپ  اَور ایشیاء کا مشرقِ وسطیٰ کا بڑا بادشاہ تو اِس میں رسول اللہ  ۖ  نے یہ نہیں کیا کہ فقط اُن ہی تک بھیجے بلکہ جو اَوربادشاہ تھے وہاں کے جیسے ''نجّاشی'' کو جو شاہ ِ حبشہ تھا اَور اِسی طرح مصر کے بادشاہ ''قِبط''  ٢  کو 
   ١   فارس، پارس۔اِیران کا پرانا نام جسے ١١مارچ ١٩٣٥ء کو بدل کر'' اِیران'' رکھ دیا گیا۔ (فیروزُاللغات)
اِیران فارسی لفظ ''آریانا''( بمعنٰی آریوں کی سر زمین) سے ماخوذ ہے۔ (فیروزُ اللغات)
  ٢   مصر کے بادشاہ کا لقب '' عزیز''اَور قبط کا لقب ''فرعون'' ہے، مصر کے عیسائیوں کے ایک فرقہ کو بھی'' قبط '' کہا گیا ہے ۔(منجد)مصر کا پرانا نام بھی ''قبط ''(COPT)تھا ۔(فیروزُ اللغات)۔محمود میاں غفرلہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ادرايه 3 1
3 چین کے بادشاہ کو دعوت : 6 47
4 بے جگری اَور اللہ پر بھروسہ : 8 47
5 ورنہ تو جہنم وجہ ؟ : 9 47
6 اِسلام پر اہل ِیورپ کا بے جا اِعتراض : 11 47
7 حضرت صہیب کا واقعہ : 11 47
8 ''نسب '' بدلنا گناہ ہے ،اِس میں ترقی کیسے آتی ہے : 12 47
9 غلامی کا عالمی رواج اِسلام کے آنے سے صدیوں پہلے کا ہے : 12 47
10 حضرت زید کو بھی غلام بنا لیا گیا ،نبی علیہ السلام نے آزاد کیا اَور اَپنا بیٹا بنا لیا : 12 47
11 اِس عالمی رواج کی وجہ ؟ : 13 47
12 بڑے قابل لوگ بھی غلام بن جاتے تھے : 14 47
13 اِسلام میں اَخلاقی قدروں کی اہمیت : 14 47
14 تاریخ سے جہالت کی وجہ سے اِسلام پر اِعتراض : 14 47
15 اِسلام نے غلام اَورباندیاں آزاد کرنے کو رواج دیا : 15 47
16 حضرت عمر نے حکماً غلام آزاد کرایا : 15 47
17 غلاموں کو آزاد کرنا عبادت کا درجہ : 16 47
18 حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا کو بادشاہ نے ہدیةً دیا : 17 47
19 حضرت اَبوذر اَور غلام : 17 47
20 ایک پتہ کی بات ! کفار غلام کیوں بنتے رہے : 17 47
21 موسم کے اِعتبار سے علاقوں کی تقسیم : 18 47
22 اہل ِیورپ کا رہن سہن ،سر اَور بازو ننگے ہونے کی وجہ : 18 47
23 حمد ِباری تعالیٰ 19 1
24 علمی مضامین سلسلہ نمبر٥٩ 21 1
25 محنت اَور کسب ِ حلال کی اہمیت 21 1
26 حدیث پاک میں اِرشاد ہے : 23 25
27 ایک دفعہ اِرشاد فرمایا : 25 25
28 قسط : ٣٢اَنفَاسِ قدسیہ 32 1
29 خلاصۂ سیرت : 32 28
30 سیاسی ملفوظات : 33 28
31 قسط : ١٨ پردہ کے اَحکام 36 1
32 مرد کے دیکھنے کے اِعتبار سے اَحکام کی تفصیل 36 31
33 نابالغ لڑکے تین قسم کے ہیں : 37 31
34 گھر میں کام کاج کرنے والے بوڑھے یا جوان نوکروں سے پردہ : 37 31
35 مزدُور عورتیں اَور نوکرانیاں جو گھروں میں کام کرتی ہیں اُن سے پردہ ہے یا نہیں : 38 31
36 گھر میں کام کرنے والی نوکرانیوں سے پردہ : 38 31
37 ہندوستانی لونڈیوں کا شرعی حکم : 39 31
38 کالی کلوٹی بدصورت عورت جس سے فتنہ کاخطرہ نہ ہو، اُس کے پردہ کا حکم : 39 31
39 قسط : ١٤ سیرت خلفائے راشدین 40 1
40 حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کے کلمات ِ طیبات : 40 39
41 قرآنیا ت سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ 44 1
42 مکاتب ِ دینیہ کی اہمیت 45 1
43 بچے کو بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھانے کی برکت سے باپ کی مغفرت 54 42
45 تنزل و اِنحطاط اَور اِدبار کی نشانی 56 1
46 وفیات 61 1
47 ايك عنوان 63 1
Flag Counter