Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2013

اكستان

57 - 63
کرسکتے ہیں۔ 
ذرائع اَبلاغ پر نشر ہونے والی ایسی ہی ایک دِل سوز خبر ایک عرب شہزادے فیصل بن فہد    کی تھی جس نے جوئے کی ایک میز پر دس کھرب ڈالر ہارے اَور پھر اِسی صدمے کی وجہ سے اُس کی حرکت ِ قلب بند ہوگئی اَور وہ مر گیا۔ 
دُبئی، متحدہ عرب اَمارات کی ذیلی ریاستوں میں سے ایک اہم ریاست ہے، اِس ریاست کے اِقتصادی معاملات کو یہاں کا حاکم ''مکتوم خاندان'' اَپنے ذاتی کاروبار کے طور پر چلاتا ہے، حالانکہ یہ اِسلام اَور اہل ِ اِسلام کی سر زمین ہے جس کے شرعی طور پر یہ حکمران محض مفاد اِسلامیہ کے  تحفظ اَور نفاذِ اِسلام کے لیے نگران سے زیادہ کچھ نہیں، جبکہ اِس کے بر عکس ''دُبئی کارپوریشن لمیٹڈ'' (Dubai Lush) کام کرتا ہے، یہاں کا سر براہ محمد بن راشد مکتوم دُبئی کوسرمایہ کاروں اَور سیاحوں  کی جنت بنانے اَور اَپنی دولت بڑھانے کی خواہش میں کروڑوں اَربوں کی لاگت سے نت نئے تعمیراتی منصوبے شروع کرتا رہتا ہے۔ 
دُبئی میں ''محمد بن راشد مکتوم'' کی خاص فرمائش پر تعمیر کردہ مشہور ''برج العرب''  (Burg-ul-arab) ہوٹل پایا جاتا ہے جو دُنیا کا واحد ''سیون سٹار'' ہوٹل ہے اِس ہوٹل کی تعمیر سے قبل ساحل سے ہٹ کر پانی میں ایک چھوٹا سا مصنوعی جزیرہ بنایا گیا اَور اُس جزیرے پر ہوٹل کی عمارت کھڑی کی گئی، اِس ہوٹل میں کوئی کمرہ کرایہ پر لینا ممکن نہیں، یہاں اَکیلے کمرے کا تصور ہی نہیں ہے، اِس میں دو منزلہ رہائش گاہیں ہی دَستیاب ہیں جن میں ہر قسم کی عیاشی کا سامان میسر ہے، اُن میں سستی ترین رہائش گاہ کا کرایہ بھی آج سے دو سال قبل 5,4 ہزار ڈالر یومیہ سے شروع ہوتا تھا جبکہ خصوصی رہائش گاہوں کا کرایہ 13 ہزار ڈالر یومیہ تھا، اِس ہوٹل میںآنے والوں کی خدمت کے لیے سربراہ دُبئی کی خاص فرمائش پر 16 رولزرائس گاڑیاں (Rolls-Royce Motor Cars)کمپنی سے خصوصی طور پر تیار کروائی گئیں جن کا رنگ باہر سے سفید ہے اَور گاڑیوں کے اَندر ہر شے نیلے رنگ کی ہے، یاد رہے کہ یہ ہوٹل مکتوم خاندان کی ذاتی ملکیت ہے۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ادرايه 3 1
3 چین کے بادشاہ کو دعوت : 6 47
4 بے جگری اَور اللہ پر بھروسہ : 8 47
5 ورنہ تو جہنم وجہ ؟ : 9 47
6 اِسلام پر اہل ِیورپ کا بے جا اِعتراض : 11 47
7 حضرت صہیب کا واقعہ : 11 47
8 ''نسب '' بدلنا گناہ ہے ،اِس میں ترقی کیسے آتی ہے : 12 47
9 غلامی کا عالمی رواج اِسلام کے آنے سے صدیوں پہلے کا ہے : 12 47
10 حضرت زید کو بھی غلام بنا لیا گیا ،نبی علیہ السلام نے آزاد کیا اَور اَپنا بیٹا بنا لیا : 12 47
11 اِس عالمی رواج کی وجہ ؟ : 13 47
12 بڑے قابل لوگ بھی غلام بن جاتے تھے : 14 47
13 اِسلام میں اَخلاقی قدروں کی اہمیت : 14 47
14 تاریخ سے جہالت کی وجہ سے اِسلام پر اِعتراض : 14 47
15 اِسلام نے غلام اَورباندیاں آزاد کرنے کو رواج دیا : 15 47
16 حضرت عمر نے حکماً غلام آزاد کرایا : 15 47
17 غلاموں کو آزاد کرنا عبادت کا درجہ : 16 47
18 حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا کو بادشاہ نے ہدیةً دیا : 17 47
19 حضرت اَبوذر اَور غلام : 17 47
20 ایک پتہ کی بات ! کفار غلام کیوں بنتے رہے : 17 47
21 موسم کے اِعتبار سے علاقوں کی تقسیم : 18 47
22 اہل ِیورپ کا رہن سہن ،سر اَور بازو ننگے ہونے کی وجہ : 18 47
23 حمد ِباری تعالیٰ 19 1
24 علمی مضامین سلسلہ نمبر٥٩ 21 1
25 محنت اَور کسب ِ حلال کی اہمیت 21 1
26 حدیث پاک میں اِرشاد ہے : 23 25
27 ایک دفعہ اِرشاد فرمایا : 25 25
28 قسط : ٣٢اَنفَاسِ قدسیہ 32 1
29 خلاصۂ سیرت : 32 28
30 سیاسی ملفوظات : 33 28
31 قسط : ١٨ پردہ کے اَحکام 36 1
32 مرد کے دیکھنے کے اِعتبار سے اَحکام کی تفصیل 36 31
33 نابالغ لڑکے تین قسم کے ہیں : 37 31
34 گھر میں کام کاج کرنے والے بوڑھے یا جوان نوکروں سے پردہ : 37 31
35 مزدُور عورتیں اَور نوکرانیاں جو گھروں میں کام کرتی ہیں اُن سے پردہ ہے یا نہیں : 38 31
36 گھر میں کام کرنے والی نوکرانیوں سے پردہ : 38 31
37 ہندوستانی لونڈیوں کا شرعی حکم : 39 31
38 کالی کلوٹی بدصورت عورت جس سے فتنہ کاخطرہ نہ ہو، اُس کے پردہ کا حکم : 39 31
39 قسط : ١٤ سیرت خلفائے راشدین 40 1
40 حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کے کلمات ِ طیبات : 40 39
41 قرآنیا ت سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ 44 1
42 مکاتب ِ دینیہ کی اہمیت 45 1
43 بچے کو بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھانے کی برکت سے باپ کی مغفرت 54 42
45 تنزل و اِنحطاط اَور اِدبار کی نشانی 56 1
46 وفیات 61 1
47 ايك عنوان 63 1
Flag Counter