ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2013 |
اكستان |
|
پر اُنہوں نے یہ سوال کیا مگر جواب سے اُن کو اَپنے خیال میں بڑی ندامت ہوئی۔ (٣) عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ۖ اَرْحَمُ اُمَّتِیْ بِاُمَّتِیْ اَبُوْبَکْرٍ۔ (ترمذی) '' حضرت اَنس بن مالک سے روایت ہے کہ رسولِ خدا ۖ نے فرمایا میری اُمت میں سب سے زیادہ میری اُمت پر مہربان اَبوبکر ہیں۔'' (٤) عَنِ ابْنِ عُمَرَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ۖ قَالَ لِاَبِیْ بَکْرٍ اَنْتَ صَاحِبِیْ فِی الْغَارِ وَ صَاحِبِیْ عَلَی الْحَوْضِ۔ (ترمذی) ''حضرت اِبن عمر رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ ۖ سے روایت کی ہے کہ آپ ۖ نے فرمایا کہ تم غار میں میرے ساتھ رہے اَور حوض ِ کوثر پر بھی میرے ساتھ رہو گے۔'' (٥) عَنْ عَائِشَةَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ۖ لَایَنْبَغِیْ لِقَوْمٍ فِیْھِمْ اَبُوْبَکْرٍ اَنْ یَّؤُمَّھُمْ غَیْرُہ ۔ (ترمذی) ''حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسولِ خدا ۖ نے فرمایا جس جماعت میں اَبوبکر موجود ہوں اُس کے لیے زیبا نہیں کہ اَبوبکر کے سوا کوئی اُس کی اِمامت کرے۔'' (٦) عَنْ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ اَتَتِ النَّبِیَّ ۖ اِمْرَأَة فَکَلَّمَہ فِیْ شَیْئٍ فَاَمَرَھَا اَنْ تَرْجِعَ قَالَتْ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ ۖ فَاِنْ لَّمْ ........کَاَنَّھَا تَقُوْلُ الْمَوْتُ قَالَ فَاِنْ لَّمْ تَجِدِیْنِیْ فَاٰتِیْ اَبَا بَکْرٍ ۔ (بخاری ومسلم، ترمذی، اِبن ماجہ) ''حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی ۖ کے پاس آئی اَور آپ سے اُس نے کسی معاملہ میں گفتگو کی، آپ ۖ نے اُس کو حکم