ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2013 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ض ض ض ١٧ محرم الحرام١٤٣٤ھ/ ٢دسمبر٢٠١٢ء کوجامعہ مدنیہ جدید کی مجلس شوریٰ کا سالانہ اِجلاس ہواجس میںتعلیمی ، تعمیراتی اَورمالیاتی اُمورپر مشاورت ہوئی ۔ تعلیمی و مالیاتی اُمور پر اطمینان کا اِظہار کرتے ہوئے اَرکانِ شورٰی نے اہلِ خیر حضرات سے تعمیراتی اُمور پر خصوصی توجہ دینے کی پُر زور اَپیل کی تاکہ دارُالاقامہ اَور اَساتذہ کی رہائشگاہوں کی تعمیر ہوکر طلباء کے قیام اَور اَساتذہ کی رہائشگاہوں کا اِنتظام ہو کر تعلیمی حالات مزید بہتر ہوں سکیں، دُعائے خیر پر اِجلاس ختم ہوا،والحمد للہ۔ ٢ دسمبر کو مفتی اَبو لبابہ شاہ منصور مدظلہم جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اَور شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب سے ملاقات کی،کافی دیر تک مختلف موضوعات پر گفتگو ہوتی رہی۔ ٩ دسمبر بروز اِتوار شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب شیر گڑھ کے مہتمم حضرت مولانا قاسم صاحب مدظلہم کی دعوت پر حضرت مولانا اَحمد صاحب رحمة اللہ علیہ پر منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی غرض سے ٨دسمبر دِن کے گیارہ بجے جامعہ مدنیہ جدید سے شیر گڑھ کے لیے روانہ ہوئے۔ عشاء کے وقت مردان پہنچ کر رات کا کھانا مقامی اَحباب کی رہائشگاہ پر تناول فرمایا بعد اَزاں رات دس بجے سخاکوٹ تشریف لے گئے۔ اَگلی صبح تقریبًا گیارہ بجے حضرت صاحب شیر گڑھ کی جلسہ گاہ میں تشریف لے گئے عصر کے قریب جلسہ گاہ سے فارغ ہو کر عصر کی نماز مدرسہ شیر گڑھ میں اَدا کی بعد نمازِ عصر مولانا قاسم صاحب مدظلہم نے مولانا فضل بادشاہ صاحب جن کوخواب میں پیارے حبیب محمد ۖ نے جمعیة علماء اِسلام کا جھنڈا عنایت فرمایا تھا ہمارے ساتھ روانہ کردیا،ہم مغرب کے قریب مولانا فضل بادشاہ صاحب کے گاؤں پہنچ گئے ۔ عوام الناس کے لیے جھنڈے کو مسجد میں رکھوایا گیا تھا حضرت صاحب اَور حضرت کے