ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2013 |
اكستان |
|
حضرت ِاقدس پیر و مرشد مولانا سید حامد میاں صاحب کے مجلس ِذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اَور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اَللہ تعالیٰ حضرتِ اَقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) تمام اَنبیائِ کرام اَور اُن کی کتابوں پر اِیمان ضروری ہے کیمیائی تاثیرات اَور طبیعیات اَٹل ہیں مگراللہ کی تخلیق کردہ ہیں وہ اِن کو بدل سکتا ہے رُوح کا تعلق قبر سے۔پیشاب اَور چغلی کی وجہ سے عذابِ قبر مُردے شناخت کرتے اَور سلام کا جواب دیتے ہیں ( تخریج و تزئین : مولانا سیّد محمود میاں صاحب ) (کیسٹ نمبر 71 سا ئیڈB ت 12 - 07 - 1987 ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ ! آقائے نامدار ۖ نے اِرشاد فرمایا ہے کہ اِس اُمت میں یعنی جن کو میں نے اللہ کا پیغام پہنچایا ہے ساری دُنیا میں، کوئی بھی یہودی یا عیسائی مجھ پر اِیمان لائے بغیر اَگر مر جائے گا تو وہ جہنمی ہوگا اِلاَّکَانَ مِنْ اَصْحَابِ النَّارِ ١ میں نے عرض کیاتھا کہ تمام اَنبیائے کرام پر اِیمان رکھنا فرض ہے قرآنِ پاک میں ہے اٰمَنَ الرَّسُوْلُ بِمَا اُنْزِلَ اِلَیْہِ مِنْ رَّبِہ وَالْمُؤْمِنُوْنَ خود رسول اللہ ۖ کا بھی اِیمان ہے اُس چیز پر ١ مُسلم شریف کتاب الایمان رقم الحدیث٢٤٠ ، مشکوة شریف کتاب الایمان رقم الحدیث