ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2013 |
اكستان |
|
تعلیم تھی، یہ بھی اِیمان اَور یہ بھی اِیمان کہ اُنہوں نے کوئی کوتاہی نہیں کی اُنہوں نے اُمت کو تعلیم دینے میں کوئی کوتاہی نہیں کی اَور اَنبیاء کرام کی شفقت جو ہے اَپنی اُمتوں کے ساتھ ہمیشہ بہت زیادہ رہی ہے ہمارا اِیمان اُن سب پر ہے ۔ آپ ۖ خاتم النبیین ہیں ،قادیانیوں کے اِیمان لانے کا طریقہ : تو رسول اللہ ۖ خاتم النیین ہیں آپ پر اِیمان لایا جائے گا اَور اِیمان لانے کی بات چل رہی تھی کہ .......... جو دُوسرا ہے اُس کا اِیمان کیسے ہے ؟ یہ قادیانی جو ہیںاِن کے بارے میں ایک صاحب مجھ سے پوچھ رہے تھے میں نے کہا تھا یاد بھی دِلا دیں تو اِن کا اِیمان کیسے ہوگا ؟ توجب اِیمان لائے گا تو وہ اُس کو کہے گا کہ یہ جھوٹا تھا۔مسیلمہ کے ساتھ کذاب کا لفظ لگا ہوا ہے'' مسیلمہ کذاب''۔ تو جو آدمی قادیانی ہے اَور مسلمان ہو رہا ہے تو اُسے یہ بات کہنی پڑے گی کہ'' غلام محمد کو میں جھوٹا مانتا ہوں'' اِسی طرح کوئی عیسائی ہے اَور مسلمان ہو رہا ہے تو اُسے جہاں لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ مُحَمَّد رَّسُوْلُ اللّٰہِ پڑھوایا جائے گا وہاں اُسے یہ بھی کہا جائے گا کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کو میں اللہ کا رسول جانتا ہوں اُن کی والدہ کو وَلِیَہْ مانتا ہوں اُمُّہُ صِدِّیْقَة یہ کہے گا وہ تاکہ پہلے جو عقیدہ ہے اُس کا کہ وہ خدا کی بیوی اَور خدا کے بیٹے ہیںاُس سے تائب ہونا ثابت ہو جن اَجزا پر اُس کے کفرکا مدار ہے جیسے کوئی کہتا ہے کہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ مُحَمَّد رَّسُوْلُ اللّٰہِ لیکن میں مانتا ہوں رسول مگر عرب کے لیے عجم کے لیے نہیں تو وہ صراحت کرے گا اِس بات کی کہ آپ رسول ہیں ساری دُنیا کے لیے اَور ہمیشہ کے لیے اَور میں سوائے اِسلام کے باقی سب سے بری ہوں اِس کی بھی صراحت کرے گا اَور یہ بھی کہے گا ساتھ ساتھ کہ جو بھی دین اَور ہے اُس سے میں بری ہوں تو پچھلے دین سے براء ت اَور اِسلام پر ،صحیح عقائد پر اِیمان لانا ضروری ہے۔ اَور اَگر پتہ نہ چلے شبہ ہو کہ پتہ نہیں یہ کون ہے کون نہیں ہے تو اُس سے اِجمالاً کہلا لیا جائے گا