ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2013 |
اكستان |
|
قسط : ١٣ سیرت خلفائے راشدین ( حضرت مولانا عبدالشکور صاحب فاروقی لکھنوی ) ض ض ض خلیفہ رسول اللہ حضرت اَبوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت اَبوبکر صدیق کے فضائل کی چند آیات و اَحادیث : قرآنِ مجید میں کچھ آیتیں تووہ ہیں جن میں بالعموم صحابۂ کرام یا مہاجرین واَنصار کی مدح کی گئی ہے، اِن آیات کے عموم میں حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کا داخل ہونا یقینی ہے اَور کچھ آیتیں وہ ہیں جن میں خلفائے راشدین کی خلافت کا بیان اَور اُن کے فضائل کا تذکرہ ہے، اِن آیات کے بھی اَوّلین مصداق حضرت صدیق رضی اللہ عنہ ہیں اَور کچھ آیتیں وہ ہیں جن میں خصو صیت کے ساتھ حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا تذکرہ ہے، اِس مقام پر اِسی تیسری قسم کے چند آیتوں کا حوالہ دیا جاتا ہے۔ آیات : (١) آیت ِ غارجس میں حضرت صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سفر ہجرت میں رفاقت اَور اُن کی بے نظیر فضیلت کابیان ہے۔ اِس آیت کی تفسیر بھی ایک مستقل رسالے میں شائع ہو چکی ہے جس کا نام ''تفسیر آیات ِمدح مہاجرین ''ہے۔ (٢) آیت ِ قتال ِ مرتدین جس میں حضرت صدیق رضی اللہ عنہ اَور اُن کے فرمانبرداروں کو خدا نے اَپنا محب اَور محبوب فرمایا کہ وہ مسلمانوں پر نرم اَور کافروں پر سخت ہیں اَور راہ ِ خدا میں جہاد کرتے ہیں اَور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈرتے۔ اِس آیت کی تفسیر بھی ایک مستقل رسالے میں شائع ہو چکی ہے جس کا نام ''تفسیر قتالِ مرتدین'' ہے۔ (٣) وَسَیُجَنَّبُھَا الْاَتْقَی الَّذِیْ یُؤْتِیْ مَالَہ یَتَزَکّٰی اَور بچایا جائے گا دوزخ کی آگ سے