Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2013

اكستان

22 - 64
 ''سب سے اَوّل مولوی رحمت اللہ کیرانہ سے اِس ٹوہ میں آئے کہ دہلی میں جہاد کی کیا صورت ہے، وہ بڑے عالم فاضل تھے عیسائی مذہب کے رَد میں صاحب ِ تصنیف تھے، وہ قلعہ کے پاس مولوی محمد حیات کی مسجد میں اُترے اِس دانشمند مولوی کے نزدیک دہلی میں جہاد کی کوئی صورت نہ تھی بلکہ ایک ہنگامہ فساد بر پا تھا، وہ یہ سمجھ کر اپنے وطن چلا گیا۔ ' ' 
دَر اَصل مولانا رحمت اللہ مہاجر مکی جو جنت المعلٰی میں شیخ العرب والعجم حضرت حاجی اِمداد اللہ صاحب مہاجر مکی قدس سرہما کے ساتھ مدفون ہیں، خود ایک جلیل القدر شخصیت اَور عظیم جماعت ِمجاہدین کے نمائندہ تھے۔ مولانا رحمت اللہ اَور حضرت حاجی صاحب رحمة اللہ علیہما دونوں ہی اَنگریز کے       پنجۂ اِستبداد سے بچ نکلنے میں بفضل ِ اِلٰہی کامیاب ہوگئے۔ مکہ مکرمہ سے ہندوستان میں اُمورِ سیاسیہ کی قیادت فرماتے رہے، مولانا رحمت اللہ نے تو قسطنطنیہ پہنچ کر سلطانِ ترکی کے یہاں اِعتماد بھی حاصل کر لیا تھا۔ اِن حضرات نے اگرچہ اَنگریز سے جہاد بالسیف کیا لیکن پھر بھی بحمداللہ یہ محفوظ رہے اَور اِن کے ساتھی اَور قائم مقام اَکابر بھی، بظاہر اِس کی وجہ اِن حضرات کا تدبر، حسن ِسیاست و کار گردگی اَور اُس علاقہ کے عوام و خواص کا ہم خیال سمجھدار اَور صاحب ِ فراست ہونا تھا۔ 
شمس العلماء اِن اَکا بر کے ساتھ پڑھے ہوئے تھے مگر اَپنی کتاب میں اَندازِ بیان اَجنبیانہ اِختیار کیا۔ دیوبند کے رقبے کا بڑاحصہ سیور غال کے طور پر تھا۔ آئین ِ اَکبری میں دیوبند کے دسویں حصہ کو سیور غال بتلایا گیا ہے اِس کے بعد بھی اُس میں مغل بادشاہوں کی طرف سے وقتًا فوقتًا اِضافہ ہوتا رہا ہے۔ ١٨٥٧ء کے بعد قیدو بند اَور پھانسی کی سنگین سزاؤں کے علاوہ اُن سب لوگوں کی معافی دوام زمینوں کوبحق ِسر کار ضبط کر لیا گیا۔ (تاریخ ِدیوبند  ص ١٨٦) 
تجارت پیشہ لوگوں کے علاوہ زمیندار طبقہ کی مرفّہ ٔحالی کا اَندازہ اُن عالیشان حویلیوں سے کیا جاسکتا ہے جو اُس دَور میں تعمیر ہوئیں، تاریخ ِسہارنپور میں لکھا ہے کہ دیوبند کی بیشتر اَراضی معافی دوام تھی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 مساجد ومدارس کو سوئی گیس بم سے نشانہ بنانے کی اَفسوس ناک کوشش 4 50
4 پہلی اُمتوں پر اَحکامات میں سختی تھی : 10 51
5 نبی علیہ السلام کی نبوت کا ذکر پہلی کتابوں میں بھی ہے : 11 51
6 رُوح کا تعلق جسم سے : 12 51
7 کیمیائی (Chemical)تاثیرات بھی اللہ کی وضع کردہ ہیں جن کو وہ بدل سکتا ہے، حضرت سلیمان علیہ السلام، طب ،دَرخت اَور جنات : 13 51
8 بیت المقدس کی تعمیر : 14 51
9 ہر وقت پاک رہنا : 16 51
10 اہلِ قبور کو سلام ، اُن کی طرف سے جواب اَور شناخت : 16 51
11 اہلِ کتاب کو نبی علیہ السلام پر اِیمان لانا چاہیے ،اِس کی عقلی وجہ : 17 51
12 وہ ایک دُوسرے کے نبی کو نہیں مانتے مگر ہم سب کو مانتے ہیں : 17 51
13 آپ ۖ خاتم النبیین ہیں ،قادیانیوں کے اِیمان لانے کا طریقہ : 18 51
14 خونی اِنقلاب ١٨٥٧ء اَور اہلِ دیو بند 20 1
15 ملّا محمود : (وفات ١٣٠٤ھ/ ١٨٨٦ئ) 27 14
16 مولانا فصیح الدین : 27 14
17 مولانا ذوالفقار علی : 28 14
18 جناب حاجی سیّد محمد اَنور ١ رحمةاللہ علیہ : 29 14
19 ١ حضرت اَقدس مولانا شاہ اَشرف علی صاحب تھانوی قدس سرہ 30 14
20 ایک تاریخی واقعہ 33 14
21 شکستہ اُردو پر مشتمل حاجی صاحب کی تحریر کا عکس 34 14
22 اَنفَاسِ قدسیہ 36 1
23 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 36 22
24 رُویائِ صالحہ : 36 22
25 پردہ کے اَحکام 40 22
26 فصل : مروجہ پردہ کا ثبوت 40 22
27 فتنہ اَور شہوت سے محفوظ آدمی کا جوان عورت سے گفتگو کرنے اَورچہرہ دیکھنے کا شرعی حکم : 40 22
32 خلیفہ رسول اللہ حضرت اَبوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 42 1
33 حضرت اَبوبکر صدیق کے فضائل کی چند آیات و اَحادیث : 42 32
34 آیات : 42 32
35 اَحادیث : 43 32
36 جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور 48 1
37 اَخلاقی و رُوحانی تعلیم کی ضرورت 49 36
38 مخیرحضرات سے اَپیل 52 36
39 مسلمان لڑکیوں کے اِیمان برباد کرنے کا قادیانی طریقہ کار 53 1
40 جامعہ مدنیہ جدید کے فاضلین کی برقت کار روائی 53 39
42 قادیانیوں کی ایک خطرناک چال : 55 39
43 کچھ عرصہ قبل ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جس کی تفصیل درجِ ذیل ہے : 55 39
44 قارئین اَنوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل 59 1
45 وفیات 60 1
46 اَخبار الجامعہ 61 1
47 مجموعہ مقالاتِ حامدیہ 63 1
48 قرآنیات 63 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 64 1
50 اداريه 3 1
51 (کیسٹ نمبر 71 سا ئیڈB ت 12 - 07 - 1987 ) 9 1
Flag Counter