Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2013

اكستان

21 - 64
عمر میں سیّد صاحب  کااِتنا چرچا کہیں نہیں دیکھا۔'' (شاندار ماضی جلد چہارم ص ٢٧٢)
اہل ِ دیوبند نے اَپنی بساط کے مطابق اُسی روِش پر چلتے ہوئے جہاد ١٨٥٧ء میں حصہ لیا اَور جب اُس مسلح جنگ ِآزادی میں ناکامی ہوئی تو ہر وہ شخص جس نے آزادی ٔوطن کی جنگ میں کوئی حصہ لیا تھا، برطانوی حکومت کا باغی اَور مجرم قرار پایا۔ اَنگریزوں نے دوبارہ تسلط حاصل کرنے کے بعد جس   غیض وغضب کے ساتھ اِس کا اِنتقام لیاوہ کیفیت شاندار ماضی وغیرہ میں مطالعہ کی جا سکتی ہے،  صاحب ِتاریخ دیوبند تحریر فرماتے ہیں کہ صرف دیوبند میں ٤٤ اَشخاص کو پھانسی پر لٹکایا گیا، آم کے جس درخت پر لوگوں کو پھانسی دی گئی اُس کو راقم سطور نے بھی دیکھا ہے، آم کا یہ درخت ''سولی والا'' کہلاتا تھا۔ 
٭  ١٦ آدمیوں کو دس دس دس سال قید کی سزا دی گئی۔ 
٭  ٢٠ آدمیوں کو تین تین سال قید کی سزا دی گئی۔ 
٭  ٣٤ اَشخاص پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ 
٭  ٣٤ اَشخاص سے آئندہ پُر اَمن رہنے کی ضمانت لی گئی۔ 
٭  ٧ آدمی ایسے خوش قسمت تھے کہ اُن کو کوڑے مار کر چھوڑ دیا گیا۔
٭  مضافات کے تین گاؤں نذرِ آتش کردیے گئے۔ 
معلوم ہوتا ہے کہ دیوبند، تھانہ بھون، کیرانہ، کاندھلہ، شاملی ،پھلت، کھتولی، جانسٹھ، جھنجھانہ، بڈھانہ، نانوتہ، گنگوہ، منگلور، رُڑکی، اَنبیٹھہ، رائے پور، رام پور (منہیاران) ،نگڑ، جو اِس علاقے کے مشہور قصبات ہیں اُن کے خواص و عوام ہم خیال تھے اِس لیے بہت بڑے بڑے حضرات باوجود مسلح مقابلوں کے بچ گئے۔
 اَنگریز مخبری کا جال اِس علاقہ میں کامیاب نہیں رہا، شروع سے ہی اِن حضرات نے پوری بیدار مغزی سے کام لیا جبکہ (جلد چہارم ص ٢٧٥ پر) شاندار ماضی میں''١٨٥٧ء کے دہلوی مؤرخ  شمس العلماء ذکا ء اللہ خان کی ایک دلچسپ تحریر '' کے عنوان کے تحت فرمایا گیا ہے، وہ لکھتے ہیں  :

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 مساجد ومدارس کو سوئی گیس بم سے نشانہ بنانے کی اَفسوس ناک کوشش 4 50
4 پہلی اُمتوں پر اَحکامات میں سختی تھی : 10 51
5 نبی علیہ السلام کی نبوت کا ذکر پہلی کتابوں میں بھی ہے : 11 51
6 رُوح کا تعلق جسم سے : 12 51
7 کیمیائی (Chemical)تاثیرات بھی اللہ کی وضع کردہ ہیں جن کو وہ بدل سکتا ہے، حضرت سلیمان علیہ السلام، طب ،دَرخت اَور جنات : 13 51
8 بیت المقدس کی تعمیر : 14 51
9 ہر وقت پاک رہنا : 16 51
10 اہلِ قبور کو سلام ، اُن کی طرف سے جواب اَور شناخت : 16 51
11 اہلِ کتاب کو نبی علیہ السلام پر اِیمان لانا چاہیے ،اِس کی عقلی وجہ : 17 51
12 وہ ایک دُوسرے کے نبی کو نہیں مانتے مگر ہم سب کو مانتے ہیں : 17 51
13 آپ ۖ خاتم النبیین ہیں ،قادیانیوں کے اِیمان لانے کا طریقہ : 18 51
14 خونی اِنقلاب ١٨٥٧ء اَور اہلِ دیو بند 20 1
15 ملّا محمود : (وفات ١٣٠٤ھ/ ١٨٨٦ئ) 27 14
16 مولانا فصیح الدین : 27 14
17 مولانا ذوالفقار علی : 28 14
18 جناب حاجی سیّد محمد اَنور ١ رحمةاللہ علیہ : 29 14
19 ١ حضرت اَقدس مولانا شاہ اَشرف علی صاحب تھانوی قدس سرہ 30 14
20 ایک تاریخی واقعہ 33 14
21 شکستہ اُردو پر مشتمل حاجی صاحب کی تحریر کا عکس 34 14
22 اَنفَاسِ قدسیہ 36 1
23 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 36 22
24 رُویائِ صالحہ : 36 22
25 پردہ کے اَحکام 40 22
26 فصل : مروجہ پردہ کا ثبوت 40 22
27 فتنہ اَور شہوت سے محفوظ آدمی کا جوان عورت سے گفتگو کرنے اَورچہرہ دیکھنے کا شرعی حکم : 40 22
32 خلیفہ رسول اللہ حضرت اَبوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 42 1
33 حضرت اَبوبکر صدیق کے فضائل کی چند آیات و اَحادیث : 42 32
34 آیات : 42 32
35 اَحادیث : 43 32
36 جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور 48 1
37 اَخلاقی و رُوحانی تعلیم کی ضرورت 49 36
38 مخیرحضرات سے اَپیل 52 36
39 مسلمان لڑکیوں کے اِیمان برباد کرنے کا قادیانی طریقہ کار 53 1
40 جامعہ مدنیہ جدید کے فاضلین کی برقت کار روائی 53 39
42 قادیانیوں کی ایک خطرناک چال : 55 39
43 کچھ عرصہ قبل ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جس کی تفصیل درجِ ذیل ہے : 55 39
44 قارئین اَنوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل 59 1
45 وفیات 60 1
46 اَخبار الجامعہ 61 1
47 مجموعہ مقالاتِ حامدیہ 63 1
48 قرآنیات 63 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 64 1
50 اداريه 3 1
51 (کیسٹ نمبر 71 سا ئیڈB ت 12 - 07 - 1987 ) 9 1
Flag Counter