ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2012 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ٥ نومبر کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب بہاولپور،صادق آباد ،رحیم یار خان، خانپور، دین پور شریف ، اُوچ شریف ،علی پور اَور ساہیوال تشریف لے گئے۔ ٢٠ نومبر کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب فاضل ِجامعہ مولانا عامر صاحب کی دعوت پر جلسہ تقسیمِ اِنعامات میں شرکت کی غرض سے سہ پہر تین بجے جامعہ سے کوہاٹ کے لیے روانہ ہوئے، رات ایک بجے کے قریب کوہاٹ پہنچ گئے۔ صبح ناشتے کے بعد جامعہ مدنیہ جدید کے فضلاء اَور مقامی علمائے کرام اَور طلباء حضرت صاحب سے ملاقات کے لیے وقفے وقفے سے تشریف لاتے رہے۔ تقریبًا ڈھائی بجے کوہاٹ کی سفید مسجد تشریف لے گئے، بیان سے پہلے حضرت نے کامیاب ہونے والے طلباء میں اِنعامات تقسیم کیے بیان کے بعد حضرت صاحب اَپنی قیام گاہ پر تشریف لے آئے۔ شام ساڑھے چھ بجے جناب اِبراہیم صاحب پراچہ کی خواہش پر ایک اَور پروگرام میں شرکت کے لیے جامع مسجد تعلیم القرآن تشریف لے گئے، تزکیہ نفس کے موضوع پر مختصر بیان فرمایا اَور دُعا کرائی۔ بعد اَزاں مولانا عامر صاحب کی طرف سے مقامی حضرات کو کھانے کی دعوت تھی جس میں حضرت صاحب نے قیمتی ملفوظات اِرشاد فرمائے۔ رات نوبجے کے قریب حضرت صاحب نے مولانا عامر صاحب اَور مقامی اَحباب اَور علمائے کرام سے اِجازت چاہی اَور اَحمدی بانڈہ کرک کے لیے روانہ ہوئے۔ رات دس بجے اَحمدی بانڈہ پہنچ کر جامعہ مدنیہ جدید کے فاضل مولانا اَحمد علی صاحب کے یہاں قیام ہوا مولانا اَحمد علی صاحب نے حضرت صاحب کا بیان رکھوایا تھا صبح ناشتہ کے بعد حضرت صاحب نے حاضرین وطلباء و طالبات میں بیان فرمایا۔ بعد اَزاں فاضل جامعہ مولانا زین اللہ خان صاحب کی دعوت پر شکر دَرّہ کے لیے روانہ ہوئے