ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2012 |
اكستان |
|
میں مشغول رہے۔ اِن کے چھوٹے بھائی بلند بخت تھے جو حضرت سیّد اَحمد شہید رحمة اللہ علیہ کے ساتھ جہادمیں شریک رہے۔ شاہ جلال الدین قادری : (وفات: ٨٨٦ھ /١٤٨١ئ) دیوبند کی آبادی کے جنوب مشرق میں اِن کا مزار ہے جس پر گنبد بنا ہوا ہے، یہ محلہ شاہ جلال کے نام سے موسوم ہے۔ بندگی محمد عمر : (وفات ١٠٠٠ھ/ ١٥٩١ئ) حضرت شیخ عبد القدوس گنگوہی اَلمتوفی( ٩٤٤ھ/ ١٥٣٧ئ) اَور حضرت شیخ عبدالرزاق جھن جھانوی (اَلمتوفی ٩٥٠ھ /١٥٤٣ئ) سے مستفیض تھے ۔آبادی کے جنوب مغرب میں بھائیلہ روڈ پر ریلوے لائن کے شمال میں آپ کا مزار ہے۔(تذکرة العابدین ص ٢٥٤ ) شاہ ماہ رُو : (اَلمتوفی ١٠٤٢ھ/ ١٦٣٢ئ) محلہ شاہ ماہ رُو میں مزار واقع ہے، مزار کے متصل مسجد ہے۔(تذکرة العابدین ص ٢٨٢ ) سیّد حسام الدین : جامع مسجد قلعہ کے جنوبی گوشے میں مزار ہے۔ جا مع مسجد قلعہ کی اِمامت و خطابت کے لیے حضرت سیّد محمد اِبراہیم اَلمتوفی ( ١٠٣٤ھ/ ١٦٢٤ئ) نے اِن کو جلال آباد لوہاری سے طلب کر کے مقرر کیا تھا ،عرصہ تک اِن کی اَولاد میں مسجد کی اِمامت کا منصب باقی رہا۔(تاریخ دیوبند ص ١٠٦) شاہ محمد فرید : نقشبندی سلسلہ کے بزرگ ہیں۔ ١١٠٢ھ/ ١٦٩٠ء میں وفات پائی۔ میاں جی نور علی قطب الوقت : وفات ١٢٠٣ھ۔(تذکرة العابدین ص ٢٥٧ و ٢٦٠) مُلا شہاب الدین کابلی : ١٣٠٠ھ/ ١٨٨٢ء ۔ محلہ شاہ جلال میںمدفون ہیں۔