ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2012 |
اكستان |
|
آپ ۖ کا اِرشاد اَور اُس کی وجہ : آقائے نامدار ۖ نے اِرشاد فرمایا کہ یہودی ہو یا نصرانی اُس کو اِیمان میرے اُوپر لانا پڑے گا، یہودیت میں مسائل بہت کم ہیں عیسائیت میں بہت ہی کم ہیں اَور اَب تو بدلتے بدلتے تورات اَور اِنجیل یعنی عہد نامہ قدیم اَور عہد نامہ جدید یہ ملتے ہیں بازار میں بڑے سستے کر کے یہ بیچتے تھے پہلے دَس روپے میں اِتنی موٹی جلد مِل جاتی تھی اُس میں آپ دیکھیں گے تو اَنبیاء کرام کو ایسے برے کلمات سے اَور خدا کو اِس طرح جیسے اِنسان ہو پیش کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے بارے میں یہود و عیسائیوں کی خرافات : حضرت داود علیہ السلام کی کشتی ہوتی رہی ہے اللہ تعالیٰ سے اُسی میں لکھا ہے کہ حضرت یعقوب علیہ السلام کی اللہ تعالیٰ سے ساری رات کُشتی ہوتی رہی نہ وہ جیتے نہ وہ جیتے اُن کا دُوسرا اِسمِ گرامی ہے ''اِسرائیل'' تو گویا نہ خدا کی پہچان رہی اِن میں، نہ نبی کی پہچان رہی اِن میں ،نہ ولی کی پہچان رہی تو اِس طرح کی خرافات اِتنی زیادہ اُس میں بھری پڑی ہیں اَور نام اُس کو اُنہوں نے گویا اللہ کی جانب سے اُتری ہوئی کتاب قرار دیا ہے حالانکہ وہ بدلتے بدلتے اُس میں اَیڈیشن ہوتے ہوتے ہوتے ہوتے وہ کچھ کی کچھ بن گئی کوئی اُس کا نسخہ محفوظ نہیںہے۔ نبی علیہ السلام کی تعلیمات ہر طرف پھیل گئیں : تو آقائے نامدار ۖ کی جو تعلیمات ہیں وہ ساری دُنیا میں پھیل گئیں ایسے پھیلیں ہیں کہ بعض تعلیمات جو اِسلام کی ہیں جاہل آدمی بھی جانتے ہیں اُس بچارے کو کلمہ بھی صحیح نہیں آتا ہوگا لیکن وہ یہ جانتا ہے کہ اَذان ہو رہی ہے اَور یہ ایک چیز ہے ،مسجد ہے اِس میں نماز ہوا کرتی ہے حالانکہ اُس کو کلمہ بھی پڑھنا نہیں آتا صحیح طرح سے، یہ تبلیغ والے پڑھاتے تھے صحیح کر کے اَور شاہ اِلیاس صاحب رحمة اللہ علیہ نے تقریبًا تین لاکھ آدمیوں کو میوات کے جنہیں کلمہ بھی نہیں آتا تھا (درست کرایا)کہتے