ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2012 |
اكستان |
|
ضرورت کے وقت باہر نکلنے کی ضروری شرطیں : ضرورت پر نظر کر کے تنگی نہیں کی گئی (بلکہ) آسانی کردی گئی مگر اِس اِحتمال کو بھی نظر اَنداز نہیں کیا گیا بلکہ خاص خاص اَحکام سے اِس کی بندش بھی کی گئی ہے مثلاً عورتوں کو عطر و خوشبو لگا کر باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔ رسول اللہ ۖ کا اِرشاد ہے :وَالْمَرْأَةُ اِذَا اسْتَعَطَّرَتْ فَمَرَّتْ بِالْمَجْلِسِ فَھِیَ کَذَا وَکَذَا۔ (سنن ترمذی رقم الحدیث ٢٧٨٦ )''عورت جب عطر و خوشبو لگا کر کسی مجلس سے گزرے تو وہ ایسی ہے یعنی زانیہ ہے۔ '' اَور رسول اللہ ۖ نے اِرشاد فرمایا : وَلٰکِنْ لِّیَخْرُجْنَ وَھِیَ تَفِلَات۔ یعنی ضرورت کے وقت عورتوں کو میلے کچیلے کپڑوں میں باہر نکلنا چاہیے۔ '' (ثبات الستور مع تسہیل ص ١٨) (جاری ہے) جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) زیر تعمیرمسجد حامد کی تکمیل(٢) طلباء کے لیے مجوزہ دَارالاقامہ (ہوسٹل) اَور درسگاہیں(٣) اَساتذہ اَور عملہ کے لیے رہائش گاہیں(٤) کتب خانہ اَور کتابیں (٥) زیر تعمیرپانی کی ٹنکی کی تکمیل ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اَجر ہے ۔