ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2012 |
اكستان |
|
پاک سرزمین اَور مولانا جالندھری پر مقدمہ ! : مولانا محمد علی صاحب جالندھری رحمة اللہ علیہ اِن پر مقدمہ چلا تھا کہ اِنہوں نے توہین کر دی ہے دِل آزاری کی ہے اِس پاکستان کی بات کر رہا ہوں اِس پاکستان میں اُن پر مقدمہ چلا کہ دِل آزاری کی ہے مرزائیوں کی(جبکہ یہ پوری اُمت کی دِل آزاری کے مرتکب ہو رہے ہیں)۔ اِنہوں نے غلام اَحمد قادیانی کو'' اُلو کا پٹھا '' کہہ دیا ہے تقریر میں، تو یہ الفاظ ایسے ہیں کہ جن کی وجہ سے دِل آزاری ہوئی ہے ، بہرحال کیس کردیا وہ پیش ہو ئے وکیل بھی پیش ہوا ہوگا لیکن اُنہوں نے خود بھی اَپنے آپ بحث کی ،مولانا کا عجیب حال تھا اللہ کی قدرت کہ وہ کسی بھی بات کو ثابت کرنا چاہتے تو دلائل کی اُن کے پاس کمی نہیں ہوتی تھی۔ اِمام اعظم کے بارے میں اِمام مالک کی رائے مبارک : جیسے اِمامِ اَعظم رحمة اللہ علیہ کے بارے میں آتا ہے کہ اِمام مالک رحمة اللہ علیہ سے جب ملاقات ہوئی ہے اِمام صاحب کی ،ہوتی رہتی ہوگی مدینہ منورہ جانا ہی ہوتا رہتا تھا تو کسی وقت گفتگو ہو رہی ہو گی کسی مسئلہ پر تو اِمام مالک سے کسی نے رائے لی اُن کے بارے میں تواُنہوں نے کہا میں نے تو اُنہیں ایسا پایا ہے کہ اگر وہ یہ کہیں کہ یہ ستون سونے کا ہے اَور یہ ثابت کرنا چاہیں تو یہ ثابت کر سکتے ہیں دلائل کے لحاظ سے۔ تو مولانا محمد علی صاحب بھی اَور کچھ دُوسرے حضرات بھی ہیں اِسی طرح کے مگر ہوتے کم ہیں بہت ۔ جھوٹے نبی کا گھڑی دیکھنا ،دماغی مریض کی علامات : تو اُنہوں نے وہاں عدالت میںخود بھی بیان دیا اُنہوں نے کہا میں نے بات کہی تو نہیں ہے لیکن مرزا کے بارے میں میںآپ کو اُن کی کتابوں سے جو باتیں ثابت ہیں وہ کچھ بتاؤں گا تو اُنہوں نے بتایا کہ مرزا کے بارے میں یہ لکھتے ہیں کہ اُن کو گھڑی کی پہچان نہیں تھی اگر اُنہیں یہ دیکھنا ہوتا تھا کہ تین بجکر