ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2012 |
اكستان |
|
میں سے گیارہ روپے واپس آگئے اَور کوپن پر یہ تحریر تھا کہ یہ دُکاندار سے روپیہ لے کر روانہ کرنا مجھے پسند نہیں، اُس کو یہ روپیہ دے دو۔ (ماخوذ اَز کرامات ِ مدنی۔ نئی دُنیا شیخ الاسلام نمبر) یہ چند کرامتیں ہم نے نہایت تحقیق کے بعد اَور معتبر آدمیوں سے نقل کی ہیں۔ اِن کے علاوہ بہت سی کرامتیں شیخ الاسلام نمبر حضرت مدنی نمبر میں مرقوم ہیں۔ جی چاہتا تھا کہ اَور کرامتیں بھی درج کردیں مگر ہم نے قصدًا اِضافہ سے اِحتراز کیا ہے کیونکہ حضرت کے نزدیک بھی یہ چیزیں کچھ وقیع نہیں تھیں۔ حضرات ِ صحابہ کے یہاں کرامتیں ضرور ملیں گی مگر قلت کے ساتھ اِس لیے کہ اَصلی شرافت اَور کرامت اَخلاق کی درستگی، اَعمال کی پابندی، اِتباع ِ سنت اَور اِسلامی زندگی میں ہے، اِسی کی وجہ سے آخرت میں مراتب بلند ہوتے ہیں اَور یہی شخصیتوں کی شناخت کا معیار ہیں، یہی قابلِ اِقتداء چیزیں ہیں اَور اِسی سے نسلوں کی حالت تبدیل ہوتی ہے اَور اِسی سے اُن کو فائدہ پہنچتا ہے۔ (جاری ہے) وفیات گذشتہ ماہ جناب ملک سعید صاحب کے خسر صاحب طویل علالت کے بعد سرگودھا میں وفات پاگئے۔ ٢٢ نومبر کو جمعیت علمائے اِسلام کے سرگرم رُکن جناب بلال میر بٹ صاحب کی اہلیہ صاحبہ طویل علالت کے بعد وفات پاگئیں۔چکوال کے مولانا نور محمد آصف صاحب کی والدہ صاحبہ گزشتہ ماہ وفات پاگئیں۔ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فر ماکر جنت الفردوس میں اَعلیٰ مقام نصیب فرمائے اَور لواحقین کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ جامعہ مدنیہ جدید اَور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے اِیصال ِ ثواب اَور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ،آمین۔