ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2012 |
اكستان |
|
(٥) مسلمانانِ پاکستان کے دِلوں میں جہاد فی سبیل اللہ، ملکی دفاع، اِستحکام اَور سالمیت کے لیے جذبۂ اِیثار و قربانی پیدا کرنا۔ (٦) مسلمانوں میں مقصد ِحیات کی وحدت، فکرو عمل کی یگانگت اَور اَخوت ِ اِسلامیہ کو اِس طرح ترقی دینا کہ اِن سے صوبائی، علاقائی، لسانی اَور نسلی تعصبات دُور ہوں۔ (٧) مسلمانانِ عالم سے اِقامت ِ دین، اعلائِ کلمة اللہ کے سلسلہ میں مستحکم روابط کا قیام۔ (٨) تمام محکوم مسلم ممالک کی حریت واِستقلال اَور غیر مسلم ممالک کی مسلم اَقلیتوں کی باعزت اِسلامی زندگی کے لیے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کرنا۔ (٩) مختلف اِسلامی اِداروں مثلًامساجد، مدارس، کتب خانوں اَور دارُ الیتامٰی کی حفاظت، اِصلاح اَور ترقی کی کوشش کرنا۔ (١٠) تحریر و تقریر اَور دیگر آئینی ذرائع سے باطل فرقوں کی فتنہ اَنگیزی ، مخرب اَخلاق اَور مخالف اِسلام کار روائیوں کی روک تھام کرنا۔ دفعہ نمبر ٣ شرائط رُکنیت : ہربالغ مسلمان جمعیة علماء اِسلام کا رُکن بن سکتا ہے بشرطیکہ (١) وہ جمعیة کے اَغراض و مقاصد سے متفق ہو۔ (٢) تین سالہ مدت کے لیے بیس روپے فیس رُکنیت اَدا کرے ۔ (٣) جماعتی نظم و نسق کی پابندی اَور پروگرام کو کامیاب بنانے کے کاعہد کرے۔ (٤) فارم رُکنیت پُر کرے۔ (٥) وہ کسی دُوسری سیاسی یا مذہبی جماعت کا رُکن نہ ہو۔ (دَستور جمعیت علماء اِسلام پاکستان ص ٦ تا ٨)