ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2012 |
اكستان |
|
اِن اَغراض و مقاصد کی اہمیت اَور ہمہ جہتی سے کوئی بھی مسلمان اِنکار نہیں کر سکتا بلکہ بحیثیت مسلمان ہونے کے اِن سے اِتفاق ضروری ہے اَور اِن کی مخالفت گناہ ہے۔ آخر میں دستور کی دفعہ ٢٧ بھی ملاحظہ فرمائیں جس میں جماعت کے پرچم کے بارے میں ہدایت تحریر ہیں۔ دفعہ نمبر ٢٧ پرچم : جمعیةاِسلام کا پرچم سفید اَور سیاہ دَھار یوں والا ہوگا جس کی تفصیل حسب ِ ذیل ہوگی : پرچم ساڑے چار فٹ لمبا اَور تین فٹ چوڑا ہوگا جس میں کل نو دَھاریاں ہوں گی۔ پانچ پانچ اِنچ کی پانچ سیاہ دَھاریاں اَور اَڑھائی اِنچ کی چار سفید دَھاریاں ہوں گی۔ اُوپر اَور نیچے کی دَھاریاں سیاہ اَور دَرمیان والی دَھاریاں سفید ہوں گی۔ '' (دَستور جمعیت علماء اِسلام پاکستان ص ٢٨ و ٢٩) اَللّٰہُمَّ اَرِنَا الْحَقَّ حَقًّا وَّارْزُقْنَا اتِّبَاعَہ وَاَرِنَا الْبَاطِلَ بَاطِلًا وَّارْزُقْنَا اجْتِنَابَہ،آمِیْن