ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2012 |
اكستان |
|
نبی نہیں'' مجدد'' آتے رہیں گے : ہمارے یہاں یہ ہے کہ مجدد آتے ہیں، جو سنت کو زندہ کرے بدعت کو ختم کرے اُس کو'' مجدد'' کہتے ہیں گویا اُس نے اِسلام کو اَز سر نو ذہنوں میں بٹھایا اَور مسلمانوں کو اَز سر نو سنت کی پیروی پر لایا وہ مجدد کہلائے گا تو اُنہوں نے( یعنی قادیانیوں نے) کہا کہ جی اِس لیے ضرورت ہے نبی آئے اَور معجزات دِکھائے تو اِنہوں نے کہا کہ کیا معجزات مرزا نے دِکھلائے ۔اُنہوں نے جو اُن کی نظر میں(معجزات) ہوں گے(وہ بتلائے) ہمارے یہاں تو(اِس قسم کے معجزات کا) مذاق ہی اُڑتا ہے ۔ یہ ثناء اللہ اَمر تسری ١ جو تھے یہ ( قادیانیوں سے) مناظرے کرتے رہے ہیںاَور وہ جو مرا ہے مرزا تو وہ یہیں شاید موچی دَروازے میں یا کسی جگہ اِس کے قریب ہی مرا تھا رام گلیوں کی کسی بلڈنگ ٢ میں تو اُنہوں نے تقریر جو کی تھی اُس میں یہ شعر پڑھا تھا : کوئی بھی بات مسیحا تیری پوری نہ ہوئی نامرادی میں ہوا ہے تیرا آنا جانا مرزا کا بیٹا اِس پر اِیمان نہ لایا : اَچھا خدا کی قدرت ہے کہ ایک بیٹا اُس کا اِیمان ہی نہیں لایا اِس پر، خود پکا مسلمان رہا اُسی صحیح اِیمان پر اُس کی موت ہوئی۔ تو ہمارے یہاں تویہ ہے کہ کوئی اُس کا نہ معجزہ نہ کوئی چیز بلکہ جو (بیہودہ ) باتیں اُن کے یہاں بھولے پن کی شمار ہوتی ہیں ہمارے یہاں وہ ایک مذاق اُڑانے کے قابل چیز ہے۔ ١ یہ غیر مقلدین کے مقتدرعالم و مناظر تھے مرزائیت کے خلاف کافی کام کیا تھا اِنہوں نے مرزا غلام اَحمد قادیانی کے مرنے کے بعد کسی جلسہ میں یہ شعر پڑھا تھا۔ ٢ مرزا غلام اَحمد قادیانی برانڈرتھ روڈ پر واقع اَحمدیہ بلڈنگ میں مرا تھا۔