ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2012 |
اكستان |
|
شیخ علاء الدین سہروردی : یہ بزرگ شیخ شہاب الدین سہروردی (وفات ٦٣٠ھ/ ١٢٣٢ئ) کے خلیفہ ہیں، شیخ بہائو الدین زکریا ملتانی (وفات ٦٦١ھ/ ١٢٦٢ئ) یا (٦٦٦ھ/ ١٢٦٧ئ) اَورشیخ سعدی شیرازی رحمہمااللہ اِن کے ہم دَرس اَور پیر بھائی تھے۔ مقامی روایت یہ بھی چلی آرہی ہے کہ یہ اِبن جوزی کے شاگرد تھے۔ آپ کی وفات ١٠ شعبان ٧٤٣ھ/ ١٣٤١ء میں ہوئی دیوبند ہی میں مزار ہے۔ سب سے قدیم مزارآپ ہی کا ہے۔ آپ کے مزار کی شہرت ''شاہ جنگل باش'' کے جملہ سے ہے۔ دیوی کنڈ کی جانب ِمغرب سہارنپور مظفر نگر روڈ کے متصل ہے۔ ایک روایت یہ مشہور ہے کہ شیخ سعدی شیرازی ( جن کا اِسمِ مبارک شرف الدین ہے) سیاحت ِہند کے دَوران اَپنے اِن ہی بزرگ ساتھی سے ملاقات کے لیے دیوبند تشریف لائے تھے۔ ایک جگہ فرماتے ہیں بہند آمدم بعد اَزاں رُست و خیز وَزانجا براہِ یمن تا حجیز اُس زمانے میں ہندوستان کا اِطلاق زیادہ تر نواحِ دہلی پر ہوتا تھا۔ شیخ معز الاسلام : دیوبند کے شیوخِ صدیقی کے مورثِ اَعلیٰ ہیں آپ ساتویں صدی ہجری کے اَواخر میں دیوبند تشریف لائے، آپ شیخ بہاء الدین زکریا ملتانی کے شرف ِ صحبت سے مستفیض تھے۔ مزار بڑے بھائیاں میں آدینی مسجد کے قریب بتلایا جاتاہے۔ شاہ ولایت : فیروز شاہ تغلق (٧٥٢ھ/ ١٣٥١ئ۔٧٨٩ھ/١٣٨٨ئ) کے عہد ِحکومت میں شیخ شہاب الدین بخاری مشہور ''بشاہ ولایت'' دیوبند تشریف لائے ۔ شاہ ولایت کو شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء (٦٣٥ھ۔ ٧٦٥ھ) سے شرف ِبیعت حاصل