ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2012 |
اكستان |
|
....................................................کھانا عشاء کے بعد کھایا، کھانے کے بعد سو نے کے لیے چلے گئے، تھوڑی دیر بعد میں نمازِ تہجد کے اِرادے سے اُٹھا اَور وضو بنایا لیکن مجھے صحیح یاد نہیں کہ نماز تہجد پڑھی یا نہیں کیونکہ نیند کا اِنتہائی غلبہ تھا جب محو خواب ہوا تو میں نے خواب میں حضرت محمد ۖ اَور اُن کے ساتھ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو دیکھا جو دونوں اَکٹھے بیٹھے تھے اَور دونوں کے ہاتھوں میں پرچمِ نبوی ۖ تھے۔ ہم ملنے کے لیے آگے ہوگئے تو وہ ہمارے ساتھ ملے،ملنے کے بعد آپ ۖ نے مجھے فرمایا کہ '' آپ اَپنے دوست قاری شیرزادہ صاحب کو کہیں کہ وہ گھر کے دُوسرے گیٹ پر بھی جھنڈا لگائے تاکہ زیادہ برکت کا باعث ہو۔'' اِسی اثنا میں میں نے آپ ۖ سے کہا کہ آپ مجھے ایک جھنڈا عطا فرماویں آپ ۖ نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے جھنڈا لے لیا اَور مجھے دینا چاہا اَور ساتھ یہ بھی فرمایا کہ یہ جھنڈا آپ اَپنے دوست قاری شیرزادہ کو دیں تاکہ وہ اَپنے گھر کے دُوسرے دَروازے پر لگائے تاکہ زیادہ برکت نصیب ہو۔ جب آپ ۖ نے مجھے جھنڈا دینے کا اِرادہ فرمایا تو میں نے کہا کہ اے اللہ کے نبی ۖ یہ جھنڈا میرے منہ پر ڈال دیں تاکہ میرا منہ بابرکت ہوجائے جب آپ ۖ نے وہ جھنڈا میرے منہ پر ڈال دیا اَور ساتھ یہ بھی فرمایا کہ مردان میں '' ختم ِ نبوت کانفرنس'' اَور بٹ خیلہ میں'' اِسلام زندہ باد کانفرنس'' کے لیے جدوجہد کرے تاکہ کامیاب ہوجائے۔ پھر میں نے آپ ۖ سے دُعا طلب کی کہ آپ ۖ علماء طلباء اَور جمعیة کے پروگراموں کے لیے دُعا فرماویں آپ ۖ نے دُعا کے لیے ہاتھ اُٹھائے ،وہ دُعا فرما رہے تھے حضرت عمر فاروق اَور میں آمین کہہ رہے تھے۔