ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2012 |
اكستان |
|
اپنے کفن کے لیے وصیت فرمائی کہ یہی لباس جو میں پہنے ہوں میرا کفن ہوگا، ایک جگہ اِس میں زعفران کا رنگ ہے اُس کو دھو ڈالنا۔ آپ دُنیا سے بالکل پاک دامن گئے۔ اَپنے زمانۂ خلافت میں اپنے کسی قرابت والے کو کوئی عہدہ نہیں دیا ،کسی مقام کا اَفسر نہیں بنایا، اپنے بعد خلافت کے لیے نامزد کیا نہ تو اپنے بیٹے کو اَور نہ کسی عزیز قریب کو، دُنیا کو دِکھلا گئے کہ اَنبیاء علیہم السلام کے جانشین ایسے ہوتے ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد بیت المال دیکھا گیا تو بالکل صاف تھا۔ تھیلیاں جھاڑی گئیں تو ایک تھیلی سے ایک درہم نکلا جو اِتفاقًا رہ گیا تھا اَمن اَور باہمی اِتفاق کا یہ حال تھا کہ فاروق ِ اعظم رضی اللہ عنہ جو اُس وقت قاضی مدینہ تھے ،فرماتے ہیں کہ پوراپورا مہینہ گزر جاتا تھا اَور دو مقدمہ بھی نہ آتے تھے۔( طبقات ابن ِ سعد جلد سوم)۔(جاری ہے) ض ض ض مجموعہ مقالاتِ حامدیہ قرآنیات عالم ربانی محدثِ کبیرحضرت مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ بانی جامعہ مدنیہ جدید و خانقاہِ حامدیہو اَمیر مرکزیہ جمعیت علمائے اِسلام نظرثانی و عنوانات شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب مدظلہم باہتمام خانقاہِ حامدیہ ١٩کلو میٹر رائیونڈ روڈ لاہور حضرت اَقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے '' مجموعہ مقالاتِ حامدیہ ' ' کا پہلا حصہ جو ''قرآنیات''سے متعلق ہے شائع ہو کر مارکیٹ میں آچکا ہے،رعایتی قیمت : ٨٠ روپے ( رابطہ نمبر :0333-4249-302 )