ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2012 |
اكستان |
|
اُن غنڈوں کے ساتھ نہیں ہیں ہم لوگوں سے ایسا ذلیل کام نہیں ہوتا۔ اَصل بات یہ ہے کہ لیگیوں میں دو فرقے ہوگئے ہیں، بہت سے لوگ اَفسوس کر رہے ہیں کہ ایسا کام کرنا لیگیوں کی غلطی ہوئی، اَصل بات یہ ہے کہ لوگ لیگ سے ناراض ہوگئے ہیں۔ کل بعد جمعہ قرب وجوار گاؤں کے سردار لوگ ہمارے گھر میں آئے اَور تبلیغی جماعت قائم کی اَور جمعیة علماء کی ایک شاخ قائم کی جس کا صدر آپ کو بنایا گیا ہے اَور مرحوم مظہراللہ منڈل کے لڑکے عبدالکریم منڈل صاحب کو اسسٹنٹ سیکریٹری بنایا اَور آس پاس کے لوگوں کے نام فہرست بھیجی ہے، آپ کے گھر آنے پر تمام سردار لوگ آپ کے پاس آئیں گے۔ فقط صالح ( حیات شیخ الاسلام ص ٢٣٧ ) اِسی ایک ہی مختصر واقعہ میں متعدد عظیم الشان کرامتیں ہیں، لوگوں کا تائب ہونا اَور ایک دُوسرے کو ملزم گرداننا اَور آپس میں ایک دُوسرے پر ملامت کرنا اَور جمعیة علماء کی خدمت کے لیے کمربستہ ہونا اَور سرکش لوگوں کو ہاتھوں ہاتھ عبرتناک سزائیں ملنا، اِن تمام واقعات کو میں واقعہ کربلاکے بعد کے واقعات سے تعبیر کر سکتا ہوں ،اگر آپ تاریخ اُٹھا کر دیکھیں توحضرت حسین بن علی کی شہادت کے بعد کے واقعات سے حسین اَحمد بن حسین بن علی کے واقعات مشابہ پائیں گے۔ اِیں سعادت بزورِ بازو نیست تا نہ بخشد خدائے بخشندہ (٢١) ایک مرتبہ بہاولپور سے حضرت کے یہاں حضرت مولانا رحمت اللہ صاحب تشریف لائے وہ حضرت سے عرض کر رہے ہیں کہ حضرت ! اَمر تسر کے ایک صاحب مجھے اَپنا بیتا واقعہ سنا رہے تھے کہ ہم نے حضرت مدنی کے ساتھ جو گستاخیاں کی ہیں اُن کی سزا دُنیا ہی میں مِل گئی کہ جس طرح ہم نے حضرت کے ساتھ ننگاناچ ناچا تھا ہماری بہو بیٹیوں کو ہمارے سامنے بالکل برہنہ کر کے سرِ بازار نچایا گیا۔ ہائے اَفسوس ! اگر اللہ تعالیٰ میرے پَردے دیتا تواُڑ کر جاتا اَور حضرت مدنی سے معافی طلب