Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2012

اكستان

9 - 65
میسر تھیں اَور دَرجنوں ڈاکٹر لمحہ بہ لمحہ ملالہ کی حالت کا جائزہ لے رہے تھے اُسے اِحتیاطًا مصنوعی تنفس دے کر بے ہوشی کے عالم میں رکھا گیا تھا۔ 
ذرائع کے مطابق ملالہ کو ایک مرحلہ پر ہوش میں لایا گیا تھا تاکہ اُس کی دماغی حالت کا اَندازہ لگایا جاسکے کیونکہ گولی لگنے سے ملالہ کی سر کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی اَور اُس کے دماغ میں خراش آئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ''ٹمپرول'' دماغ کا وہ حصہ ہوتا ہے جو جسمانی حرکات کو کنٹرول کرتا ہے ملالہ کے دماغ کا یہ حصہ کام کر رہا ہے کیونکہ جب وہ ہوش میں آئی تو ڈاکٹر نے اُس سے کہا کہ تم اپنی پلکیں جھپکاؤ تو اُس نے اپنی پلکیں جھپکائیں اَور ہاتھ پاؤں کو حرکت دی۔ اُس کے والد سامنے ہی کھڑے تھے ڈاکٹر نے پوچھا اِن کو جانتی ہو تو اُس نے آنکھوں کے اِشارے سے ہاں میں جواب دیا پھر ڈاکٹر نے ملالہ سے کہا کہ مٹھی بناؤ تو اُس نے مٹھی بنا کر دِکھائی لیکن دماغ کے زخم کو دیکھتے ہوئے ملالہ کو مسلسل وینٹی لیٹر پر رکھا گیا اَور نفسیاتی کیفیت کو بگڑنے سے بچانے کے لیے خواب آور دوائیں دی جاتیں رہیں۔ 
اِس دوران پاک فوج کے ڈاکٹر اِنتہائی توجہ سے ملالہ کا علاج کر رہے تھے ملالہ کی  ٩اَکتوبر سے ١٥ اکتوبر تک اِنتہائی توجہ سے دیکھ بھال کی گئی۔ نیورو سرجری کا نازک آپریشن پشاور میں کیا گیا جس میں ملالہ کے سر سے گولی نکالی گئی اَور اِس آپریشن کی بین الاقوامی ماہرین نے بھی تعریف کی۔ اگرچہ ملالہ کو بیرونِ ملک  منتقل کرنے کے لیے اُس کے والدین سے مشورہ کیا گیا لیکن اُنہوں نے تمام تر ذمہ داری ڈاکٹروں پر ڈال دی کہ وہ ملالہ کی طبی حالت دیکھتے ہوئے جو فیصلہ کریں گے وہ اِنہیں قبول ہوگا۔ 
ملالہ کے والدین اے ایف آئی راولپنڈی میں ملالہ کے علاج سے مطمئن تھے  لیکن ذرائع کے مطابق حکومت ملالہ کے بیرونِ ملک علاج پر مسلسل دباؤ ڈال رہی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حر ف اول: 4 1
3 درس حدیث: 11 1
4 عورتوں کی بیعت کا طریقہ : 12 3
5 ''موت پر بیعت ''کا مطلب : 12 3
6 عورتوں کو بیعت کرنے کا طریقہ : 12 3
7 پیر کا غیر عورتوں کو ہاتھ لگانا حرام ہے : 13 3
8 آپ کا دست ِ مبارک بڑھانا اَور اِن کا کھینچنا ،عرب کے چار دَانا : 14 3
9 گوریلہ جنگ کے ماہر : 14 3
10 تسلی بخش جواب ،اہم نکتہ سمجھایا : 15 3
11 قسط : ٢٩اَنفَاسِ قدسیہ 26 1
12 قسط : ١٥ پردہ کے اَحکام 29 1
13 فتنہ کس عورت میں ہے اَور کس میں نہیں : 29 12
14 خلاصہ کلام : 30 12
15 قسط : ١١ سیرت خلفائے راشدین 31 1
16 فتوحِ عراق و شام : 31 15
17 قسط : ٨اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 34 1
18 اِسلامی صکوک پر چو تھا تحفظ : لائی بور کی شرح یا متوقع نفع 35 17
19 ہم کہتے ہیں : 35 17
20 جب مدیر مضارب بن کر عہد کرے : 39 17
21 شریک کی جانب سے عہد : 40 17
22 وکیل ِ اِستثمار کی جانب سے عہد : 42 17
23 توہین ِرسالت دہشت گردی ہے ! 44 1
24 ''دہشت گردی'' کی تعریف : 44 23
25 حضور ۖ کی توہین کرنے والا دہشت گرد ہے : 46 23
26 خلاصہ : 47 25
27 مسلمان سربراہوں سے دَرخواست : 47 25
28 قانون ِ تحفظ ناموس ِ رسالت ۖ : 48 25
29 شاہ شمس سبزواری : ایک تحقیق ، ایک تجزیہ 50 1
30 پس منظر : 50 29
31 اِسماعیلی داعیوں کی ہندوستان آمد : 52 29
32 شاہ شمس سبزواری : 53 29
33 شاہ شمس سبزواری یا شمس تبریزی ؟ 54 29
34 تبلیغی حکمت ِعملی : 55 29
35 گِنان : 55 29
36 وفات : 56 29
37 شاہ شمس سبزواری کے بارے میں ایک اِستفتاء اَور اُس کا جواب : 62 29
38 وفیات 63 1
39 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter