Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2012

اكستان

29 - 65
قسط  :  ١٥ پردہ کے اَحکام
(  اَز افادات  :  حکیم الامت حضرت مولانا اَشرف علی صاحب تھانوی   )
فتنہ کس عورت میں ہے اَور کس میں نہیں  : 
رہا یہ کہ فتنہ کا اَندیشہ کہاں ہے اَور کہاں نہیں  ؟  اِس کی تعیین ہماری رائے پر نہیں رکھی گئی بلکہ قرآن میں اِس کا فیصلہ خود ہی فرما دیا گیا ہے چنانچہ اِرشاد ہے  :  
وَالْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَآئِ الّٰتِیْ لَایَرْجُوْنَ نِکَاحًا فَلَیْسَ عَلَیْھِنَّ جُنَاح اَنْ یَّضَعْنَ ثِیَابَھُنَّ غَیْرَ مُتَبَرِّجَاتٍ بِزِیْنَةٍ وَاَنْ یَّسْتَعْفِفْنَ خَیْر لَّھُنَّ۔( سُورة النور آیت ٦٠ )
''اَور بڑی بوڑھی عورتیں جن کو نکاح کی کچھ اُمید نہ رہی ہو اُن کو اِس بات میں کوئی گناہ نہیں کہ وہ اپنے زائد کپڑے اُتار دیں (جن سے چہرہ وغیرہ چھپایا جاتا ہے) بشرطیکہ زینت کے مواقع ظاہر نہ کریں اَور اِس سے بھی اِحتیاط رکھیں تو اُن کے لیے اَور زیادہ بہتر ہے۔ ''
اِس کا حاصل یہ ہے کہ جو بوڑھی عورتیں نکاح کے قابل نہیں رہیں اُن کو زینت ظاہر کرنے کی تو اِجازت نہیں جس سے مراد تمام بدن ہے اَلبتہ چہرہ اَور ہتھیلیاں کھولنے کی اِجازت ہے جیسا کہ دُوسری آیات  وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ  میں ہے۔ پس بوڑھی عورتیں اگر اُن زائد کپڑوں کو اَجنبی کے سامنے اُتار دیں جن سے منہ چھپایا جاتا ہے (جیسے برقع وچادر) تو اِس میں گناہ نہیں۔ لیکن اگر یہ بڑی بوڑھی اِس سے بھی اِحتیاط رکھیں تو مستحب اُن کے لیے بھی یہی ہے۔
اِس آیت نے صاف بتلا دیا کہ فتنہ کا اَندیشہ صرف اُن بوڑھی عورتوں میں موجود نہیں ہے جو نکاح کے قابل نہیں ہیں اَور اُن کے سوا جوان اَور اَدھیڑ (گوری کالی) سے فتنہ کے اَندیشہ کی نفی نہیںکی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حر ف اول: 4 1
3 درس حدیث: 11 1
4 عورتوں کی بیعت کا طریقہ : 12 3
5 ''موت پر بیعت ''کا مطلب : 12 3
6 عورتوں کو بیعت کرنے کا طریقہ : 12 3
7 پیر کا غیر عورتوں کو ہاتھ لگانا حرام ہے : 13 3
8 آپ کا دست ِ مبارک بڑھانا اَور اِن کا کھینچنا ،عرب کے چار دَانا : 14 3
9 گوریلہ جنگ کے ماہر : 14 3
10 تسلی بخش جواب ،اہم نکتہ سمجھایا : 15 3
11 قسط : ٢٩اَنفَاسِ قدسیہ 26 1
12 قسط : ١٥ پردہ کے اَحکام 29 1
13 فتنہ کس عورت میں ہے اَور کس میں نہیں : 29 12
14 خلاصہ کلام : 30 12
15 قسط : ١١ سیرت خلفائے راشدین 31 1
16 فتوحِ عراق و شام : 31 15
17 قسط : ٨اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 34 1
18 اِسلامی صکوک پر چو تھا تحفظ : لائی بور کی شرح یا متوقع نفع 35 17
19 ہم کہتے ہیں : 35 17
20 جب مدیر مضارب بن کر عہد کرے : 39 17
21 شریک کی جانب سے عہد : 40 17
22 وکیل ِ اِستثمار کی جانب سے عہد : 42 17
23 توہین ِرسالت دہشت گردی ہے ! 44 1
24 ''دہشت گردی'' کی تعریف : 44 23
25 حضور ۖ کی توہین کرنے والا دہشت گرد ہے : 46 23
26 خلاصہ : 47 25
27 مسلمان سربراہوں سے دَرخواست : 47 25
28 قانون ِ تحفظ ناموس ِ رسالت ۖ : 48 25
29 شاہ شمس سبزواری : ایک تحقیق ، ایک تجزیہ 50 1
30 پس منظر : 50 29
31 اِسماعیلی داعیوں کی ہندوستان آمد : 52 29
32 شاہ شمس سبزواری : 53 29
33 شاہ شمس سبزواری یا شمس تبریزی ؟ 54 29
34 تبلیغی حکمت ِعملی : 55 29
35 گِنان : 55 29
36 وفات : 56 29
37 شاہ شمس سبزواری کے بارے میں ایک اِستفتاء اَور اُس کا جواب : 62 29
38 وفیات 63 1
39 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter