Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2012

اكستان

40 - 65
''عمل کے تصفیہ کے وقت یعنی اِختتام پر اگر نقصان نفع سے زیادہ ہو تو کل نقصان کو رأس المال میں سے کیا جائے گا اَو مضارب پر اَمین ہونے کی وجہ سے نقصان کا کچھ بوجھ نہ ڈالاجائے گا اِلا یہ کہ اُس کی جانب سے کوئی تعدی یا کوئی کوتاہی پائی گئی ہو۔ جب آمدو خرچ برابر ہو تو سرمایہ کار اَپنا سرمایہ واپس لے لے گا اَور مضارب کو کچھ نہ ملے گا۔ اَور جب نفع ثابت ہو تو وہ طے شدہ شرح سے دونوں کے درمیان تقسیم ہوگا۔'' 
مضارب کے اِس عہد کی کوئی فقہی دَلیل مجھے نہیں ملی۔ اَلبتہ بعض صکوک میں یہ تحریر ہے کہ مدیر مضارب ہونے کے اِعتبار سے یہ عہد نہ کرے گا بلکہ کسی دُوسرے اِعتبار سے کرے گا، یہ بات تو غیر معقول ہے کیونکہ اِس عمل میں مضارب کا کوئی اَور اِعتبار نہیں ہوتا۔ 
شریک کی جانب سے عہد  : 
کبھی مدیر حاملین ِ صکوک کا شریک ہوتا ہے جیسے مضارب کے لیے جائز نہیں کہ وہ سرمایہ کار  کو اُس کے رأس المال کی ضمانت دے اِسی طرح ایک شریک کا دُوسرے شریکوں کو اُن کے رأس المال کی ضمانت دینا جائز نہیں ہے کیونکہ نقصان کے وقت یہ ضمانت شرکاء کے دَرمیان شرکت کو قطع کر دیتی ہے اَور کسی نے بھی اِس کے جواز کا قول نہیں کیا، مجلس ِ شرعی کے معیار ِشرکت میں ہے۔ 
 لا یجوز ان تشتمل شروط الشرکة او اُسس توزیع ارباحھا علی ای نص او شرط یودی الی احتمال قطع الاشتراک فی الربح  فان وقع کان العقد باطلا۔ 
''یہ جائز نہیں ہے کہ شرکت کی شروط یا نفع کی تقسیم کی بنیادیں کسی ایسی تصریح یا شرط پر مشتمل ہو جو نفع میںشرکت کو قطع کردے۔ اَور اگر ایسی کوئی شرط ہوگی توعقد ِ شرکت باطل ہوجائے گا ۔''
معیار ِشرعی نے اِس عہد کے عدم ِ جواز پر ایک علیحدہ شق میں تصریح کی ہے  : 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حر ف اول: 4 1
3 درس حدیث: 11 1
4 عورتوں کی بیعت کا طریقہ : 12 3
5 ''موت پر بیعت ''کا مطلب : 12 3
6 عورتوں کو بیعت کرنے کا طریقہ : 12 3
7 پیر کا غیر عورتوں کو ہاتھ لگانا حرام ہے : 13 3
8 آپ کا دست ِ مبارک بڑھانا اَور اِن کا کھینچنا ،عرب کے چار دَانا : 14 3
9 گوریلہ جنگ کے ماہر : 14 3
10 تسلی بخش جواب ،اہم نکتہ سمجھایا : 15 3
11 قسط : ٢٩اَنفَاسِ قدسیہ 26 1
12 قسط : ١٥ پردہ کے اَحکام 29 1
13 فتنہ کس عورت میں ہے اَور کس میں نہیں : 29 12
14 خلاصہ کلام : 30 12
15 قسط : ١١ سیرت خلفائے راشدین 31 1
16 فتوحِ عراق و شام : 31 15
17 قسط : ٨اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 34 1
18 اِسلامی صکوک پر چو تھا تحفظ : لائی بور کی شرح یا متوقع نفع 35 17
19 ہم کہتے ہیں : 35 17
20 جب مدیر مضارب بن کر عہد کرے : 39 17
21 شریک کی جانب سے عہد : 40 17
22 وکیل ِ اِستثمار کی جانب سے عہد : 42 17
23 توہین ِرسالت دہشت گردی ہے ! 44 1
24 ''دہشت گردی'' کی تعریف : 44 23
25 حضور ۖ کی توہین کرنے والا دہشت گرد ہے : 46 23
26 خلاصہ : 47 25
27 مسلمان سربراہوں سے دَرخواست : 47 25
28 قانون ِ تحفظ ناموس ِ رسالت ۖ : 48 25
29 شاہ شمس سبزواری : ایک تحقیق ، ایک تجزیہ 50 1
30 پس منظر : 50 29
31 اِسماعیلی داعیوں کی ہندوستان آمد : 52 29
32 شاہ شمس سبزواری : 53 29
33 شاہ شمس سبزواری یا شمس تبریزی ؟ 54 29
34 تبلیغی حکمت ِعملی : 55 29
35 گِنان : 55 29
36 وفات : 56 29
37 شاہ شمس سبزواری کے بارے میں ایک اِستفتاء اَور اُس کا جواب : 62 29
38 وفیات 63 1
39 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter