Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2012

اكستان

14 - 65
آپ کا دست ِ مبارک بڑھانا اَور اِن کا کھینچنا ،عرب کے چار دَانا  :
بہرحال حضرت عمروا بن العاص رضی اللہ عنہ نے جب یہ دَرخواست کی تو آقائے نامدار  ۖ  نے اَپنا دست ِ مبارک پھیلادیا ۔اَب کہتے ہیں حضرت عمرو ابن العاص   فَقَبَضْتُ یَدِیْ  کہ پھرمیں نے اَپنا ہاتھ کھینچ لیا ۔اَب یہ بات بڑی عجیب تھی کہ جنابِ رسول اللہ  ۖ تو اپنا دست ِ مبارک اُنہیں بیعت ہونے کے لیے عنایت فرمارہے ہوں اَور وہ پیچھے ہٹ جائیں تو آقائے نامدار  ۖ  نے فرمایا  مَالَکَ یَا عَمْرُوکیا بات ہے ، عمرو کیا ہوا  !  یہ تمہیں کیا ہوا  !  تو تھے یہ بہت ہوشیار، بہت ہی زیادہ ہوشیار لوگوں میں اِن کاشمار تھا، چیدہ چیدہ عرب کے نامور سمجھدار لوگ جو گزرے ہیں اُن میں شمار ہے اِن کا، حضرت عمرو بن العاص ہیں حضرت معاویہ ہیں مغیرہ ابن ِ شعبہ ہیں اَور قیس ہیں رضی اللہ عنہم  یہ سب'' دُہاةِ عرب'' میں گویا شمار ہوتے تھے بہت بڑے بڑے صاحب ِ تدبیر بھی اَور بہادر بھی۔ 
گوریلہ جنگ کے ماہر  :
حضرتِ مغیرہ اِبن ِ شعبہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں تو کہتے تھے کہ اَگر کسی مکان میں بند کرکے   سارے دَروازے بند کردیں اُس کے، تو بھی اپنے لیے وہ راستہ نکال لیں گے وہ گوریلہ لڑائی کے ماہر  تھے بہادُر بھی تھے۔ تو یہ بھی اِسی طرح بہت ہوشیار بہت بر موقع ہر چیز سوچ سکنے والے ۔
 تو یہ عرض کرنے لگے   اَرَدتُّ اَنْ اَشْتَرِطَ  میں جو بیعت ہونا چاہتا تھا میرے ذہن میں یہ آیا کہ میں ایک شرط لگاؤںبیعت ہونے کے لیے تو آقائے نامدار  ۖ  کی طبیعت ِ مبارکہ میں شفقت، نرمی، حلم بہت زیادہ تھا برا نہیں مانے حالانکہ یہ حرکت ایسی کی کہ بیعت ہونے کو کہتے ہیں جب آپ نے دَست ِ مبارک آگے بڑھایا تو اُنہوں نے پیچھے کھینچ لیا خفگی بھی ہو سکتی تھی مگر پوچھا کیا ہوا ہے تمہیں !     یہ کیا ہوا  !  توجواب میں یہ کہہ رہے ہیں میں چاہتاہوں ایک شرط لگاؤں اِس پر بھی خفگی ہو سکتی تھی مگر دونوں دفعہ خفگی نہیں ہوئی بلکہ وہ نرمی شفقت محبت حلم جو نبی کا ظرف ہوتا ہے وہ قائم ہے بدستور تو دریافت فرمایا کہ  تَشْتَرِطُ مَاذَا  کیا شرط لگانی چاہتے ہو  ؟  تو وہ کہنے لگے کہ  قُلْتُ اَنْ یَّغْفِرَلِی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حر ف اول: 4 1
3 درس حدیث: 11 1
4 عورتوں کی بیعت کا طریقہ : 12 3
5 ''موت پر بیعت ''کا مطلب : 12 3
6 عورتوں کو بیعت کرنے کا طریقہ : 12 3
7 پیر کا غیر عورتوں کو ہاتھ لگانا حرام ہے : 13 3
8 آپ کا دست ِ مبارک بڑھانا اَور اِن کا کھینچنا ،عرب کے چار دَانا : 14 3
9 گوریلہ جنگ کے ماہر : 14 3
10 تسلی بخش جواب ،اہم نکتہ سمجھایا : 15 3
11 قسط : ٢٩اَنفَاسِ قدسیہ 26 1
12 قسط : ١٥ پردہ کے اَحکام 29 1
13 فتنہ کس عورت میں ہے اَور کس میں نہیں : 29 12
14 خلاصہ کلام : 30 12
15 قسط : ١١ سیرت خلفائے راشدین 31 1
16 فتوحِ عراق و شام : 31 15
17 قسط : ٨اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 34 1
18 اِسلامی صکوک پر چو تھا تحفظ : لائی بور کی شرح یا متوقع نفع 35 17
19 ہم کہتے ہیں : 35 17
20 جب مدیر مضارب بن کر عہد کرے : 39 17
21 شریک کی جانب سے عہد : 40 17
22 وکیل ِ اِستثمار کی جانب سے عہد : 42 17
23 توہین ِرسالت دہشت گردی ہے ! 44 1
24 ''دہشت گردی'' کی تعریف : 44 23
25 حضور ۖ کی توہین کرنے والا دہشت گرد ہے : 46 23
26 خلاصہ : 47 25
27 مسلمان سربراہوں سے دَرخواست : 47 25
28 قانون ِ تحفظ ناموس ِ رسالت ۖ : 48 25
29 شاہ شمس سبزواری : ایک تحقیق ، ایک تجزیہ 50 1
30 پس منظر : 50 29
31 اِسماعیلی داعیوں کی ہندوستان آمد : 52 29
32 شاہ شمس سبزواری : 53 29
33 شاہ شمس سبزواری یا شمس تبریزی ؟ 54 29
34 تبلیغی حکمت ِعملی : 55 29
35 گِنان : 55 29
36 وفات : 56 29
37 شاہ شمس سبزواری کے بارے میں ایک اِستفتاء اَور اُس کا جواب : 62 29
38 وفیات 63 1
39 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter