Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2012

اكستان

39 - 65
اِسلامی صکوک پر چھٹا تحفظ  :  مدیر کا یہ کہنا کہ وہ اَصل جائیداد کو قیمت ِ اسمیہ (Face value) پر واپس خریدلے گا مولانا تقی عثمانی مدظلہ اَپنے مقالے الصکوک وتطبیقاتھا المعاصرة  میں لکھتے ہیں  : شریعت کی رُو سے وہ تجارتی سر گرمیاں جو حقیقی ہوں اُن میں رأس المال کی واپسی کی ضمانت نہیں دی جاتی کیونکہ اِسلامی شریعت میں حقیقی نفع اَور نقصان دوامی طور پر ساتھ ساتھ چلتے ہیں لہٰذا تجارتی صکوک میں اَصل ضابطہ یہ ہے کہ اُن میں حاملین ِ صکوک کو اُن کے رأس المال کی واپسی کی ضمانت نہیں دی جاتی بلکہ وہ اَصل جائیداد کی حقیقی قیمت کے حقدار ہوتے ہیں خواہ وہ قیمت ِ اِسمیہ سے کم ہو  یا  زیادہ۔ 
لیکن آج جو صکوک رائج ہیں اُن سب میں حاملین ِ صکوک کو رأس المال کی واپسی کی براہ ِ راست ضمانت دی جاتی ہے اَور وہ اِس طرح کہ مدیر حاملین ِ صکوک سے عہد کرتاہے کہ جس جائیداد کی نمائندگی صکوک کر رہے ہیں وہ اُن کی حقیقی قیمت سے قطع نظر کرتے ہوئے اُن کو قیمت ِ اِسمیہ پر واپس خرید لے گا۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ اِس بات کی ضمانت دی جاتی ہے کہ صکوک کی مدت پوری ہونے پر حاملین ِ صکوک کو صرف اُن کا رأس المال واپس ملے گااَور اَگر منصوبے میں نقصان ہوا تو مدیر اِس کوبرداشت کرے گااَور اگر نفع ہوا تو خواہ وہ کتنا ہی ہو سب کا سب مدیر کا ہوگا اَور حاملین ِ صکوک کا حق صرف یہ ہے کہ وہ اپنا رأس المال واپس لیں جیسا کہ سودی سندات میں ہوتا ہے۔ 
اگر ہم اِس عہد کے جواز کی گنجائش پر غور کریں تو صکوک کے پیچھے عمل پر مدیر کبھی تو مضارب بن کر کام کرتا ہے کبھی شریک بن کر اَور کبھی وکیل ِ ِاستثمار بن کر۔ 
جب مدیر مضارب بن کر عہد کرے  : 
 اِس حالت میں اِس عہد کاباطل ہونا ظاہر ہے کیونکہ اِس میں مضارب کی جانب سے سرمایہ کاروں کو اُن کے رأس المال کی واپسی کی ضمانت ہے حالانکہ کسی نے بھی اِس کے جواز کا قول نہیں کیا۔ مجلس ِ شرعی کی جانب سے معیارِ مضاربت میں یہ شق شامل ہے  : 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حر ف اول: 4 1
3 درس حدیث: 11 1
4 عورتوں کی بیعت کا طریقہ : 12 3
5 ''موت پر بیعت ''کا مطلب : 12 3
6 عورتوں کو بیعت کرنے کا طریقہ : 12 3
7 پیر کا غیر عورتوں کو ہاتھ لگانا حرام ہے : 13 3
8 آپ کا دست ِ مبارک بڑھانا اَور اِن کا کھینچنا ،عرب کے چار دَانا : 14 3
9 گوریلہ جنگ کے ماہر : 14 3
10 تسلی بخش جواب ،اہم نکتہ سمجھایا : 15 3
11 قسط : ٢٩اَنفَاسِ قدسیہ 26 1
12 قسط : ١٥ پردہ کے اَحکام 29 1
13 فتنہ کس عورت میں ہے اَور کس میں نہیں : 29 12
14 خلاصہ کلام : 30 12
15 قسط : ١١ سیرت خلفائے راشدین 31 1
16 فتوحِ عراق و شام : 31 15
17 قسط : ٨اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 34 1
18 اِسلامی صکوک پر چو تھا تحفظ : لائی بور کی شرح یا متوقع نفع 35 17
19 ہم کہتے ہیں : 35 17
20 جب مدیر مضارب بن کر عہد کرے : 39 17
21 شریک کی جانب سے عہد : 40 17
22 وکیل ِ اِستثمار کی جانب سے عہد : 42 17
23 توہین ِرسالت دہشت گردی ہے ! 44 1
24 ''دہشت گردی'' کی تعریف : 44 23
25 حضور ۖ کی توہین کرنے والا دہشت گرد ہے : 46 23
26 خلاصہ : 47 25
27 مسلمان سربراہوں سے دَرخواست : 47 25
28 قانون ِ تحفظ ناموس ِ رسالت ۖ : 48 25
29 شاہ شمس سبزواری : ایک تحقیق ، ایک تجزیہ 50 1
30 پس منظر : 50 29
31 اِسماعیلی داعیوں کی ہندوستان آمد : 52 29
32 شاہ شمس سبزواری : 53 29
33 شاہ شمس سبزواری یا شمس تبریزی ؟ 54 29
34 تبلیغی حکمت ِعملی : 55 29
35 گِنان : 55 29
36 وفات : 56 29
37 شاہ شمس سبزواری کے بارے میں ایک اِستفتاء اَور اُس کا جواب : 62 29
38 وفیات 63 1
39 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter