Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2012

اكستان

44 - 65
توہین ِرسالت دہشت گردی ہے  !
 سربراہانِ ممالک ِاِسلامیہ بالخصوص صدرِ پاکستان خصوصی توجہ فرمائیں 
(  حضرت مولانامحمدصدیق صاحب دامت برکاتہم، شیخ الحدیث جامعہ خیر المدارس ملتان  )
تقریبًا وقتًا فوقتًا سربراہانِ مملکت یہ اِعلان کرتے رہتے ہیں کہ دہشت گردی روکیں گے دہشت گردی کو جڑسے اُکھیڑ دیں گے، دہشت گردی ختم کرنے میں ایک دُوسرے کا تعاون کریں گے۔ خصوصًا صدر مملکت جہاں کہیں بھی دَورے پر گئے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشت گردی ختم کرنے میں ایک دُوسرے کاتعاون کریں گے لیکن اَفسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ دہشت گردی کی وضاحت نہیں کی جاتی کہ'' دہشت گردی'' کیا ہے  ؟  حتی کہ اعلانِ مکہ میں بھی دہشت گردی کی وضاحت نہیں کی گئی۔ بظاہر اُن کے نزدیک دہشت گردی یہ ہے کہ اَمریکہ مخالف جہادی تنظیمیں دہشت گرد ہیں  یا  جو بھی اَمریکہ مخالف ذہن رکھتاہے وہ دہشت گرد قرار دیا جاتاہے اَور اُس کو'' القاعدہ'' کا ساتھی قرار دیکر اَمریکہ کے حوالہ کیا جاتا ہے  یا  منظر سے غائب کر دیا جاتا ہے جس کا کسی کو بھی علم نہیں ہوتا کہ وہ زندہ ہے یا مردہ  ؟  اَپنے ملک میں ہے یا کسی دُوسرے ملک کے حوالے کر دیا گیا۔ اِس سے زیادہ اُن سربراہان کے نزدیک دہشت گردی کاکوئی تصور نہیں ہے اِس لیے کہ ہمارے سربراہان مرعوب ہونے کہ وجہ سے اَمریکہ کی بتلائی ہوئی دہشت گردی کو دہشت گردی کہتے ہیں۔ 
''دہشت گردی'' کی تعریف  : 
''دہشت گردی ''فارسی زبان کالفظ ہے اَور فارسی کی مشہور لُغت غیاث اللغات صفحہ ٢١٩ پر دہشت گردی کا معنٰی لکھاہے حیرت وسراسیمگی اَور صفحہ ٢٦٧ پر سراسیمہ کا معنٰی شوریدہ یعنی پریشان لکھاہے۔ اِسی طرح عربی لُغت مصباح اللغات صفحہ ٢٣٩ پر   دہشا  کا معنٰی متحیر ہونالکھا ہے۔
 لُغت کی اِن دونوں کتابوں سے معلوم ہوا کہ دہشت گردی کا معنٰی ہے حیرانی پریشانی مدہوشی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حر ف اول: 4 1
3 درس حدیث: 11 1
4 عورتوں کی بیعت کا طریقہ : 12 3
5 ''موت پر بیعت ''کا مطلب : 12 3
6 عورتوں کو بیعت کرنے کا طریقہ : 12 3
7 پیر کا غیر عورتوں کو ہاتھ لگانا حرام ہے : 13 3
8 آپ کا دست ِ مبارک بڑھانا اَور اِن کا کھینچنا ،عرب کے چار دَانا : 14 3
9 گوریلہ جنگ کے ماہر : 14 3
10 تسلی بخش جواب ،اہم نکتہ سمجھایا : 15 3
11 قسط : ٢٩اَنفَاسِ قدسیہ 26 1
12 قسط : ١٥ پردہ کے اَحکام 29 1
13 فتنہ کس عورت میں ہے اَور کس میں نہیں : 29 12
14 خلاصہ کلام : 30 12
15 قسط : ١١ سیرت خلفائے راشدین 31 1
16 فتوحِ عراق و شام : 31 15
17 قسط : ٨اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 34 1
18 اِسلامی صکوک پر چو تھا تحفظ : لائی بور کی شرح یا متوقع نفع 35 17
19 ہم کہتے ہیں : 35 17
20 جب مدیر مضارب بن کر عہد کرے : 39 17
21 شریک کی جانب سے عہد : 40 17
22 وکیل ِ اِستثمار کی جانب سے عہد : 42 17
23 توہین ِرسالت دہشت گردی ہے ! 44 1
24 ''دہشت گردی'' کی تعریف : 44 23
25 حضور ۖ کی توہین کرنے والا دہشت گرد ہے : 46 23
26 خلاصہ : 47 25
27 مسلمان سربراہوں سے دَرخواست : 47 25
28 قانون ِ تحفظ ناموس ِ رسالت ۖ : 48 25
29 شاہ شمس سبزواری : ایک تحقیق ، ایک تجزیہ 50 1
30 پس منظر : 50 29
31 اِسماعیلی داعیوں کی ہندوستان آمد : 52 29
32 شاہ شمس سبزواری : 53 29
33 شاہ شمس سبزواری یا شمس تبریزی ؟ 54 29
34 تبلیغی حکمت ِعملی : 55 29
35 گِنان : 55 29
36 وفات : 56 29
37 شاہ شمس سبزواری کے بارے میں ایک اِستفتاء اَور اُس کا جواب : 62 29
38 وفیات 63 1
39 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter