Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2012

اكستان

53 - 65
اِبتدائی عشرے نزاری اِسماعیلی (آغا خانی ) کی گم نامی کے عشرے ہیں ۔یہ مختلف علاقوں میں مقامی داعیوں کی قیادت میں رُوپوش ہوگئے۔ ''نزاری اِمام'' بھی فارس میں خفیہ طور پر اپنے پیروکاروں کے ساتھ براہ ِ راست رابطہ رکھے بغیر''قائم پذیر'' رہے۔ اِسی زمانہ میں نزاری ائمہ اَور اُن کے پیرو کار تصوف کا بھیس بدلنے لگے کیونکہ مسلمانوں کی یہ روایت طریقت کے مختلف سلاسل کے ساتھ فارس میں بہت مقبول تھی۔  ١  
ہندوستان میں چونکہ اِسماعیلیوں کو سیاسی اِقتدار حاصل رہا تھا اَور یہاں اِسماعیلی باقیات کچھ نہ کچھ موجود تھیں اِس لیے نزاری اِسماعیلی داعیوں کو یہاں تصوف کے بھیس میں باطنی تعلیمات اَور اِسماعیلی دعوت کی اِشاعت کے لیے بھیجا گیا جن میں اَوّلیت پیر نور الدین یانور شاہ کوحاصل ہے جن کو بارہویں صدی عیسوی میں ہندوستان بھیجا گیا، اُن کی دعوت کا علاقہ گجرات اَور نو ساری تھا، اُنہوں نے اپنا ہندووانہ نام رکھا اَور ''نور ست گرو'' کہلائے، اُنہوں نے اِسلامی طریقہ تبلیغ سے ہٹ کر ہندووانہ اَشعار اَپنائے ،اِن کا ذکر شیخ اِکرام نے آبِ کوثر میں بھی کیا ہے۔  ٢  دُوسرے اِسماعیلی داعی'' شاہ شمس سبزواری'' تھے جو ''نزاری اِمام'' قاسم شاہ کی جانب سے اِسماعیلی دعوت کے اِنتشار کے لیے بھیجے گئے۔ 
شاہ شمس سبزواری  : 
اِسماعیلی تحریک کے سر کردہ دَاعی شاہ شمس سبزواری کے اِبتدائی حالات مختلف روایات اَور حکایات میں بکھرے ہوئے ہیں اِس لیے یقین کے ساتھ اِن کی پیدائش کے سال کی تعین نہیں کی جاسکتی اَور اِس سلسلہ میں بہت اِبہام پایا جاتا ہے۔ بعض محققین نے ٥٦٠ھ /١١٦٥ء تصور کیا ہے۔ ملتان میں اِن  کے مزار میں جو شجرۂ نسب نقل کیا گیا ہے اُس کے مطابق سن پیدائش ٥٧٠ھ/١١٧٥ء بنتا ہے۔  ٣ 
سیّد تنظیم حسین صاحب نے اپنے نہایت مفید اَور تحقیقی مقالہ ''اِسماعیلیہ'' میں ٦٤٢ھ /١٢٤٥ء 
   ١  ڈاکٹر رُوبینہ ترین : شاہ شمس سبزواری سوانح حیات اَور آثار (تاریخی تناظر میں)، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، ٢٠٠٧ئ، ص ٢٤) ۔  ٢  سیّد تنظیم حسین: اِسماعیلیہ، الرحیم اکیڈمی، کراچی ١٩٨٦ء ص ١٠٥) ۔  ٣   شاہ شمس سبزواری سوانح و آثار ( تاریخی تناظر میں)ص٣٤
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حر ف اول: 4 1
3 درس حدیث: 11 1
4 عورتوں کی بیعت کا طریقہ : 12 3
5 ''موت پر بیعت ''کا مطلب : 12 3
6 عورتوں کو بیعت کرنے کا طریقہ : 12 3
7 پیر کا غیر عورتوں کو ہاتھ لگانا حرام ہے : 13 3
8 آپ کا دست ِ مبارک بڑھانا اَور اِن کا کھینچنا ،عرب کے چار دَانا : 14 3
9 گوریلہ جنگ کے ماہر : 14 3
10 تسلی بخش جواب ،اہم نکتہ سمجھایا : 15 3
11 قسط : ٢٩اَنفَاسِ قدسیہ 26 1
12 قسط : ١٥ پردہ کے اَحکام 29 1
13 فتنہ کس عورت میں ہے اَور کس میں نہیں : 29 12
14 خلاصہ کلام : 30 12
15 قسط : ١١ سیرت خلفائے راشدین 31 1
16 فتوحِ عراق و شام : 31 15
17 قسط : ٨اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 34 1
18 اِسلامی صکوک پر چو تھا تحفظ : لائی بور کی شرح یا متوقع نفع 35 17
19 ہم کہتے ہیں : 35 17
20 جب مدیر مضارب بن کر عہد کرے : 39 17
21 شریک کی جانب سے عہد : 40 17
22 وکیل ِ اِستثمار کی جانب سے عہد : 42 17
23 توہین ِرسالت دہشت گردی ہے ! 44 1
24 ''دہشت گردی'' کی تعریف : 44 23
25 حضور ۖ کی توہین کرنے والا دہشت گرد ہے : 46 23
26 خلاصہ : 47 25
27 مسلمان سربراہوں سے دَرخواست : 47 25
28 قانون ِ تحفظ ناموس ِ رسالت ۖ : 48 25
29 شاہ شمس سبزواری : ایک تحقیق ، ایک تجزیہ 50 1
30 پس منظر : 50 29
31 اِسماعیلی داعیوں کی ہندوستان آمد : 52 29
32 شاہ شمس سبزواری : 53 29
33 شاہ شمس سبزواری یا شمس تبریزی ؟ 54 29
34 تبلیغی حکمت ِعملی : 55 29
35 گِنان : 55 29
36 وفات : 56 29
37 شاہ شمس سبزواری کے بارے میں ایک اِستفتاء اَور اُس کا جواب : 62 29
38 وفیات 63 1
39 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter