ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2012 |
اكستان |
|
وفیات ٤ اَکتوبر بروز جمعہ جامعہ مدنیہ جدید کے دَرجۂ متوسطہ کے طالب علم اِمداد اللہ ولد داد شہ ضلع کوئٹہ سالانہ ختم ِ نبوت کانفرنس میں شرکت کے لیے گئے اَور دَریائے چناب میں کسی ڈوبتے ہوئے شخص کو بچاتے ہوئے خود ڈوب کر شہید ہوگئے۔ اُن کو بچانے کے لیے دَریا میں کودنے والے اُن کے چچا زاد بھائی بھی شہید ہوگئے۔ اللہ تعالیٰ دونوں شہیدوں کی مغفرت فرماکر اَپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اَور اُن کے والدین کو اِس عظیم حادثہ پر صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ ٥ اَکتوبر بروز جمعہ کو جمعیة علماء اِسلام کوئٹہ کے سابق اَمیر حضرت مولانا نور محمد صاحب اَچانک دِل کا دَورہ پڑنے سے وفات پاگئے۔ آپ جامعہ اِسلامیہ عربیہ دارُالعلوم پشتون آباد کوئٹہ کے بانی اَور شیخ الحدیث بھی تھے۔ خوشاب کے محترم محمد رضوان صاحب کی خوشدامن صاحبہ گزشتہ ماہ وفات پاگئیں۔ ٣٠ ستمبر کو کراچی کے حضرت مولانا اِعجاز اَحمد خان صاحب سنگھانوی مدظلہم کی اہلیہ صاحبہ اِنتقال فرما گئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فر ماکر جنت الفردوس میں اَعلیٰ مقام نصیب فرمائے اَور لواحقین کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ جامعہ مدنیہ جدید اَور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے اِیصال ِ ثواب اَور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ،آمین۔