Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2012

اكستان

59 - 65
جگہوں پر اِسماعیلی زائرین کی خوجگی رسم الخط میں لکھی تحریر یں اَب بھی موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مزار اِسماعیلیوں کا مرجع عام تھا ۔ 
شاہ شمس سبز واری  یا  اِن جیسے دُوسرے نزاری داعیوں کو بعض جگہ سنی کیوں سمجھا گیا اِس بات کی وضاحت سیّد تنظیم حسین صاحب نے اپنے مقالہ ''اِسماعیلیہ '' میں کی ہے،وہ فرماتے ہیں  : 
''اِن نزاری داعیوں/ پیروں کا ایک طریقہ یہ بھی تھا کہ وہ کبھی اپنے آپ کو سنی  ظاہر کرتے تھے کبھی شیعہ کبھی کسی صوفی سلسلہ سے وابستہ ظاہر کرتے تھے کبھی برسوں ہندو مندروں میں پوجا پاٹ کرتے تھے۔ تاریخ اُوچ میں مولوی حفیظ الرحمن خوجوں کے متعلق لکھتے ہیں  : ''اُوچ کے اِ سماعیلی خوجے بالعموم اِثنا عشری ہوگئے ہیں۔ اِس سلسلہ کے بزرگ بطورِ تقیہ اپنے آپ کو سہر وردی سلسلہ سے منسوب ہونے کے  مدعی ہیں۔ ''  ١
شیخ اِکرام صاحب مزید روشنی ڈالتے ہیں  : ''اِسلامی حکومت کے دَوران تو نزاری عام مسلمانوں کے ساتھ گھلے ملے ہوتے تھے۔ اُن کی تجہیز و تکفین اَور بیاہ شادی کی رسمیں سنی علماء اَدا کرتے (اگرچہ وہ اپنے دیوانی جھگڑے اپنی پنجائیت سے طے کراتے) ۔مغربی پنجاب میں کئی اِسماعیلی سنی پیروں کے مرید تھے بلکہ پیر صدرالدین کی نسبت کہا جاتا ہے کہ وہ سنی مسلمان تھے لیکن جب اُنیسویں صدی کے وسط میں آغاخان ہندوستان میں آگئے تو جماعت کو زیادہ منظم اَور جداگانہ طریقے پر تربیت دیا گیا۔ ایک تو وہ لوگ جو خوجوں سے باہر  ہیں (مثلًا پنجاب کے شمسی اَور گجرات کے ست پنتھی) اُنہیں بھی آغاخان کی قیادت میں منسلک کرنے کی کوشش کی گئی، اَور ہو رہی ہے۔ اَور دُوسرے آغاخان اَوّل نے حکم دیا کہ اُن کے پیرو بیاہ شادی تجہیز و تکفین اَور وضو طہارت میں اپنی جماعت 
   ١   اِسماعیلیہ  ص ١٠٩
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حر ف اول: 4 1
3 درس حدیث: 11 1
4 عورتوں کی بیعت کا طریقہ : 12 3
5 ''موت پر بیعت ''کا مطلب : 12 3
6 عورتوں کو بیعت کرنے کا طریقہ : 12 3
7 پیر کا غیر عورتوں کو ہاتھ لگانا حرام ہے : 13 3
8 آپ کا دست ِ مبارک بڑھانا اَور اِن کا کھینچنا ،عرب کے چار دَانا : 14 3
9 گوریلہ جنگ کے ماہر : 14 3
10 تسلی بخش جواب ،اہم نکتہ سمجھایا : 15 3
11 قسط : ٢٩اَنفَاسِ قدسیہ 26 1
12 قسط : ١٥ پردہ کے اَحکام 29 1
13 فتنہ کس عورت میں ہے اَور کس میں نہیں : 29 12
14 خلاصہ کلام : 30 12
15 قسط : ١١ سیرت خلفائے راشدین 31 1
16 فتوحِ عراق و شام : 31 15
17 قسط : ٨اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 34 1
18 اِسلامی صکوک پر چو تھا تحفظ : لائی بور کی شرح یا متوقع نفع 35 17
19 ہم کہتے ہیں : 35 17
20 جب مدیر مضارب بن کر عہد کرے : 39 17
21 شریک کی جانب سے عہد : 40 17
22 وکیل ِ اِستثمار کی جانب سے عہد : 42 17
23 توہین ِرسالت دہشت گردی ہے ! 44 1
24 ''دہشت گردی'' کی تعریف : 44 23
25 حضور ۖ کی توہین کرنے والا دہشت گرد ہے : 46 23
26 خلاصہ : 47 25
27 مسلمان سربراہوں سے دَرخواست : 47 25
28 قانون ِ تحفظ ناموس ِ رسالت ۖ : 48 25
29 شاہ شمس سبزواری : ایک تحقیق ، ایک تجزیہ 50 1
30 پس منظر : 50 29
31 اِسماعیلی داعیوں کی ہندوستان آمد : 52 29
32 شاہ شمس سبزواری : 53 29
33 شاہ شمس سبزواری یا شمس تبریزی ؟ 54 29
34 تبلیغی حکمت ِعملی : 55 29
35 گِنان : 55 29
36 وفات : 56 29
37 شاہ شمس سبزواری کے بارے میں ایک اِستفتاء اَور اُس کا جواب : 62 29
38 وفیات 63 1
39 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter