Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2012

¾اكستان Ù

48 - 65
(٣)  جب حضرت صدیق رضی اللہ عنہ اِسلام لائے تو علاوہ مالِ تجارت کے چالیس ہزار روپیہ نقد اُن کے پاس تھا وہ سب اُنہوں نے رسولِ خدا  ۖ کی خدمت اَور اِسلام کی اِشاعت میں صرف کر دیا۔ اَزاں جملہ  ١  سات غلاموں کو جو مسلمان ہو جانے کے سبب سے طرح طرح ظلم و ستم کا نشانہ بنے ہوئے تھے مول لے کر آزاد کیا جن میں حضرت بلال رضی اللہ عنہ کا واقعہ عام طور پر مشہور ہے۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسولِ خدا  ۖ نے کچھ مال راہِ خدا میں دینے کا حکم دیا اُس وقت میرے پاس بہت مال تھا دِل میں خیال آیا کہ آج میں حضرت صدیق    سے بڑھ جاؤں گا چنانچہ میں نے آدھا مال حاضر کر دیا (جو ایک معقول مقدار میں تھا) اِس کے بعد حضرت صدیق رضی اللہ عنہ بھی کچھ قدر ِقلیل لائے مجھ سے رسولِ خدا  ۖ نے پوچھا اپنے اہل و عیال کے لیے کس قدر چھوڑا میں نے عرض کیا ،آدھا۔ مگر حضرت صدیق رضی اللہ عنہ سے جو دریافت فرمایا تو اُنہوں نے کہا کہ اہل و عیال کے لیے میں نے اللہ اَور اُس کے رسول  ۖ  کو چھوڑا ہے یعنی کُل مال لے آیا ہوں گھر کچھ مال نہیں چھوڑا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں اُس وقت مجھے یقین ہو گیا کہ حضرت صدیق رضی اللہ عنہ سے کبھی میں سبقت نہیں لے جا سکتا۔ 
(٤)  جب اِبتدائے نبوت میں تبلیغ کا حکم آیا اَور یہ آیت اُتری  فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ  یعنی اے نبی اَحکامِ خدا وندی کی تبلیغ کی تکلیف بر داشت کیجیے تو حضرت صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ یارسول اللہ  ۖ  آپ اِبتدا نہ کریں، قریش کے جہلاء و اَشرار توحید کا بیان اَور شرک کابطلان سن کر جس سے اَب تک اُن کے کان نا آشنا ہیں خدا جانے کس قدر مشتعل ہوں اَور کیا کر گزریں، لہٰذا اِبتداء مجھے کرنے دیجیے۔ 
چنانچہ ایسا ہی ہوا اَور اُس وقت حضرت صدیق رضی اللہ عنہ نے ایک عجیب خطبہ پڑھا جس میں حق تعالیٰ کی توحید اَور آنحضرت  ۖ کی رسالت اَور شرک و بت پرستی کی مذمت بیان کی۔ یہ تقریر کچھ
  ١   اِن ساتوں کے نام حسب ِذیل ہیں  : بلال، عامر بن فہیرہ،نہدیہ ، بنت نہدیہ ،زنیرہ ،اُم حبس،بنو مرمل کی ایک کنیز  رضی اللہ عنہم واَماتنا علیٰ حبہم۔ (اِزالة الخفاء  مقصد اَوّل  ص ٢٥٢)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حدیث: 7 1
13 اِسلامی فتوحات تین نسلوں تک جاری رہی ہیں : 8 3
14 ''احسان'' و '' تصوف'' : 9 3
15 اِحسان کی پہلی صورت : 9 3
16 اِحسان کی دُوسری صورت : 10 3
17 قیامت کے بارے میں سوال و جواب : 10 3
18 قیامت کیوں آئے گی ؟ 11 3
19 دُعائے مغفرت کا فائدہ : 12 3
20 صحابہ کرام کا مجاہدہ اَور نبی علیہ السلام کے آنسو : 13 3
21 قیامت اَور دیگر تمام جزئیات کا حتمی علم صرف اَللہ کے پاس ہے : 14 3
22 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٠ 16 1
23 سوالات و جوابات 16 22
24 قسط : ٢١ اَنفَاسِ قدسیہ 20 1
25 پردہ کے اَحکام 26 1
26 شریعت میں پردہ مقرر کرنے کی وجہ اَور حکمت : 26 25
27 عفت و پاک دامنی کی ضرورت اَور اُس کا طریقہ : 27 25
28 اللہ تعالیٰ نے جن چیزوں کو دیکھنے سے منع کیا ہے اُن سے باز رہنا ضروری ہے : 28 25
29 قسط : ٣مروجہ محفل ِمیلاد 29 1
30 مروجہ محفل ِمیلاد پربریلویوں کے دلائل کے جوابات : 29 29
31 بریلویوں کے قرآنِ پاک سے اِستدلال کا جواب : 30 29
33 ٭ پہلی آیت : 30 31
34 ٭ دُوسری آیت : 32 31
35 ٭ تیسری آیت : 33 31
36 بریلویوں کا ایک حدیث پاک سے اِستدلال اَور اُس کا جواب : 34 29
37 حضرت عمر بن عبد العزیز کا جواب : 37 29
38 خطاب لاجواب 39 1
39 قسط : ٣سیرت خلفائے راشدین 46 1
40 حالات بعد ِ اِسلام و قبلِ ہجرت : 46 39
41 بقیہ : پردہ کے احکام 52 25
42 قسط : ٨ ، آخری صحابہ کی زِندگی اَور ہمارا عمل 53 1
43 تقریبات میں سادگی : 53 42
44 سادگی کا مطلب لچڑپن نہیں ہے : 54 42
45 دِل کے آپریشن سے بچنے کا ایک کامیاب نسخہ 56 1
46 تقریظ و تنقید 59 1
47 وفیات 62 1
Flag Counter