ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2012 |
اكستان |
|
وفیات ٢١فروری کو تنظیم القراء و الحفاظ ٹرسٹ کراچی کے صدرجناب حافظ محمد کاملین صاحب پراچہ طویل علالت کے بعدوفات پاگئے۔مرحوم جامعہ مدنیہ جدید کے اِنتہائی مخلص خیر خواہوں میں تھے۔ ٢٣فروری کو جناب شیخ یوسف صاحب کے والد صاحب طویل علالت کے بعد وفات پاگئے۔ ٦فروری کودارُالعلوم وقف دیوبند کے شیخ الحدیث حضرت مولانا خورشید عالم صاحب دیوبند میںاِنتقال فرما گئے۔ ٨فروری کو جمعیت علمائے ہند کی مجلس عاملہ کے رُکن اَور ماہنامہ زم زم کے مدیر اَعلیٰ حضرت مولانا اَبوبکر صاحب غازی پوری دہلی میں دِل کا دَورہ پڑنے سے اَچانک اِنتقال فرماگئے۔ ٣فروری کو حضرت مولانا عبدالستار صاحب مہتمم مدرسہ جامعہ اَشرفیہ ساہیوال طویل علالت کے بعد اِنتقال فرما گئے۔ گزشتہ ماہ جناب محمد نورالعابدین صاحب پراچہ کراچی میں وفات پاگئے۔ گزشتہ ماہ جناب فرقان اَحمد صاحب کی نانی صاحبہ کراچی میں طویل علالت کے بعد وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ جامعہ مدنیہ جدید اَور خانقاہ ِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے اِیصالِ ثواب اَور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، آمین۔