Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2012

اكستان

27 - 65
تقریب (یا اَیسا کوئی موقع ) پیش نہ آئے جس سے یہ خطرات جنبش کرسکیں۔ 
اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ تعلیم نہیں دی کہ ہم نامحرم عورتوں کو تو دیکھ لیا کریں اَور اُن کی تمام زینتوں پر نظر بھی ڈال لیں اَور اُن کے تمام ناز اَنداز ناچنا وغیرہ بھی مشاہدہ کر لیں لیکن پاک نظر سے (جیسا کہ لوگ کہہ دیتے ہیں اللہ تعالیٰ نے یہ تعلیم نہیں دی)۔ اَور نہ ہم کو یہ تعلیم دی ہے کہ ہم اِن بیگانہ (اَجنبی) عورتوں کا گانا بجانا سن لیں اَور اُن کے حسن کے قصے بھی سنا کریں لیکن پاک خیال سے ۔بلکہ ہمیں تاکید ہے کہ نامحرم عورتوں کو اَور اُن کی خوش الحانی کی آوازیں اَور اُن کے حسن کے قصے نہ سنیں نہ پاک خیال سے اَور نہ ناپاک خیال سے بلکہ ہمیں چاہیے کہ اُن کے سننے اَور دیکھنے ہی سے ایسی نفرت رکھیں جیسا کہ مردار سے (رکھتے ہیں) تاکہ ٹھوکر نہ کھائیں کیونکہ ضروری ہے کہ بے قیدی کی یعنی آزاد نظروں سے کسی وقت ٹھوکریں پیش آئیں۔ بے شک آزادی گناہ کا ذریعہ تو ضرور ہوجاتی ہے۔ چونکہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہماری آنکھیں اَور ہمارے دِل اَور ہمارے خیالات سب پاک رہیں اِس لیے اُس نے (پردہ کی) یہ اعلیٰ درجہ کی تعلیم فرمائی۔ہر ایک پرہیزگار جو اپنے دِل کو پاک   رکھنا چاہتا ہے اُس کو یہ نہیں چاہیے کہ حیوانوں کی طرح جس طرف چاہے بے محابا نظر اُٹھا کر دیکھ لیا کرے بلکہ اُس کے لیے اِس تمدنی زندگی میں غضِ بصر (یعنی نگاہوں کی حفاظت)کی عادت ڈالنا ضروری ہے یہی وہ عادت ہے جس کو اِحصان، عفت (پاکدامنی) کہتے ہیں۔
عفت و پاک دامنی کی ضرورت اَور اُس کا طریقہ  : 
خوب سمجھ لیجیے کہ عفت نہایت قابلِ اِہتمام چیز ہے اَور اِس کے لیے اُن ذرائع کی ضرورت ہے جو شریعت نے تجویز کی ہیں۔ اَور وہ ذرائع اِختیار میں ہیں مثلاً نگاہ کو بچانا کہ یہ قابو سے باہر نہیں ہے  گو اِس میں کچھ تکلیف ہو مگر وہ تکلیف نگاہ کو آلودہ کرنے کی تکلیف سے کم ہے ۔غرض نفس کو نگاہ سے روکنے کی تکلیف تو ہوتی ہے مگریہ روک لینا اِختیار میں ہے۔ اگر اپنے اِختیار سے کام لیا جائے اَور اِس تھوڑی سی تکلیف کو گوارہ کر لیا جائے تو شیطان اَخیر تک نہیں پہنچا سکتا۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حدیث: 7 1
13 اِسلامی فتوحات تین نسلوں تک جاری رہی ہیں : 8 3
14 ''احسان'' و '' تصوف'' : 9 3
15 اِحسان کی پہلی صورت : 9 3
16 اِحسان کی دُوسری صورت : 10 3
17 قیامت کے بارے میں سوال و جواب : 10 3
18 قیامت کیوں آئے گی ؟ 11 3
19 دُعائے مغفرت کا فائدہ : 12 3
20 صحابہ کرام کا مجاہدہ اَور نبی علیہ السلام کے آنسو : 13 3
21 قیامت اَور دیگر تمام جزئیات کا حتمی علم صرف اَللہ کے پاس ہے : 14 3
22 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٠ 16 1
23 سوالات و جوابات 16 22
24 قسط : ٢١ اَنفَاسِ قدسیہ 20 1
25 پردہ کے اَحکام 26 1
26 شریعت میں پردہ مقرر کرنے کی وجہ اَور حکمت : 26 25
27 عفت و پاک دامنی کی ضرورت اَور اُس کا طریقہ : 27 25
28 اللہ تعالیٰ نے جن چیزوں کو دیکھنے سے منع کیا ہے اُن سے باز رہنا ضروری ہے : 28 25
29 قسط : ٣مروجہ محفل ِمیلاد 29 1
30 مروجہ محفل ِمیلاد پربریلویوں کے دلائل کے جوابات : 29 29
31 بریلویوں کے قرآنِ پاک سے اِستدلال کا جواب : 30 29
33 ٭ پہلی آیت : 30 31
34 ٭ دُوسری آیت : 32 31
35 ٭ تیسری آیت : 33 31
36 بریلویوں کا ایک حدیث پاک سے اِستدلال اَور اُس کا جواب : 34 29
37 حضرت عمر بن عبد العزیز کا جواب : 37 29
38 خطاب لاجواب 39 1
39 قسط : ٣سیرت خلفائے راشدین 46 1
40 حالات بعد ِ اِسلام و قبلِ ہجرت : 46 39
41 بقیہ : پردہ کے احکام 52 25
42 قسط : ٨ ، آخری صحابہ کی زِندگی اَور ہمارا عمل 53 1
43 تقریبات میں سادگی : 53 42
44 سادگی کا مطلب لچڑپن نہیں ہے : 54 42
45 دِل کے آپریشن سے بچنے کا ایک کامیاب نسخہ 56 1
46 تقریظ و تنقید 59 1
47 وفیات 62 1
Flag Counter