Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2012

اكستان

44 - 65
اِس کو سیکھنا پڑے گا ایسا نہ ہو کہ ہم بات وہ کریں جو لوگوں کے سر سے گزر جائے ہم تو حدیث سنا رہے ہیں  حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ لوگوں سے اُن کی عقل مطابق بات کرو اَیسا نہ ہو کہ وہ  اللہ اَور رسول کو ہی جھٹلادیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بڑھ کر کوئی عالم ہو سکتا ہے  ؟  اُن سے پوچھا کہ علم کیا ہے  تو فرمایا چار یا پانچ چیزیں ہیں فرمایا علم ہے فقہ حدیث کے لیے اَور ............. میڈیکل بدن کے لیے صحت طب ، اَور علم ہے وقت معلوم کرنے لیے .......... اَور اِنجینئر تعمیر کے لیے اَور نحو زبان دانی کے لیے گرائمر۔ آج کوئی عالم یہ تعریف کرے گا علم کی یعنی کتنی وسعت  ہے ۔ ڈاکٹر حمید اللہ صاحب نے کتاب میں لکھا ہے کہ دَورِ نبوت میں کیا کیا پایا جاتا تھا حضور  ۖ  کی مسجد نبوی میں اُس دَور کی ساری  ضرورت کے علوم علمِ ہیئت بھی تھا وقت معلوم کرنے کے لیے، معاشرت بھی تھی کہ مسلمان کس طرح رہے اپنے معاشرے میں ،اِکنامکس بھی تھی کہ حرام سے بچتے ہوئے تجارت کیسے کریں،عسکری کہ تیر نا  تیر اَندازی یہ بھی تھا پھر دَور خلفائے راشدین نے سارے علوم کو سمو لیا تھا قرآن کے ساتھ پھر نو سو سال تک دُنیا میں علم کا اِمام مسلمان تھا چاہے دُنیاوی علوم ہوں یا دینی علوم ہوں۔ 
 آج یورپ اَور امریکا تسلیم کر رہے ہیں کہ یہ ہمارے مدرسے ہماری دینی ضرورتیں بھی پوری کرتے تھے اَور دُنیاوی ضرورتیں بھی پوری کرتے تھے ہمیں دُنیاوی ضرورتوں کے لیے کسی یونیورسٹی کے لیے باہر نہیں جانا پڑتا تھا یہی ہمارے مدرسے تھے بہترین عالم خطیب مفتی مصنف محقق پیدا کرتے تھے اَور یہاں سے البیرونی جیسا سائنسدان نکل پڑا، ابن خلدون جیسا مؤرخ نکلتا تھا جس کا مقدمہ آج یورپ اَور امریکا کی یونیورسٹیوں میںپڑھا یا جاتا ہے تاریخ کو اُس نے علم بناد یا ۔ابن سینا جیسا طبیب نکلتا تھا مغرب میں جو میڈیکل ہے طب ہے اُس کی کامیابی صرف سرجری ہے باقی اُن کے یہاں لمبی لسٹ ہے لاعلاج بیماریوں کی اَور سرجری کی بنیاد ہے ''القانون'' ابن سینا کی وہ سارے آپریشن کے اَسلحہ بھی اَور ہتھیار بھی اُس نے بنا کر بتلائے۔ تو دین اَور دُنیا کی ہم مسلمان کبھی بھی پوری تاریخ میں کسی دُنیاوی علم کو سیکھنے کے لیے غیر کے پاس نہیں گئے یہ ہماری بنیاد ہے۔
 تو ہم اِس طرح پر بنیں کہ یہاں سے جو علم آپ حاصل کر رہے ہیں اُس کو اللہ تعالیٰ علم نافع
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حدیث: 7 1
13 اِسلامی فتوحات تین نسلوں تک جاری رہی ہیں : 8 3
14 ''احسان'' و '' تصوف'' : 9 3
15 اِحسان کی پہلی صورت : 9 3
16 اِحسان کی دُوسری صورت : 10 3
17 قیامت کے بارے میں سوال و جواب : 10 3
18 قیامت کیوں آئے گی ؟ 11 3
19 دُعائے مغفرت کا فائدہ : 12 3
20 صحابہ کرام کا مجاہدہ اَور نبی علیہ السلام کے آنسو : 13 3
21 قیامت اَور دیگر تمام جزئیات کا حتمی علم صرف اَللہ کے پاس ہے : 14 3
22 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٠ 16 1
23 سوالات و جوابات 16 22
24 قسط : ٢١ اَنفَاسِ قدسیہ 20 1
25 پردہ کے اَحکام 26 1
26 شریعت میں پردہ مقرر کرنے کی وجہ اَور حکمت : 26 25
27 عفت و پاک دامنی کی ضرورت اَور اُس کا طریقہ : 27 25
28 اللہ تعالیٰ نے جن چیزوں کو دیکھنے سے منع کیا ہے اُن سے باز رہنا ضروری ہے : 28 25
29 قسط : ٣مروجہ محفل ِمیلاد 29 1
30 مروجہ محفل ِمیلاد پربریلویوں کے دلائل کے جوابات : 29 29
31 بریلویوں کے قرآنِ پاک سے اِستدلال کا جواب : 30 29
33 ٭ پہلی آیت : 30 31
34 ٭ دُوسری آیت : 32 31
35 ٭ تیسری آیت : 33 31
36 بریلویوں کا ایک حدیث پاک سے اِستدلال اَور اُس کا جواب : 34 29
37 حضرت عمر بن عبد العزیز کا جواب : 37 29
38 خطاب لاجواب 39 1
39 قسط : ٣سیرت خلفائے راشدین 46 1
40 حالات بعد ِ اِسلام و قبلِ ہجرت : 46 39
41 بقیہ : پردہ کے احکام 52 25
42 قسط : ٨ ، آخری صحابہ کی زِندگی اَور ہمارا عمل 53 1
43 تقریبات میں سادگی : 53 42
44 سادگی کا مطلب لچڑپن نہیں ہے : 54 42
45 دِل کے آپریشن سے بچنے کا ایک کامیاب نسخہ 56 1
46 تقریظ و تنقید 59 1
47 وفیات 62 1
Flag Counter