ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2012 |
اكستان |
|
بنائے ہم سب کے لیے تواِس کو پورے آداب کے ساتھ اَور یکسوئی کے ساتھ اَور اُن چیزوں سے بچتے ہوئے جس سے علم کے اَنوارات کم ہوجاتے ہیں گھٹادیے جاتے ہیں اُن چیزوں سے بچتے ہوئے یکسوئی کے ساتھ علم حاصل کریں مطالعہ کا ذوق آپ کا ہو ۔ آج کی بڑی مصیبت یہ ہے کہ ......وہ تو کتاب کے بغیر اُسے چین نہیں آتا تھا اَب ہم کتابی ذوق ہی نہیں رکھتے تو مطالعہ کا ذوق بھی پیدا کریں پھر عبادات کا ذوق ہو اللہ سے مانگنے کا ذوق ہو اپنے اَساتذہ کی زندگی سیکھیں تقوی وغیرہ اَوربس یہ آپ کریں تو اِنشاء اللہ اِس جامعہ مدنیہ جدید سے جب آپ نکلیں گے تو اَور جہاں پر جائیں گے اللہ تعالیٰ پھر آپ کو ذریعہ بنادیں گے ہزاروں لاکھوں کو علم پہنچانے کا عمل پہنچانے کا تقوی پہنچانے زندگی پہنچانے کا۔ بس اِسی پر میں اپنی بات ختم کرتا ہوں اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق دے کہ ہم علم کو اُس کے آداب و شرائط اَور دُنیا کو پہنچانے کے جذبے کے ساتھ حاصل کریں وَمَا عَلَیْنَا اِلَّاالْبَلَاغُ الْمُبِیْنُ ۔