Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2012

اكستان

24 - 65
حاضر ہونے کے بعد دُوں گا چنانچہ جب میں دیوبند سے براہِ نانوتہ پیدل حاضر ہوا تو وہ جوڑے جوکہ اَبھی جدید تھے ہر ایک کو عطاکیے گئے چونکہ اُن میں کرتا پاجامہ ٹوپی ہی تھی اِس لیے بھائی صاحب مرحوم نے عرض کیا کہ حضرت ہم دونوں اپنے اپنے عمامے لاتے ہیں اَور پیش کر دیتے ہیں جناب اُن کو بھی ہمیں دے دیں، فرمایا اُس کو پھر دیکھا جائے گا۔ 
حضرت رحمة اللہ علیہ نے بکمالِ شفقت آخری شغل سلوک تلقین فرمایا۔ میں نے اپنی اُن رُویاء کو جو کہ راستہ میں دیکھی تھیں، تنہائی میں پیش کیا جن میں سے ایک یہ تھی کہ میں حضرت قطب العالم حاجی اِمداد اللہ صاحب مرحوم کی بارگاہ میں حاضر ہوا ہوں اِس سے پہلے ایک مقدار کھجوروں کی حضرت کے یہاں بطورِ ہدیہ پیش کر چکا ہوں تو حضرت نے فرمایا کہ تو آکر اِن کھجوروں کو خود تقسیم کردے۔ میں نے عرض کیا کہ حضرت یہ کھجوریں تو میں آپ کے لیے لایا ہوں میری یہاں تو اِس کی دُکان ہے۔ اُس زمانہ میں مدینہ منورہ میں وسائلِ معاش کے لیے دُکان کی گئی تھی اَور کھجوریں بھی ذخیرہ کی گئیں تھیں کہ موسم حج میں فروخت ہوں گی، حضرت حاجی صاحب رحمة اللہ علیہ نے اِرشاد فرمایا کہ نہیں میں جانتا ہوں کہ ہندوستان میں کن مشقتوں سے یہ کھجوریں حاصل ہوتی ہیں۔ 
مولانا گنگوہی قدس اللہ سرہ العزیز نے اِس خواب کو سن کر اِرشاد فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب قدس اللہ سرہ العزیز کے یہاں سے تجھ کو اِجازت ہو گئی میرے یہاں سے بھی عنقریب ہوجائے گی۔ (چونکہ طلب اِجازت و خلافت میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھی میں نے عرض کیا کہ حضرت میں تو اِس  کا خواستگار نہیں ہوں ) اِس پر غالبًا سکوت فرمایا، بارگاہِ رشیدی کی حاضری میں بفضلہ تعالیٰ واردات اَور معنوی نعمتیں بہت زیادہ حاصل ہوتی رہیں۔
ایک شب پندرہ سولہ دِن کے بعد بعد اَز عشاء جبکہ میں حضرت رحمة اللہ علیہ کی پیٹھ دَبا رہا تھا۔ بین النوم والیقظہ کی حالت طاری ہوئی اَور سنایا گیا کہ ایک شخص کہتا ہے کہ تجھ کو چالیس دِن کے بعد
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حدیث: 7 1
13 اِسلامی فتوحات تین نسلوں تک جاری رہی ہیں : 8 3
14 ''احسان'' و '' تصوف'' : 9 3
15 اِحسان کی پہلی صورت : 9 3
16 اِحسان کی دُوسری صورت : 10 3
17 قیامت کے بارے میں سوال و جواب : 10 3
18 قیامت کیوں آئے گی ؟ 11 3
19 دُعائے مغفرت کا فائدہ : 12 3
20 صحابہ کرام کا مجاہدہ اَور نبی علیہ السلام کے آنسو : 13 3
21 قیامت اَور دیگر تمام جزئیات کا حتمی علم صرف اَللہ کے پاس ہے : 14 3
22 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٠ 16 1
23 سوالات و جوابات 16 22
24 قسط : ٢١ اَنفَاسِ قدسیہ 20 1
25 پردہ کے اَحکام 26 1
26 شریعت میں پردہ مقرر کرنے کی وجہ اَور حکمت : 26 25
27 عفت و پاک دامنی کی ضرورت اَور اُس کا طریقہ : 27 25
28 اللہ تعالیٰ نے جن چیزوں کو دیکھنے سے منع کیا ہے اُن سے باز رہنا ضروری ہے : 28 25
29 قسط : ٣مروجہ محفل ِمیلاد 29 1
30 مروجہ محفل ِمیلاد پربریلویوں کے دلائل کے جوابات : 29 29
31 بریلویوں کے قرآنِ پاک سے اِستدلال کا جواب : 30 29
33 ٭ پہلی آیت : 30 31
34 ٭ دُوسری آیت : 32 31
35 ٭ تیسری آیت : 33 31
36 بریلویوں کا ایک حدیث پاک سے اِستدلال اَور اُس کا جواب : 34 29
37 حضرت عمر بن عبد العزیز کا جواب : 37 29
38 خطاب لاجواب 39 1
39 قسط : ٣سیرت خلفائے راشدین 46 1
40 حالات بعد ِ اِسلام و قبلِ ہجرت : 46 39
41 بقیہ : پردہ کے احکام 52 25
42 قسط : ٨ ، آخری صحابہ کی زِندگی اَور ہمارا عمل 53 1
43 تقریبات میں سادگی : 53 42
44 سادگی کا مطلب لچڑپن نہیں ہے : 54 42
45 دِل کے آپریشن سے بچنے کا ایک کامیاب نسخہ 56 1
46 تقریظ و تنقید 59 1
47 وفیات 62 1
Flag Counter