Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2012

اكستان

25 - 65
اِجازت ہو گی اُس رُویاء کے بعد ٹھیک چالیس دِن گزرنے پائے تھے کہ حضرت رحمہ اللہ نے بعد اَز عصر اِرشاد فرمایا کہ اپنے اپنے عمامے لے آؤ، بھائی صاحب نے دونوں عمامے حاضر کیے۔ حضرت رحمہ اللہ  نے دونوں کو اپنے پاس بٹھا کر اپنے دست ِمبارک سے عمامے باندھے اُس کے چند منٹوں کے بعد بھائی صاحب سے فرمایا کہ جانتے ہو یہ کیسی دَستار تھی بھائی صاحب مرحوم نے فرمایا کہ دستارِ فضیلت تھی فرمایا کہ نہیں یہ دَستارِ خلافت تھی تم دونوں کو میری طرف سے اِجازت ہے۔ 
اِس کے بعد کچھ عرصہ خدمت ِاَقدس میں رہنا ہوا مگر قسمت نے یاوری نہ کی اَور بہت جلد اِفتراقِ جسمانی کی نوبت آگئی۔ اَفسوس کہ اپنی تن پروری اَور نفس پرستی کاہلی اَور غفلت ہمیشہ میدانِ عمل میں سدِّراہ ہوتی رہی جس کی بناء پر ہر طرح ناقص ہی رہا ورنہ نعمائِ اِلٰہیہ نے کبھی بخل نہ فرمایا اَور نہ حضرت مرشد قدس اللہ سرہ العزیز کی توجہات اَور حضرت شیخ الہند قدس اللہ سرہ العزیز کی برکات نے اِضافہ سے کوئی کوتاہی کی     
سودہ گشت اَز سجدۂ راہِ تباں پیشانیم	چند برخود تہمت دین مسلمانی نہم
حضرت شیخ الہند قدس اللہ سرہ العزیز کی خدمت میں اگرچہ زیادہ رہنا نصیب ہوا مگر وہاں بھی باو جودیکہ اُن کی توجہات بے غایات کے اپنی عاقبت نااَندیشیوں اَور نالائقیوں نے گل کھلانے میں کمی نہ کی، غرض کہ حقیقی معنوں میں اپنے اَسلاف اَور اَکابر کرام کے لیے ننگ اَور عار ہی رہا اَور حضراتِ   اہل چشت اَور دیگر مشائخ اہلِ طریق کا صحیح معنوں میں بدنام کرنے والا ۔تاہم مجھ کو اَفضالِ خدا وندی سے بہت زیادہ اُمیدیں ہیں کہ مثل سگِ اَصحابِ کہف مجھ کو اپنے اَولیاء اللہ کے فیوض سے مستفید  ہونے کا موقع عنایت فرمائیں گے اَور اپنے دوستوں اَور بھائیوں سے اُمید وار ہوں کہ وہ اپنی دعواتِ ِصالحہ اَور توجہات وہمم سے اِس رُوسیاہ ننگ ِخاندان کی دستگیری فرمائیں گے۔ (جاری ہے)٭٭٭
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حدیث: 7 1
13 اِسلامی فتوحات تین نسلوں تک جاری رہی ہیں : 8 3
14 ''احسان'' و '' تصوف'' : 9 3
15 اِحسان کی پہلی صورت : 9 3
16 اِحسان کی دُوسری صورت : 10 3
17 قیامت کے بارے میں سوال و جواب : 10 3
18 قیامت کیوں آئے گی ؟ 11 3
19 دُعائے مغفرت کا فائدہ : 12 3
20 صحابہ کرام کا مجاہدہ اَور نبی علیہ السلام کے آنسو : 13 3
21 قیامت اَور دیگر تمام جزئیات کا حتمی علم صرف اَللہ کے پاس ہے : 14 3
22 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٠ 16 1
23 سوالات و جوابات 16 22
24 قسط : ٢١ اَنفَاسِ قدسیہ 20 1
25 پردہ کے اَحکام 26 1
26 شریعت میں پردہ مقرر کرنے کی وجہ اَور حکمت : 26 25
27 عفت و پاک دامنی کی ضرورت اَور اُس کا طریقہ : 27 25
28 اللہ تعالیٰ نے جن چیزوں کو دیکھنے سے منع کیا ہے اُن سے باز رہنا ضروری ہے : 28 25
29 قسط : ٣مروجہ محفل ِمیلاد 29 1
30 مروجہ محفل ِمیلاد پربریلویوں کے دلائل کے جوابات : 29 29
31 بریلویوں کے قرآنِ پاک سے اِستدلال کا جواب : 30 29
33 ٭ پہلی آیت : 30 31
34 ٭ دُوسری آیت : 32 31
35 ٭ تیسری آیت : 33 31
36 بریلویوں کا ایک حدیث پاک سے اِستدلال اَور اُس کا جواب : 34 29
37 حضرت عمر بن عبد العزیز کا جواب : 37 29
38 خطاب لاجواب 39 1
39 قسط : ٣سیرت خلفائے راشدین 46 1
40 حالات بعد ِ اِسلام و قبلِ ہجرت : 46 39
41 بقیہ : پردہ کے احکام 52 25
42 قسط : ٨ ، آخری صحابہ کی زِندگی اَور ہمارا عمل 53 1
43 تقریبات میں سادگی : 53 42
44 سادگی کا مطلب لچڑپن نہیں ہے : 54 42
45 دِل کے آپریشن سے بچنے کا ایک کامیاب نسخہ 56 1
46 تقریظ و تنقید 59 1
47 وفیات 62 1
Flag Counter