Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2012

اكستان

23 - 65
بالآخر ١٣١٨ھ کے رمضان یا شوال میں کرامت نامہ پہنچا کہ تجھ کو ایک مہینے کے لیے گنگوہ آنا چاہیے۔ اِس پر حضرت والد مرحوم نے اِرادہ فرمایا کہ صرف مجھ کو گنگوہ شریف بھیجیں بڑے بھائی صاحب مرحوم کو وہاں کی حاضری کا شوق تھا وہ ذیقعدہ ١٣١٨ھ میں خفیہ طریقہ پر بقصدِ حاضری گنگوہ شریف روانہ ہو گئے ۔اگرچہ والد صاحب کا قصد یہ تھا کہ بعد اَز حج جبکہ قوافل مدینہ منورہ سے جدّہ واپس ہوں گے اُس وقت مجھ کو بھیجیں گے مگر بھائی صاحب کی تنہائی کی بناء پر حکم فرمایا کہ خود بھی اَبھی چلا جا چنانچہ میں براہِ ینبع جدّہ پہنچا تو معلوم ہوا کہ بھائی صاحب مرحوم کو جہاز نہ ملنے پر اَور حج کے قریب ہوجانے کی بناء پر مکہ معظمہ چلے گئے ہیں اَور وہاں ہی مقیم ہیں۔ 
بالآخر میں بھی مکہ معظمہ پہنچا اَور نعمت ِحج و عمرہ سے فیضیاب ہونے کی تاریخوں کے بعد جدہ دونوں واپس ہوئے مگر دَخانی جہازوں کا اِس سال کرایہ اِس قدر گراں تھا کہ ہم دونوں کے پاس کی مقدار ہر گز کافی نہ تھی بالآخر اَوائل محرم ١٣١٩ھ میں بادیانی جہاز (بغلہ) مسقط جانے والا مِلا جس نے تقریبًا سوا مہینے کے بعد مسقط پہنچایا مسقط ہر ہفتہ میں ایک دَخانی جہاز جاتا تھا تقریبًا ایک ہفتہ قیام کرنے کے بعد وہ جہاز آیا۔ سوا دَو روپیہ فی ٹکٹ پر کراچی پہنچنا ہوا اَور پھر اَوائل ماہِ ربیع الاوّل میں گنگوہ شریف کی حاضری نصیب ہوئی، اِس اَثناء میں تمام راہ میں میرے مشاغلِ سلوک برا بر جاری رہے اَور بفضلہ تعالیٰ رُویائے صالحہ اَور مختلف اَحوال وارِد ہوتے رہے ۔گنگوہ شریف پہنچے پر حضرت رحمة اللہ علیہ نے بہت زیادہ عنایت فرمائی اَور والد صاحب مرحوم کے خطوط سے چونکہ حضرت کو پوری کیفیت معلوم ہو چکی تھی اِس لیے یہاں اِنتظار تھا۔ 
بھائی صاحب مرحوم سہارنپور سے بالا بالا حاضرِ خدمت ہوئے اَور میں نے عرض کیا کہ میں پہلے دیوبند جاؤں گا وہاں سے خدمت اَقدس میں حاضر ہوں گا، بھائی صاحب مرحوم سے حضرت    رحمة اللہ علیہ نے فرمایا کہ تم دونوں کے لیے ہم نے ایک ایک جوڑا کپڑا تیار رکھا ہے مگر حسین احمد کے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حدیث: 7 1
13 اِسلامی فتوحات تین نسلوں تک جاری رہی ہیں : 8 3
14 ''احسان'' و '' تصوف'' : 9 3
15 اِحسان کی پہلی صورت : 9 3
16 اِحسان کی دُوسری صورت : 10 3
17 قیامت کے بارے میں سوال و جواب : 10 3
18 قیامت کیوں آئے گی ؟ 11 3
19 دُعائے مغفرت کا فائدہ : 12 3
20 صحابہ کرام کا مجاہدہ اَور نبی علیہ السلام کے آنسو : 13 3
21 قیامت اَور دیگر تمام جزئیات کا حتمی علم صرف اَللہ کے پاس ہے : 14 3
22 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٠ 16 1
23 سوالات و جوابات 16 22
24 قسط : ٢١ اَنفَاسِ قدسیہ 20 1
25 پردہ کے اَحکام 26 1
26 شریعت میں پردہ مقرر کرنے کی وجہ اَور حکمت : 26 25
27 عفت و پاک دامنی کی ضرورت اَور اُس کا طریقہ : 27 25
28 اللہ تعالیٰ نے جن چیزوں کو دیکھنے سے منع کیا ہے اُن سے باز رہنا ضروری ہے : 28 25
29 قسط : ٣مروجہ محفل ِمیلاد 29 1
30 مروجہ محفل ِمیلاد پربریلویوں کے دلائل کے جوابات : 29 29
31 بریلویوں کے قرآنِ پاک سے اِستدلال کا جواب : 30 29
33 ٭ پہلی آیت : 30 31
34 ٭ دُوسری آیت : 32 31
35 ٭ تیسری آیت : 33 31
36 بریلویوں کا ایک حدیث پاک سے اِستدلال اَور اُس کا جواب : 34 29
37 حضرت عمر بن عبد العزیز کا جواب : 37 29
38 خطاب لاجواب 39 1
39 قسط : ٣سیرت خلفائے راشدین 46 1
40 حالات بعد ِ اِسلام و قبلِ ہجرت : 46 39
41 بقیہ : پردہ کے احکام 52 25
42 قسط : ٨ ، آخری صحابہ کی زِندگی اَور ہمارا عمل 53 1
43 تقریبات میں سادگی : 53 42
44 سادگی کا مطلب لچڑپن نہیں ہے : 54 42
45 دِل کے آپریشن سے بچنے کا ایک کامیاب نسخہ 56 1
46 تقریظ و تنقید 59 1
47 وفیات 62 1
Flag Counter