Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2012

اكستان

22 - 65
باسعادت خواب میں نصیب ہوئی یہ سب سے پہلی زیارت آنحضرت علیہ السلام کی تھی۔ 
آنحضرت علیہ الصلٰوة والسلام کو دیکھ کر قدموں پر گر گیا۔ آپ  ۖ نے اِر شاد فرمایا کہ کیا مانگتا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ حضرت جو کتابیں میں پڑھ چکا ہوں وہ یاد ہوجائیں اَور جو نہیں پڑھی ہیں اُن کے متعلق اِتنی قوت ہوجائے کہ مطالعہ میںنکال سکوں، آپ  ۖ نے فرمایا یہ تجھ کو دیا۔ 
محرم الحرام ١٣١٧ھ کی اِبتدائی تاریخوں میں مدینہ منورہ پہنچا وہاں قیام گاہ اَور معیشت کے اِس قدر اُلجھاؤ پڑے کہ حضرت حاجی صاحب قدس اللہ سرہ العزیز کے تعلیم کردہ شغل پر عمل نہ کر سکا۔ فقط مکہ معظمہ کے قیام کی مدت میں اِس پر عمل پیرا رہا ،بالآاخر اُسی سال ماہ ِجمادی الثانیہ میں حضرت حاجی صاحب قدس اللہ سرہ العزیز کا وصال ہو گیا۔ اِس کے بعد مجھ کو شوقِ سلوک پیدا ہوا تعلیم کردہ شدہ ذکرکو  مسجد نبوی علیٰ صاحبہا الصلٰوة والسلام میں کیا کرتا تھا مگر چونکہ بدن میں حرکت پیدا ہوتی تھی اِس لیے لوگوں کے مطلع ہونے کا خیال اِس اَمر کا باعث ہوا کہ شہر کے قریب ''مسجد اِجابہ'' بعض اُفتادہ کھجوروں کی جھاڑیوں میں جا کر تنہائی میں جب تک جی لگے ذکر کیا کروں۔ چنانچہ اِس حالت پر ایک زمانہ گزر گیا اِس اَثناء میں جو  رُؤیائے صالحہ اَور حالتیں پیش آتی تھیں گنگوہ شریف حضرت رحمةا للہ علیہ کی بار گاہ میں بذریعہ مکاتیب پیش کرتا رہتا تھا۔لطائف ِبیکراں کے ساتھ ہمیشہ حضرت رحمةاللہ علیہ جوابات میں مفید اِر شادات کے ساتھ اِعانت فرما تے رہے اِس اَثناء میں ایک مرتبہ خواب دیکھا کہ گیارہ حضرات اَولیاء اللہ میں سے تشریف لائے ہیں اَور فرمایا کہ ہم تجھ کو اِجازت دیتے ہیں۔ ایک مرتبہ میں خواب میں دیکھا کہ حضرت اِبراہیم بن اَدہم ایک کرسی پر بیٹھے ہیں میں خدمت میں حاضر ہوا تو ایک تہائی ایک کھجور کا عنایت فرمایا کہ باقی دو ثلث دُوسرے مشائخ ِطریقت کے ذریعہ سے تجھ کو دیے جائیں گے۔ اِس قسم کے بہت سے خواب دیکھے۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حدیث: 7 1
13 اِسلامی فتوحات تین نسلوں تک جاری رہی ہیں : 8 3
14 ''احسان'' و '' تصوف'' : 9 3
15 اِحسان کی پہلی صورت : 9 3
16 اِحسان کی دُوسری صورت : 10 3
17 قیامت کے بارے میں سوال و جواب : 10 3
18 قیامت کیوں آئے گی ؟ 11 3
19 دُعائے مغفرت کا فائدہ : 12 3
20 صحابہ کرام کا مجاہدہ اَور نبی علیہ السلام کے آنسو : 13 3
21 قیامت اَور دیگر تمام جزئیات کا حتمی علم صرف اَللہ کے پاس ہے : 14 3
22 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٠ 16 1
23 سوالات و جوابات 16 22
24 قسط : ٢١ اَنفَاسِ قدسیہ 20 1
25 پردہ کے اَحکام 26 1
26 شریعت میں پردہ مقرر کرنے کی وجہ اَور حکمت : 26 25
27 عفت و پاک دامنی کی ضرورت اَور اُس کا طریقہ : 27 25
28 اللہ تعالیٰ نے جن چیزوں کو دیکھنے سے منع کیا ہے اُن سے باز رہنا ضروری ہے : 28 25
29 قسط : ٣مروجہ محفل ِمیلاد 29 1
30 مروجہ محفل ِمیلاد پربریلویوں کے دلائل کے جوابات : 29 29
31 بریلویوں کے قرآنِ پاک سے اِستدلال کا جواب : 30 29
33 ٭ پہلی آیت : 30 31
34 ٭ دُوسری آیت : 32 31
35 ٭ تیسری آیت : 33 31
36 بریلویوں کا ایک حدیث پاک سے اِستدلال اَور اُس کا جواب : 34 29
37 حضرت عمر بن عبد العزیز کا جواب : 37 29
38 خطاب لاجواب 39 1
39 قسط : ٣سیرت خلفائے راشدین 46 1
40 حالات بعد ِ اِسلام و قبلِ ہجرت : 46 39
41 بقیہ : پردہ کے احکام 52 25
42 قسط : ٨ ، آخری صحابہ کی زِندگی اَور ہمارا عمل 53 1
43 تقریبات میں سادگی : 53 42
44 سادگی کا مطلب لچڑپن نہیں ہے : 54 42
45 دِل کے آپریشن سے بچنے کا ایک کامیاب نسخہ 56 1
46 تقریظ و تنقید 59 1
47 وفیات 62 1
Flag Counter