ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2010 |
اكستان |
|
٭ خود بھی بچوں کے سامنے کوئی نا مناسب اَور بے حیائی کا کام نہ کرے گو بچہ اِتنا چھوٹا ہو کہ بدل بھی نہ سکتا ہو کیونکہ اِس فعل کا عکس اُس کے دماغ میں نقش ہو جاتا ہے پھر اُس کا اَثر بڑے ہو جانے کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔ ٭ ہنسی دِل لگی کی عادت اُس میں نہ پیدا ہونے دیں کیونکہ اِس سے بے باکی پیدا ہوتی ہے۔ ٭ اِس کا اہتمام رکھیں کہ سیانے بچوں میں دوستی نہ پیدا ہونے پائے کیونکہ اِس سے مفاسد (اَور خرابیاں) شمار ہوں گی اَور اگر اُن کے باہم کھیلنے کی کوئی مصلحت ہو تو اُس کھیل کے وقت خود حاضر رہیں بعد میں میل جول نہ ہونے دیں۔ ٭ اِس کی عادت ڈالیے کہ وہ چھپ کر کوئی کام نہ کریں، چھپ کر بچہ وہی کام کرے گا جس کو برا سمجھے گا۔ تو گویا شروع سے ہی وہ برا کام کر نے کا عادی ہو جائے گا۔ ٭ اِس کی بھی عادت ڈالیے کہ سخن پروری (خواہ مخواہ کی طرف داری) کبھی نہ کرے۔ حق واضح ہو جانے کے بعد گو اپنے سے کم درجہ کا آدمی اُس پر مطلع کرے۔ لیکن فورًا اُس کی بات مانے اَور ہر بات میں اُس کو تواضع و خاکساری کی عادت ڈالیے۔ ٭ اُس کو یہ عادت ڈالے کہ اگر اُس سے کوئی غلطی ہو جائے تو اُس کا اقرار کرے اَور اگر وہ غلطی متعدی ہو (یعنی کسی دُوسرے سے اُس کا تعلق ہو) تو صاحب ِحق سے معاف کروایا جائے اِس کی عادت ڈالنا بہت ضروری ہے اَور اِس میں پیچھے ہٹنا تکبر اَور ہمیشہ کے لیے ذِلّت و نفرت کا سبب بنتا ہے۔(جاری ہے) ماہنامہ اَنوار مدینہ لاہور میں اِشتہار دیکر آپ اَپنے کاروبار کی تشہیر اَور دینی اِدارہ کا تعاون ایک ساتھ کر سکتے ہیں ! نرخ نامہ بیرون ٹائٹل مکمل صفحہ 2000 اَندرون رسالہ مکمل صفحہ 1000 اَندرون ٹائٹل مکمل صفحہ 1500 اَندرون رسالہ نصف صفحہ 500