Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2010

اكستان

23 - 64
یہ خیال بھی خواب سے زیادہ وقعت نہیں رکھتا کہ پاکستانی حکومتیں باہر کی مسلم حکومتوں اَفغانستان و ایران وغیرہ کی حلیف بن کر مضبوطی حاصل کرلیں گی کیونکہ معاہدہ سعد آباد کا قریبی واقعہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے اَور ترکوں کے ایران کے ساتھ سابقہ معاہدات   ١  کیا نتائج برآمد کرسکے اِن سے بھی روشنی حاصل کیجیے۔ (کشف ملخصًا تا  ص ٧١) 
اِن تمام خدشات کی نشاندہی کرنے کے بعد آخر میں مل بیٹھنے اَور غور و فکر کی دعوت دیتے ہیں اور یہ حضرت مدنی   کے رسالہ  ٢  کی آخری سطور ہیں  : 
''اسلامی نقطۂ نظر سے صحیح طریقۂ کار یہ ہے کہ مسلمانوں اور مسلم جماعتوں کے نمایاں اصحاب ِرائے اور صائب الرائے حضرات مجتمع ہوں اور موجودہ صورتِ حال کا جائزہ لے کر کھلے دل و دماغ کے ساتھ یہ سوچیں اَور غور کریں کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے لیے باعزت مقام کس طرح مل سکتا ہے اور اُس کے حصول کے لیے کیا طریق ِ کار ہو؟ پس اگر مسلم لیگ اِس صورت کے لیے آمادہ ہے تو بسم اللہ ہم سب حاضر ہیں۔اگر حضرت مولانا (شبیر احمد صاحب عثمانی صدر جمعیة علماء ِاِسلام) لیگ کو اِس پر آمادہ کرسکتے ہیں تو ''چشم ِ ما روشن دلِ ما شاد''  (کشف  آخری صفحہ  ٩٣) 
لیکن اَفسوس ہے کہ ایسا نہیں ہوسکا۔ 
حضرت مولانا سیّد محمد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ جو طویل عرصہ تک ناظمِ جمعیة علمائِ ہند رہے پھر حضرت مولانا حفظ الرحمن صاحب کی وفات پر ناظمِ عمومی (جنرل سیکرٹری ) رہے ۔
مولانا حفظ الرحمن رحمة اللہ علیہ کی یاد میں الجمعیة کے مجاہد ِملّت نمبر میں اپنے ایک طویل مضمون میںبہت سے اَحوال و واقعات قلم بند فرمائے ہیں اُن میں اِس فارمولے کا پورا خاکہ دیا ہے ۔سوال یہ ہوتا ہے کہ تقسیمِ ہند سے پہلے پہلے ہر جماعت کو اختیار تھا کہ وہ اپنی صوابدید کے مطابق جو فارمولا مسلمانوں کے لیے 
   ١  اَب اِس کا نام آرسی ڈی ہے۔  ٢  اِسی رسالہ کا نام'' کشف ِ حقیقت'' ہے جو مولانا سیّد حسین احمد مدنی صاحب مدنی کی تصنیف ہے۔ اِسے مرکزی دفترجمعیة علمائِ ہند نے  ١٩٤٥ء  میں شائع کرایا ہے۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 نظر بد کا علاج : 6 3
5 ''دُہائی ''کا مطلب اَور استعمال کا طریقہ : 7 3
6 ''بَارَکَ اللّٰہْ'' اَور'' مَاشَائَ اللّٰہْ'' کا فائدہ : 8 3
7 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
8 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 7
9 علمی مضامین 15 1
10 قیام ِ پاکستان اَور مسلمانانِ بر ِ صغیر کے لیے علمائِ دیو بند کا بے داغ کردار''جمعیت علمائِ ہند کا موقف'' اَور اُس کی وضاحت 15 9
11 مولانا ابوالکلام آزاد رحمة اللہ علیہ کے الفاظ میںکانگریس کاعذر یہ تھا : 29 9
12 ملفوظات شیخ الاسلام 30 7
13 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 31 1
14 حضرت زینب بنت ِ خزیمہ رضی اللہ عنہا 31 13
15 تربیت ِ اَولاد 33 1
16 ختنہ کا بیان 33 15
17 ختنہ کا مسنون طریقہ : 33 15
18 ختنہ و غیرہ کی تقریب میں بچوں کے نام سے کچھ دیے جانے کا مسئلہ 33 15
19 ختنہ کے موقع پر لوگوں کو اہتمام سے بُلانا : 34 15
20 ختنہ کی دعوت : 34 15
21 ختنہ میں اِخفاء بہتر ہے یا اعلان و اِظہار : 35 15
22 ختنہ کی دعوت میں شرکت سے متعلق حضرت تھانوی کا دلچسپ واقعہ : 35 15
23 بالغ ہونے کے بعد ختنہ کرانا : 37 15
24 ضروری تنبیہ : 37 15
25 گلدستہ ٔ اَحادیث 38 1
26 کسی مسلمان کی نماز ِ جنازہ میں چالیس مسلمانوں کی شرکت کی فضیلت : 38 25
27 چالیس دن تک غلے کی ذخیرہ اَندوزی کی نحوست : 39 25
28 کسی ایک حدکا جاری کرنا چالیس دِن بارش برسنے سے بہتر ہے : 40 25
29 وفیات 41 1
30 اِسلام میں اِنسان کامقام 42 1
31 نعمتوں کا فیضان : 43 30
32 اللہ کی عبادت کاحکم : 44 30
33 اِنسانیت کے احترام کا حکم : 45 30
34 آنحضرت ا کا بنیاد ی مشن : 45 30
35 پولیو کے قطروں کی مہم آخر کب تک جاری رہے گی ؟ 48 1
36 دینی مسائل 50 1
37 ( عدت کا بیان) 50 36
38 طلاق کی عدت : 50 36
39 موت کی عدت : 52 36
40 سوگ کرنے کا بیان : 53 36
41 عدت کے چند مسائل : 54 36
42 تقریظ وتنقید 56 1
43 اَخبار الجامعہ 60 1
44 بقیہ : پولیو کے قطروں کی مہم 63 35
Flag Counter