Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2010

اكستان

48 - 64
پولیو کے قطروں کی مہم آخر کب تک جاری رہے گی ؟
(  جناب سید رضی الدین صاحب  )
پاکستان میں بہت طویل عرصے سے پولیو کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ اِس کا آغاز غالبًا بے نظیر کے دُوسرے دَور (١٩٩٣ئ) سے ہوا تھا جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ پا کستان کو پو لیو سے پاک کر دیا جائے گا، اُس کے بعد آج (٢٠١٠ئ) آچکا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اِس مہم کوکامل سترہ سال گزر چکے ہیں اَور اَبھی نہ جانے کتنے عرصے تک یہ مہم اَور جاری رہے گی؟ گویا دُوسرے الفاظ میں کوئی نہیں جانتا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک خطہ بنانے میں اَبھی مزید کتنا عرصہ در کار ہے؟ یوں اگر یہ مہم نو زائیدہ بچے کو پولیو قطرے پلانے کی  تحریک ہے تو بچے تو تاقیامت دُنیا میں آتے رہیں گے تو کیا پولیو کے قطروں کی یہ مہم پا کستان میں اَبدا لآ باد تک جاری رہے گی؟ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب کہیں سے نہیں آرہا ۔
پاکستان میں طویل عرصے سے جاری اَور آیندہ لا متناہی مدت تک جاری رہنے والی اِس مہم میں جس کی محض پبلسٹی کے لیے لاکھوں روپے ماہانہ خرچ کیے جارہے ہوں۔ اہل ِ فکر کے ذہنوں میں بعض شکوک پیدا ہورہے ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ آخر کن بنیادوں پر یہ لا متناہی مہم اِتنے وسیع و عریض خرچوں کے ساتھ چلائی جا رہی ہے اور ہماری حکومتیں آخر کب سے اِتنی مہر بان ہو گئیںکہ پولیو کے قطرے پلانے کی یہ سہولت گھر گھر پہنچائی جا رہی ہے؟
یہ حکومتیں ایسی تو نظر نہیں آتیں کہ وہ عوام کے دُکھوں کا مداوا اُن کی اپنی دہلیز پر پہنچ کرکریں۔ ہماری حکومتیں تو اِس کے بر عکس اَذیتیں دینے اور حقوق سلب کرنے کے لیے وجود میں آتی ہیں۔ لہٰذا اِس بنیاد پر پولیو مہم کے ضمن میں حکومتوں کی نیتوں پر شک کا پیدا ہونا با لکل فطری اَمر ہے۔ دُوسری طرف ہم دیکھتے ہیں کہ جب بچے پیدا ہوتے ہیں تو ہر نو زائیدہ کو ایک خاص عمر تک مختلف قسم کے ٹیکوں اَور قطرے پلانے کا پہلے ہی ایک کورس کرادیا جا تا ہے اُن ٹیکوں اَور قطروں میں پولیو کی دوائیں بھی شامل ہوتی ہیں پھر آخر مزید پولیو کے قطرے اِصرار کے ساتھ گلی گلی میں کیوں پلائے جاتے ہیں؟ کیااِس طرح کے بیک وقت دو کورسز کے کرنے سے بچوں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 نظر بد کا علاج : 6 3
5 ''دُہائی ''کا مطلب اَور استعمال کا طریقہ : 7 3
6 ''بَارَکَ اللّٰہْ'' اَور'' مَاشَائَ اللّٰہْ'' کا فائدہ : 8 3
7 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
8 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 7
9 علمی مضامین 15 1
10 قیام ِ پاکستان اَور مسلمانانِ بر ِ صغیر کے لیے علمائِ دیو بند کا بے داغ کردار''جمعیت علمائِ ہند کا موقف'' اَور اُس کی وضاحت 15 9
11 مولانا ابوالکلام آزاد رحمة اللہ علیہ کے الفاظ میںکانگریس کاعذر یہ تھا : 29 9
12 ملفوظات شیخ الاسلام 30 7
13 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 31 1
14 حضرت زینب بنت ِ خزیمہ رضی اللہ عنہا 31 13
15 تربیت ِ اَولاد 33 1
16 ختنہ کا بیان 33 15
17 ختنہ کا مسنون طریقہ : 33 15
18 ختنہ و غیرہ کی تقریب میں بچوں کے نام سے کچھ دیے جانے کا مسئلہ 33 15
19 ختنہ کے موقع پر لوگوں کو اہتمام سے بُلانا : 34 15
20 ختنہ کی دعوت : 34 15
21 ختنہ میں اِخفاء بہتر ہے یا اعلان و اِظہار : 35 15
22 ختنہ کی دعوت میں شرکت سے متعلق حضرت تھانوی کا دلچسپ واقعہ : 35 15
23 بالغ ہونے کے بعد ختنہ کرانا : 37 15
24 ضروری تنبیہ : 37 15
25 گلدستہ ٔ اَحادیث 38 1
26 کسی مسلمان کی نماز ِ جنازہ میں چالیس مسلمانوں کی شرکت کی فضیلت : 38 25
27 چالیس دن تک غلے کی ذخیرہ اَندوزی کی نحوست : 39 25
28 کسی ایک حدکا جاری کرنا چالیس دِن بارش برسنے سے بہتر ہے : 40 25
29 وفیات 41 1
30 اِسلام میں اِنسان کامقام 42 1
31 نعمتوں کا فیضان : 43 30
32 اللہ کی عبادت کاحکم : 44 30
33 اِنسانیت کے احترام کا حکم : 45 30
34 آنحضرت ا کا بنیاد ی مشن : 45 30
35 پولیو کے قطروں کی مہم آخر کب تک جاری رہے گی ؟ 48 1
36 دینی مسائل 50 1
37 ( عدت کا بیان) 50 36
38 طلاق کی عدت : 50 36
39 موت کی عدت : 52 36
40 سوگ کرنے کا بیان : 53 36
41 عدت کے چند مسائل : 54 36
42 تقریظ وتنقید 56 1
43 اَخبار الجامعہ 60 1
44 بقیہ : پولیو کے قطروں کی مہم 63 35
Flag Counter